• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام مسلم رحمہ اللہ اور امام النسائی رحمہ اللہ کے وفات کا قصہ

محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
154
پوائنٹ
116
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شیخ @اسحاق سلفی @خضر حیات @کفایت اللہ حفظ اللہ اور باقی کے جتنے بھی علماء ہے سب پلیز اِس مسئلے کو حَل کر دے کہ جو واقعہ بیان ہوتا ہے کافی امام مسلم اور امام النسائی رحمہ اللہ کے وفات کا کے امام مسلم کھجور زیادہ کھانے کی وجہ سے وفات پائے اور امام النسائی نے ایک کتاب خصائص علی رض لکھی اور کچھ لوگ جو حضرت علی رض سے بغض رکھتے تھے انہوں نے ان کو بہت مارا جو ان کی وفات کی وجہ بنی یہ دونوں واقعات جو دارالسلام نے صحیح مسلم اور سنن النسائی جو شائع کی ہے اس میں موجود ہے اب ہمارے محترم و عزیز شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے ان دونوں واقعات کو ضعیف اور مردود قرار دے دیا ہے شیخ صاحب نے اپنے مقالات جلد ۶ پیج ۲۶۹ پر امام مسلم رحمہ اللہ کے واقعے کا تحقیقی جائزہ کے بعد لکھا یہ واقعہ ثابت نہیں بلکہ ضعیف و مردود ہے اور امام النسائی رحمہ اللہ کے واقعہ کا ذکر اس کے بعد اسی مقالات میں پیج ۲۷۲ پر جائزہ لیا اور لکھا یہ واقعہ باسند صحیح ہرگز ثابت نہیں ہے جب کے دارالسلام نے ان دونوں کے واقعات درج تو کرے ہے پر ایسا کچھ نہیں لکھا آپ سب مہربانی فرما کر اس پر روشنی ڈالے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شیخ صاحب نے سند کی تحقیق کی ہے ۔ جبکہ اس واقعہ کو بیان کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ایسی تاریخی باتوں کی تحقیق پر زیادہ توجہ نہیں کی جاتی ، اور نہ ہی اس کی ضرورت ہوتی ہے ، لہذا بلا تحقیق ہی بیان کردیے جاتے ہیں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
شیخ صاحب نے سند کی تحقیق کی ہے ۔ جبکہ اس واقعہ کو بیان کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ایسی تاریخی باتوں کی تحقیق پر زیادہ توجہ نہیں کی جاتی ، اور نہ ہی اس کی ضرورت ہوتی ہے ، لہذا بلا تحقیق ہی بیان کردیے جاتے ہیں ۔
محترم شیخ!
امام بخاری رحمہ اللہ کے نابینا ہونے والے واقعے کے متعلق کہیں پڑھا تھا کہ وہ صحیح نہیں ہے.
آخر ہم کیا کریں؟؟؟
تحقیق ضروری نہیں؟؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
محترم شیخ!
امام بخاری رحمہ اللہ کے نابینا ہونے والے واقعے کے متعلق کہیں پڑھا تھا کہ وہ صحیح نہیں ہے.
آخر ہم کیا کریں؟؟؟
تحقیق ضروری نہیں؟؟؟
تحقیق کر لیا کریں ۔ :)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
امام بخاری رحمہ اللہ کے نابینا ہونے والے واقعے کے متعلق کہیں پڑھا تھا کہ وہ صحیح نہیں ہے.
امام أبو بكر الخطيب البغدادي (المتوفى: 463 ھ) تاریخ بغداد میں لکھتے ہیں :
حَدَّثَنِي أبو القاسم عبد الله بن أحمد بن علي السوذرجاني بأصبهان من لفظه، قَالَ: حدثنا علي بن محمد بن الحسين الفقيه، قَالَ: حدثنا خلف بن محمد الخيام، قَالَ: سمعت أبا محمد المؤذن عبد الله بن محمد بن إسحاق السمسار، يقول: سمعت شيخي يقول: ذهبت عينا محمد بن إسماعيل في صغره فرأت والدته في المنام إبراهيم الخليل عليه السلام، فقال لها: يا هذه قد رد الله على ابنك بصره لكثرة بكائك، أو لكثرة دعائك.
قَالَ: فأصبح وقد رد الله عليه بصره ‘‘
(تاریخ بغداد 2- 322 )
ترجمہ :
محمد بن اسحاق فرماتے ہیں : میں نے اپنے شیخ سے سنا کہ : امام بخاریؒ کی بچپن میں نظر چلی گئی تھی ، (اور ان کی والدہ اس پر اکثر دعاء کرتیں ، اور روتی رہتی تھیں ) تو ایک روز انہیں خواب میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام نظر آئے ، وہ فرمارہے تھے تیری گریہ و زاری اور دعاء کے سبب اللہ تعالی نے تیرے بیٹے کی نظر لوٹا دی ہے ‘‘
لیکن اس روایت کی اسناد انتہائی ضعیف و ناکارہ ہے ،اس کا راوی خلف بن محمد بہت ضعیف راوی ہے ،
امام أبو يعلى الخليلي، (المتوفى: 446 ھ)۔۔ الإرشاد في معرفة علماء الحديث ۔۔(جلد 3 صفحه 972 ) میں لکھتے ہیں :
" أبو صالح خلف بن محمد بن إسماعيل البخاري كان له حفظ ومعرفة وهو ضعيف جدا روى في الأبواب تراجم
لا يتابع عليها وكذلك متونا لا تعرف سمعت ابن ابي زرعة والحاكم ابا عبد الله الحافظين يقولان كتبنا عنه الكثير
ونبرأ من عهدته وإنما كتبنا عنه للاعتبار
‘‘
اور یہی بات امام ذہبی نے میزان الااعتدال میں لکھی ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
امام نسائی سے متعلق اس تھریڈ کا مطالعہ بھی مفید رہے گا-

http://forum.mohaddis.com/threads/تذکرہ-امام-نسائی.7384/

امام موصوف کے متعلق یہ بات بھی مشہور ہے کہ آپ حضرت علی رضی الله عنہ کے بلمقابل سیدنا حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ کی فضیلت کے قائل نہیں تھے- غلباً امام اسحاق بن راھویہ فرماتے کہ فضائل معاویہ میں بکثرت روایات وارد ہیں لیکن ان میں کوئی روایت ایسی نہیں ہے جس کی سند صحیح ہو -سوائے اس روایت کے کہ جس میں ہے کہ نبی کریم صل الله علیہ و آ له وسلم نے امیر معاویہ رضی الله عنہ کے متعلق فرمایا تھا کہ اللہ اس (معاویہ) کا پیٹ نہ بھرے"- ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں کہ امام نسائی نے اسحاق بن راھویہ کے اس قول میں ان کی موافقت کی ہے اور اس پر اعتماد کیا ہے- (واللہ اعلم)-
 
Top