• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام کعبہ عبد الرحمن السدیس کو دل کا دورہ پڑ گیا، ہسپتال منتقل

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
امام کعبہ عبد الرحمن السدیس کو دل کا دورہ پڑ گیا، ہسپتال منتقل​

07 دسمبر 2014 (23:07)

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی مسجد حرام میں امامت کے فرائض سر انجام دینے والے شیخ عبدالرحمن اسدیس کو دل کو دورہ پڑ گیا ہے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہیں دورہ اس وقت پڑا جب وہ مغرب کی نماز ادا کر رہے تھے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ امام کعبہ کو دل کا دورہ گزشتہ شام پڑا تھا تاہم اب ان کی صحت بہتر ہے۔

عبدالرحمن السدیس کے خاندان نے بھی ان کے صورتحال کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ح
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
یااللہ امام حرم کو حق کی طرف ہدایت دے
سعودی شاہوں کی چاپلوسی سے اسے بچا
اسے نفاق سے محفوظ کردے
پھر اسے صحت دےدے
یااللہ اگر تو نے امام حرم کے لئے ہدایت کا دروازہ بند کردیا ہے تو پھر اسے اٹھا لے
امت کے لئے اسے مزید فتنہ نہ بنا بس پھر اسے اٹھالے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
یااللہ امام حرم کو حق کی طرف ہدایت دے
سعودی شاہوں کی چاپلوسی سے اسے بچا
اسے نفاق سے محفوظ کردے
پھر اسے صحت دےدے
یااللہ اگر تو نے امام حرم کے لئے ہدایت کا دروازہ بند کردیا ہے تو پھر اسے اٹھا لے
امت کے لئے اسے مزید فتنہ نہ بنا بس پھر اسے اٹھالے
علماء سے برتاؤ کے حوالے سے کچھ باتیں ۔

شیخ البانی رحمہ اللہ :

"آج کی نوجوان نسل کے ساتھ مسلہ یہ ہے کہ جونہی وہ کچھ سیکھ لیتے ہیں وہ سمجھ بھیٹتے کہ وہ عالم بن گئے-

[الحدا والنور ٨٦١]

شیخ البانی مزید فرماتے ہیں:

" میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ جو اپنے آپ کو ہمارے دعوت کے ساتھ منسلک کرتے ہیں، وہ کچھ وقت کے بعد اپنے آپ سے بہت متاثر ہو جاتے ہیں اور دھوکے میں پڑ جاتے ہیں- چند ایک کتابیں پڑھنے کے بعد تم دیکھو گے کہ وہ اپنے آپ کو (دین کے معاملے میں) میں خود مختار سمجھنے لگتے ہیں- اگر کوئی شخص ان کو نشاندھی کرائے کہ شیخ کی رائے اس مسلے میں یہ ہے تو آگے سے کہہ دیتے ہیں کہ "شیخ کی اپنی رائے ہے اور میری اپنی"-

[الحدا النور ٢٥٦]

ابن القیم:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہالت ایک بیماری ہے اور اسکا علاج علماء سے پوچھنا ہے –

[الد 'داء، صفحہ ٨، afatwa.com]

عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ نے فرمایا:

" یہ بات درست ہے کہ ایک عقلمند شخص تین طرح کے لوگوں کی بے قدری نہ کرے:

علماء کی، حکمرانوں کی اور اپنے مسلمان بھائی بھائی کی- جو شخص بھی علماء کی بے قدری کرے گا وہ اخروی زندگی سے محروم رہے گا، جو شخص بھی حکرانوں کی بے قدری کرے گا وہ دنیوی زندگی سے محروم رہے گا اور جو شخص بھی اپنے بھائی کی بے قدری کرے گا وہ اچھے اخلاق ؤ کردار سے محروم رہے گا-

[الذہبی، سير أعلام النبلاء ١٧:٢٥١]

عون بن عبد اللہ نے فرمایا:

" میں نے امیر المومنین عمر بن عبد العزیز سے عرض کیا:

" کہا جاتا ہے کہ: اگر تم میں ایک عالم بننے کی صلاحیت ہو تو جہاں تک ممکن ایک عالم بننے کی کوشش کرو، اور اگر تم نہیں بن سکتے تو پھر ایک طالب علم بنو، اور اگر طالب علم بننے کی بھی صلاحیت نہیں ہے تو پھر ان سے (علماء ؤ طالب علم) سے محبت کرو، اگر تم ان سے محبت کے قابل بھی نہیں ہو تو پھر (کم از کم) ان سے نفرت مت کرو-"
عمر بن عبد العزیز نے جواب دیا:
" سبحان اللہ نے اس (آخری ) بندے کو بھی مہلت دی ہے-"


[ابو ہیثمہ فصوی، معارفت التاریخ ٣/٣٩٨،٣٩٩، ابن عبدالبر جامع البیان العلم ، ١.١٤٢-١٤٣]

الشعبی نے کہا:

" زید بن ثابت رضی اللہ عنہم ایک دفعہ اپنے ( گھوڑے یا اونٹ) پر چڑھے تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے لگام کو پکڑ لیا ( تا کہ سواری کو روانہ کر سکے)، اس پر زید بن ثابت نے (ابن عباس کے احترام میں) کہا:

" او! اللہ کے رسول صلی اللہ وسلم کے بھائی ایسا مت کرو"-

ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا:

" ہمیں اپنے علماء کے ساتھ اسی طرح برتاؤ کرنے کو کہا گیا ہے (کہ انکی عزت اور احترام کی جائے) "-

زین بن ثابت نے کہا:

" مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ"- ابن عباس نے اپنا ہاتھ آگے کر دیا اور زید بن ثابت نے نے اسے چوما اینڈ کہا:

" اور ہمیں اہل بیت کے ساتھ یہی برتاؤ کرنے کا کہا گیا ہے"-


[ابو بکر ال دینوری، المجلصہ ؤ جواہر العلم ٤:١٤٦]

10.1) اپنے شیخ (جس سے آپ علم حاصل کرتے ہو) سے حسن سلوک ۔

علم صرف کتابوں سے حاصل نہیں کیا جا سکتا؛ علم کے حصول کے لئے ایک شیخ کا ہونا لازم ہے، جس پر آپکا یقین ہو ،جو کہ آپ کے لئے علم کے بند دروازے کھولے اور جب آپ غلطی کرو تو وہ آپ کی رہنمائی کرے- آپ پر لازم ہے کہ آپ انسے حن سلوک کے ساتھ پیش آؤ، کیونکے یہی فلاح اور علم میں ثابت قدمی کا راستہ ہے – آپ اپنے شیخ کو عزت دو، اسکی قدر کرو اور اس سے نرمی کا برتاؤ کرو- جب آپ اپنے شیخ کی صحبت میں ہو اور جب انسے ہمکلام ہو تو اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرو- مناسب طریقے سے سوالات پوچھواور ادب کے ساتھ انکو سنو- انکے ساتھ بحث کی کوشش مت کرو، نہ ہی گفتگو میں انسے آگے بڑھو اور نہ ہی انکی موجودگی میں حد سے زیادہ باتیں کرو- کثرت سوالات سے پرہیز کرو اور انکو ا س بات پر مجبور مت کرو کہ وہ تمہارے ہر سوال کا جواب دے خاص طور پر جب آپ لوگوں کے سامنے ہوں کیونکہ لوگ سمجھیں گے کہ آپ دکھاوا کر رہے ہو اور آپکا شیخ بھی آپ کے سوالات بیزار ہو جائے گا- انکو انکے نام یا عرفیت سے مت بلاؤ، بلکہ کہو: "او شیخ"، یا "او میرے شیخ" یا " او ہمارے شیخ" –

اگر آپکے خیال میں شیخ نے غلطی کی ہے ، تو اسکا مطلب یہ ہر گز نہیں کے آپکی نگاہ میں شیخ کی قدر ؤ عزت کم ہو جاۓ کیونکے یہ حرکت آپکو انکے علم سے محروم کر دیگی- کون ہے جو غلطی سے پاک ہے؟ کون ہے جو غلطی نہیں کرتا؟
[دیکھئے: ہلیت طالب العلم شیخ بکر ابو زید ]


تمام اچھائی اللہ کی طرف سے ہے اور تمام غلطیاں میری طرف سے- اللہ ہم سب پر رحم کرے-
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اللہ شیخ صاحب کو صحت کاملہ آجلہ عطا فرما۔آمین
شیخ محترم کی تلاوت کی جب سے آڈیو ویڈیو عام ہوئی لوگوں میں قرآن کی محبت سمانے لگی۔اتنا خوبصورت قرآن تلاوت کرتے ہیں۔اللہ انھیں جزائے خیر عطافرمائے۔جزاک اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یااللہ امام حرم کو حق کی طرف ہدایت دے
سعودی شاہوں کی چاپلوسی سے اسے بچا
اسے نفاق سے محفوظ کردے
پھر اسے صحت دےدے
یااللہ اگر تو نے امام حرم کے لئے ہدایت کا دروازہ بند کردیا ہے تو پھر اسے اٹھا لے
امت کے لئے اسے مزید فتنہ نہ بنا بس پھر اسے اٹھالے
سب کے سامنے دعا کرنے کی بجائے تنہائی میں اللہ کے سامنے گڑگڑائیں ۔
اور اگر اس دعائیہ کلمات سے مقصود ایک ’’ خاص دعوت ‘‘ کا اظہار ہے تو اس کے لیے قرآن کی آیت کو مدنظر رکھیں :
ادع الي سبيل ربك بالحكمة والموعظة الحسنة و جادلهم بالتي هي أحسن إن ربك هو أعلم بمن ضل عن سبيله و هو أعلم بالمهتدين ۔

ہمیں اپنی حیثیت کوسمجھ کر ایسی باتیں کرنی چاہییں ، وقت کے ’’ امام حرمین ‘‘ کے خلاف بات کرنے کے لیے صرف ’’ کمپیوٹر ، کی بورڈ اور نیٹ کی سہولت ‘‘ کو کافی سمجھ لینا ، بہت بڑی نادانی ہے ۔
اگر چھوٹے چھوٹے مونہوں سے بڑی بڑی شخصیات کے بارے ایسی باتیں نکلیں گی تو پھر ’’ سفهاء الأحلام ، حدثاء الأسنان ‘‘ والی حدیث پر غور و فکر پر لوگ مجبور ہو جائیں گے ۔
 
شمولیت
ستمبر 30، 2014
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
24
بھا ئی ۔۔۔۔۔۔یا شیخ ۔۔۔۔۔۔ آپ نے میری دکھتی رگ کو چھیڑ دیا
بھائیو۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
بہت معذرت کے ساتھ میرا دل نہیں کرتا کہ کسی بھی عالم (خواہ وہ علم میں بہت کم ہی کیوں نہ ہو) کوئی ایسی بات کہوں
کیونکہ اہل علم انبیا علیھم السلام کے وارث ہیں نیبوں کی وراثت انہی کے پاس ہے اس دنیا میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ مقرب بندے ہیں
لیکن بھائی واللہ امت کے حالات پر روتا ہوں ۔۔۔ بلک بلک کررونے کو دل کرتاہے
اس منظر نامے میں امت کا لہو اس امت کے علماء پر بھی ہے
علماء اپنے علم کا حق ادا کیوں نہیں کرتے ؟
علماء اپنی حاصل کردہ وراثت میں حقیقی علم ودانش کیوں نہیں بتاتے امت کو ؟
علماء عزت و غیرت کا سبق کیوں نہیں دیتے اپنی اس محبوب امت کو ؟
علماء کیوں وقت کے طواغیت کی جانب جھکے چلے جارہے ہیں ؟
یہ امت اپنے علماء کی بہت بھوکی ہے لیکن اک مایوسی پھیل رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
بھائی میں ان علماء سے شدید محبت کرتا ہوں واللہ آپ اس محبت کو نہیں سمجھ سکتے لیکن میرا رب جانتا ہے
لیکن میں آج اسی محبت میں محبت والا غصہ بھی شامل ہے
واللہ میرا رب ہی جانتا ہے میں ان کے لئے کتنی دعائیں کرتا ہوں
یہ غم میرے دل میں ہے لیکن اللہ سبحانہ وتعالیٰ مجھے علماء کی بے توقیری سے بچائے میرے گناہوں کو معاف کردے
اور علماء کو حق کےساتھ کھڑا کردے اور ہمیں ان کا خادم بنا دے آمین یارب العالمین
 
Top