• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امت مسلمہ کی حالت پر مفتی صاحب رو پڑے ۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اتنی نعمتیں حاصل کر کے بھی اگر اللہ کا شکر ادا نہ کیا جائے تو اللہ کی ناراضگی مول لینے کے مترادف ہو گا۔
روزہ ہمیں مستحق، کمزور، محروم اور اپنے سے کم حیثیت لوگوں کے ساتھ عملی اور جسمانی ہمدردی کا درس ہی تو دیتا ہے ۔ صرف بھوک اور پیاس اختیار کر لینا مقصود نہیں۔ بلکہ اپنے ان بھائیوں کی کفالت کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں، ان تک رسائی کیسے ہو سکتی ہے، اور انہیں پستی سے نکال کر نفاذ دین کی راہ پر کیسے گامزن کیا جا سکتا ہے، یہی چیزیں مطلوب و مقصود ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ مالک الملک ہم اُن تمام ایمان والوں کے لئے دعا کرتے ہیں جن کےپاس سحری و افطاری کا بھی سامان نہیں، اس کے باوجود بھی وہ تیرے دین پر عمل کرتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں، تو انہیں ایمان کی ایسی حالت عطا فرما دے جہاں پر تیری رحمت بغیر کسی واسطے سے برستی ہے اور لوگوں کو تو بغیر حساب و کتاب کے اور بغیر اسباب کے طیب رزق عطا فرماتا ہے۔ آمین یاارحم الراحمین۔
 
Top