• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام کعبہ کی طرف سے جوا خانے کے افتتاح کی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
امام کعبہ کی طرف سے جوا خانے کے افتتاح کی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی، دراصل یہ کس چیز کی تقریب تھی؟ جان کر جھوٹا پراپیگنڈا کرنیوالے شرم سے ڈوب مریں گے
07 اپریل 2018

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ بے بنیاد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ امام کعبہ نے جوا خانے کا افتتاح کر دیا لیکن اب حقیقت سامنے آ گئی ہے اور دراصل سعودی عرب میں مقبول اور قدیم گیم بالوٹ کی تقریب تھی لیکن چند عناصر نے جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا شروع کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہریوں میں مقبول کارڈ گیم بالوٹ کا پہلا نیشنل بالوٹ چیمپیئن شپ چار اپریل (بروز منگل) سے ریاض میں جاری ہے جس میں مجموعی طورپر12,288 تاش کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ بالوٹ کے ٹورنامنٹ میں 85,000 سے زائد لوگوں نے اپنی انٹری کروائی ہے لیکن ان میں سے صرف 12,288 لوگ ہی چیمپیئن میں شرکت کر کے 384 ٹیبلوں پر کھیل سکیں گے۔

بالوٹ چیمپیئن شپ شرکت کرنے والے 8192 ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں کھیلیں گے اور بقایا لوگ کنگ عبداللہ پٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر ریاض میں کھیلیں گے۔سعودی کارڈ گیم کے منتظمین کے مطابق اس کھیل کو منعقد کروانے کے لیے 414 ایمپائرز ہوں گے۔

کھیل کو منعقد کروانے کے لیے چیئرمین بورڈ جنرل سپورٹس اتھارٹی عبدالمحسن الشیخ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ سعودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چار بہترین کھلاڑیوں میں 270,000 ڈالر تقسیم کیے جائیں گے اور فاتح کو 133,350 ڈالر دیے جائیں گے۔ بنینزہ چیمپیئن شپ میں پہلے چار جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعام دے گا،
پہلا انعام پانچ لاکھ ریالز،
دوسرا اڑھائی لاکھ ریالز،
تیسرا ڈیڑھ لاکھ انعام
اور چوتھا ایک لاکھ ہو گا۔
کارڈ گیم کی چیمپیئن شپ کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اس کھیل کو سعودی ریاست میں بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔سعودی یوتھ محمد الہاشم ،آن لائن گیم کے ڈویلپر،نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ حکام نے بالوٹ کھیل کی اہمیت کو جان لیا ہے جو کہ عورتوں اور مردوں کی پسندیدہ ہے۔چیمپیئن شپ لوگوں کو اپنی دماغی صلاحتیوں کو ظاہر کرنے کو مواقع فراہم کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بھی یہ تمام عمر کے لوگوں میں اسی طرح مقبول ہے، سعودی عرب کے نوجوان اسے کھلی جگہوں پر بیٹھ کر کھیلتے ہیں۔ سعودی معاشرے میں اس کھیل کو اچھا نہیں سمجھا جاتا اور کہا جاتا ہے کہ جو اسے کھیلتا ہے وہ اللہ کی نعمت سے محروم ہو گیا۔ یہ ایک قدیم کھیل ہے جو نسل در نسل سے چل رہا ہے اور آہستہ آہستہ بالوٹ کھیل عرب دنیا کی ثقافت بنتا جا رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ بین الاقوامی سطح پر کھیلا جانے لگے۔


بالوٹ کھیل میں چار لوگ کھیلتے ہیں جس میں دو، دو کھلاڑی آپس میں ساتھی ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھتے ہیں۔ 6 نمبر اور اس سے نچلے رینک کے کارڈز کھیل میں شامل نہیں کیے جاتے، اسکے علاوہ جوکرز والے کارڈز نکال کر صرف 32 کارڈ بچتے ہیں جن میں سے ہر کھلاڑی کے پاس 8 کارڈ ہوتے ہیں۔ دوسری کھیلوں کی طرح اب بالوٹ کھیل بھی آن لائن میسر ہو چکی ہے۔

امام کعبہ کی آمد کی ویڈیو دیکھئے جسے بنیاد بنا کر جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا۔

شکریہ روزنامہ پاکستان
 
شمولیت
اپریل 28، 2018
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
36
السلام علیکم محترم، آپ کیا سمجھا نا چاہتے تھے نہیں سمجھا، آپ نے اس کھیل کو جائز قرار دینے کی کوشش کی، گستاخی معاف کیجئے،
 
Top