امريکہ ميں مسجد کی بے حرمتی پر سابق فوجی کو بيس سال قيد اور چار ملين ڈالرز جرمانہ
Ex-Marine gets 20 years in US mosque fire - Alarabiya.net English | Front Page
پادری ٹيری جونز کے انتہائ قابل مذمت فعل کے بعد کئ ہفتوں تک مختلف اردو فورمز پر راۓ دہندگان نے مجھ سے جو جذباتی بحث کی تھی اس کا بنيادی نقطہ يہ تاثر تھا کہ امريکی حکومت دانستہ کوئ تاديبی کاروائ نا کر کے مسلمانوں کے خلاف اپنی مبينہ تعصب پر مبنی سوچ اور يکطرفہ رويے کو دنيا کے سامنے آشکار کر رہی ہے۔
اس ضمن ميں امريکی حکومت کا جو موقف ميں نے پيش کيا تھا اس کی بنياد يہ حقيقت تھی کہ امريکی حکومت اس وقت تک کوئ قدم نہيں اٹھا سکتی جب تک کہ "نفرت پر مبنی جرم" جس کے ليے "ہيٹ کرائم" کی باقاعدہ اصطلاح موجود ہے، وہ سرزد نا ہو جاۓ۔ جو مبصرين اور راۓ دہندگان ہمیں ہدف تنقيد بنا رہے تھے وہ اس حقيقت کا ادراک کرنے سے قاصر تھے کہ اس ضمن ميں امريکی قوانين کا اطلاق اسی صورت ميں ہوتا ہے جب کوئ فرد يا گروہ کسی مخصوص گروپ سے متعلق دانستہ تشدد کی ترغيب میں ملوث ہو۔ قانون کی تشريح کے مطابق "ہيٹ سپيچ" وہ تقرير ہوتی ہے جو نفرت اور تشدد کی حوصلہ افزائ اور ترغيب ديتی ہے۔
باوجود اس کے کہ امريکی صدر اور سيکرٹری آف اسٹيٹ سميت تمام اہم سياسی اور مذہبی قائدين کی جانب سے پادری جونز کے اقدامات کی مذمت کی گئ، يہ حقيقت بھی واضح کی گئ کہ امريکی فيڈرل حکومت اور اسٹيٹ کی سطح پر حکومتی نظام پر امريکی آئين کے اظہار راۓ کی آزادی سے متعلق شق کی بدولت يہ پابندی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تقرير يا بيان پر قدغن لگائيں۔ يہاں تک کہ وہ تقارير جو غير قانونی تشدد کی حوصلہ افزائ کرتی ہيں ان کے حوالے سے سے صرف وہی عمل جرم سے تعبير کيا جاتا ہے جہاں تشدد کے حوالے سے خطرات ناگزير ہو جائيں۔
ليکن ايک سابق امريکی فوجی کے خلاف انتہائ سخت سزا کے اعلان کے بعد يہ حقيقت واضح ہے کہ امريکی حکومت اور امريکی نظام انصاف تمام مذہبی گروہوں کے تقدس کے تحفظ کے ضمن ميں مصمم ارادہ رکھتا ہے اور ان افراد کے خلاف تاديبی کاروائ کے ليے کسی پس وپيش سے کام نہيں ليا جاۓ گا جو معاشرے کے کسی بھی طبقے کے خلاف نفرت اور تشدد پر مبنی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کريں گے۔
میں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ امريکی حکومت يقينی طور پر اظہار راۓ کی آزادی کا مکمل احترام کرتی ہے ليکن ملک کے اندر مسلمانوں سميت کسی بھی گروہ کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے ليے پوری طرح پرعزم ہے۔
تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
U.S. Department of State
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
tashfin28@gmail.com