• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام کعبہ فروری میں پاکستان آئیں گے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
امام کعبہ فروری میں پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) امام کعبہ آئندہ ماہ خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بات وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پولیو کی راہ میں رکاوٹیں ایک تشویشناک معاملہ ہے۔

اس مہم کے مخالف مذہبی طبقے کے اعتراضات دور کرنے اور انہیں اس مہم پر قائل کرنے کیلئے امام کعبہ بھی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

خبریں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، سعودی اخبار

کراچی... محمدر فیق مانگٹ ... سعودی عرب کے نشریاتی ادارے " العربیہ " اور معتبر اخبار "الحیاةAl-Hayat" کے ایک مضمون میں کہا گیا کہ امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں مدد دے سکتے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام ان کی بہت عزت کرتی ہے۔

پاکستان میں پھیلی ناخواندگی، روایتی اور اندھی تقلید نے دین کے متعلق منفی باتیں پیدا کیں جن کی وجہ موقع پرست مذہبی رہنماوٴں کی پیروی ہے اس رجحان نے پاکستانی مسلمانوں کو افواہوں اور خرافات پر یقین کرنے پر ڈگر پر لگا دیا ہے۔

یہی باتیں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ پاکستانی حکومتیں تین سنگین مسائل پولیو، آئیوڈین ملا نمک اور خود خش دھماکوں کو حل کرنے میں ناکام رہی ۔ یہ مسائل دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے حل نہیں ہوں گے۔ بلکہ قابل بھروسہ علماء کی قیادت میں سائنسی اپروچ سے ان خرافات کا خاتمہ ہے۔

پاکستانی علماء کرام ایسا کرنے میں ناکام رہے ، لہذا اس کے لئے امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السعودی سے بہتر کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا، 2010 میں انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور بادشاہی مسجد میں ہزاروں لاگوں کی امامت کی تو قابل رشک مناظر دیکھنے کو ملے لوگوں کی آنکھوں میں امید اور دعا کے لئے آنسو تھے۔

امام کعبہ اس وقت انہیں آئیوڈین ملا نمک استعمال کرنے، بچوں کو پولیو کی ویکسی نیشن کرانے اور خود کش حملوں کی ممانعت کا فتویٰ جاری کرتے، مساجد میں اور پاکستانی میڈیا میں اس پیغام کو بار بار دہرایا جاتا اور ان مسائل کے حل کی تبلیغ کیلئے مذہبی گروپ تشکیل کیے جاتے جو حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے تو پاکستان کو ان تین مسائل سے بچایا جاسکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ شہزادہ سعود الفیصل نے اسلام آباد کا اہم دورہ کیا۔ پاکستان کو اسٹریٹجک اتحادی سمجھنے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ سعودی عرب پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔سعودی عرب کے پرانے دوست نواز شریف کے اقتدار میں آنے سے کچھ بہتری ہوئی ہے۔ ہمیشہ کی طرح شہزادہ سعود نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے کا وعدہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی پاکستان سے فوجی سازو سامان کی خریداری اور مستقبل میں اعلیٰ حکام کے دوروں کی بھی باتیں ہو رہی ہیں۔ یہ سب بہتر ہیں مگر پاکستانی اجتماعی ذہنیت کو مخاطب کرنے کی ضرورت ہے اور یہاں خانہ کعبہ کے امام کا کردار سامنے آتا ہے۔

دو دہائی قبل عالمی ادارہ صحت کی طرف آئیوڈین ملے نمک کے استعمال کا مشورہ دیا گیا مگر پاکستان میں یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ مسلمانوں کو بانجھ کرنے کی مغرب اور بھارت کی ملی بھگت ہے۔ یہ مذاق اور نہ ہی مبالغہ ہے لیکن صحت کے حوالے سے تباہ کن صورت حال ہے جسے عالمی ادارہ صحت اور پاکستانی وزارت صحت حل کرنے کی کوشش میں ہے۔ پاکستانی عوام کو عام طور پر سیاست دانوں پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ حکومتیں ان افواہوں کی تردید میں ناکام رہیں اور نام نہاد علماء نے ان افواہوں کو فروغ دیا کہ یہ مسلمانوں کے خلاف ایک لامتناہی جنگ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کھانے میں آئیوڈین کی کمی سے دس کروڑ پاکستانی صحت کے مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ خودکش دھماکوں میں 5972 پاکستانی لقمہ اجل بن چکے۔ اوسطاً پاکستان میں روزانہ دو شہری دہشت گردی میں ہلاک کر دیے جاتے ہیں۔ خود کش حملوں کو روکنے میں فوج اور پاکستانی حکومت ناکام رہی، امام کعبہ کی پاکستان میں بڑی ساکھ ہے، وہ پاکستانی عوام کے جذبات میں ہلچل مچا سکتے ہیں، اگر سعودی حکومت پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر ان کے دورے کا منصوبہ بنائیں، اس طرح پاکستان کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔ تاہم امام کعبہ کی سیکورٹی سخت رکھنی ہو گی ورنہ طالبان اگر ان کی باتوں سے متفق نہ ہوئے تو انہیں جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

جنگ: February 06, 2014
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کچھ لوگ اسلام کا غلط استعمال کر کے دہشتگردی پھیلا رہے ہیں: امام کعبہ

دبئی (اے پی پی) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ امن ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے کچھ لوگ اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کا غلط استعمال کرتے ہوئے تشدد اور دہشت گردی پھیلاتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے دبئی میں بین الاقوامی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ اسلام بنی نوح انسان کیلئے زندگی کو بہتر بنانے کا درس دیتا ہے اور اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کا غلط استعمال قطعی غلط ہے۔

اسلام امن صحت اور سلامتی کی نمائندگی کرتا ہے۔ امن کا مطلب اجتماعی اور انفرادی رویہ ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مسلمان معاشرے میں بات چیت ہم آہنگی اور ہمدردی کے ذریعے بہتری لانے کیلئے پرعزم ہیں اور تشدد ، دہشت گردی اور بدعنوانی کو ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر دنیا کو بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں پر فخر ہے تو اسلامی اقوام کو اپنے سب سے بڑے ہتھیار امن پر فخر ہے۔ اس تین روزہ کنونشن میں مختلف ممالک اور خلیجی خطے کے تقریباً 70 ہزار افراد نے شرکت کی جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔

ح
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
امام کعبہ فروری میں پاکستان آئیں گے۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) امام کعبہ آئندہ ماہ خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اگلا ماہ فروری کیسے ہو گیا؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
امام کعبہ پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، سعودی اخبار
استغفراللہ
مشکلات سے نکالنے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے، امام کعبہ صرف دعا کر سکتے ہیں، اللہ چاہے تو قبول کرے نہ قبول کرنا چاہے تو اس کی مرضی۔ سعودی ہو یا کوئی اور زبان کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ آدمی ایک بات کہتا ہے اس کو معلوم نہیں ہوتا وہ جنت کے کتنے بلند درجات تک پہنچ جاتا ہے اور ایک بات کہتا ہے اس کو معلوم نہیں ہوتا وہ جہنم کی کتنی گہرائیوں میں گر جاتا ہے (او کما قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم)

لہذا مشکلات میں صرف اللہ ہی پاکستان کو نکال سکتا ہے، اگر پاکستان میں شرک و بدعات کو ختم کر دیا جائے تو، بصورت دیگر ذلالت ہی ذلالت۔

اللہ موحدین کو محفوظ فرمائے اور پاکستان کو اصلی اسلامی ملک بنائے آمین
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
امام کعبہ کو پولیو مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ

عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے پولیو کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کی تجویز کے بعد پاکستانی حکام نے ملک میں ایک خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں امام کعبہ بھی شریک ہوں گے۔

پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جس کے شہریوں پر بیرونِ ملک سفر سے قبل پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے کی پابندی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ تارڑ نے منگل کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی شہریوں پر لازم کر دیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک سفر سے پہلے انسداد پولیو کی ویکسین پیئیں اور ان مسافروں کے پاس ویکسین پلائے جانے کا سرٹیفیکیٹ بھی ہونا چاہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی پولیو فری سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی ملک کا سفر نہیں کر سکیں گے جو کہ قابل تشویش اقدام ہے۔

سائرہ تارڑ نے کہا کہ اس سے قبل ہندوستان بھی اس طرح کی پابندیوں کا سامنا کر چکا ہے۔ انھوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے پانچ ایئرپورٹس سے روزانہ تقریباً بارہ ہزار افراد بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔

وزیرِ مملکت نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ اگلے ماہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں امام کعبہ بھی شرکت کریں گے۔

ان کے مطابق آئندہ ماہ امام کعبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دورے کے دوران وہ پولیو مہم میں خصوصی طور پر حصہ لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پولیو کے پھیلاؤ میں مذہب کا عنصر رکاوٹ نہیں بلکہ متاثرہ علاقوں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پانچ سال سے کم عمر کے بچوں تک پولیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق 2014 کے دوران پولیو کیسز میں مجموعی طور پر کمی آئی ہیں لیکن اس پر مکمل طور قابونہیں پایا جا سکاہے۔

سائرہ افضل تارڑ نےبلوچستان حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں سے صوبہ بلوچستان سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے جبکہ کراچی، پشاور اور قبائلی علاقوں میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جہاں پولیو ورکروں پر حملے ہوئے ہیں۔

انھوں نےکہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پولیو کے خلاف بہتراقدامات کیے ہیں اور اس مقصد کے لیے علما کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

شدت پسند گروہوں نے کراچی، پشاور اور قبائلی علاقوں میں پولیو ورکروں کو نشانہ بنایا ہے، بعد میں قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملیکت سائرہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ بدھ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جس میں چاروں صوبائی وزرائے صحت اور سیکریٹریوں کے علاوہ وزارت داخلہ کےحکام بھی شرکت کر رہے ہیں تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔


انھوں نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوشش ہے کہ فوری طور پر بیرون ملک سفرکرنے والوں مسافروں کو تمام ایئر پورٹس پر پولیوکے قطرے پلانےکے لیے خصوصی انتظامات کرے۔

ایک سوال کے جواب میں سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں قبائلی علاقوں میں پولیو مہم کے حوالے بھی بات کی جا رہی ہے۔

ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر ہم پولیو کے خلاف موثراقدامات کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پابندیاں تین ماہ میں ختم یا نرم ہوسکتی ہے۔

یہاں دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ وفاقی وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے ایوان کے اندر پولیو کے حوالے سے ہونے والے اقدامات پر صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی تعریف کی۔

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے انسداد پولیو کے لیے اچھے اقدامات کیے: وزیرمملکت

لیکن اسی روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایوان کے باہرخیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت اسلام آباد میں دھرنا دینے سے پہلےخیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں سے پولیو ختم کریں۔

تاہم تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیوایچ او کی جانب پابندی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی بہت بدنامی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کی موجودگی میں بین الاقوامی قوتوں کا بھی ہاتھ ہے جنہوں نے اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے کے پولیو مہم کا سہارا لیا۔

ایوب ترین: منگل 6 مئ 2014
 
Top