پاکستان ميں امریکی جاری کوششيں – اور آپ کے بے بنیاد الزامات
پاکستان ميں امریکی جاری کوششيں – اور آپ کے بے بنیاد الزامات
محترم رحمان صاحب،
السلام عليکم،
آپ نے قرآن پاک کے بہت سے ايسے آیات کريمہ کا حوالہ دیا ہيںجو زیر بحث موضوع کے دائرے سے بالکل باہر ہے۔ آپ کیوں جان بوجھ کر سیاق و سباق سے باہر قرآن پاک کی مقدس آیات کا حوالہ دے کرفورم پر موجود دوسرے ارکان کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ آپ کچھ ٹھوس ثبوت اور حقائق کو سامنے کيوں نہيں لاتے آپ کے ان بے بنیاد دعووں کو ثابت کرسکيں جو بیکار میں پاکستانی عوام کی بھلائی طرف گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران کی گئی امریکی عزم اور کوششوں کو نظر اندازکرتے ہيں؟ مجھے اس کے بارے ميں بات کرنے سے بڑی خوشی ہونگی اگر آپ کچھ منطقی حقائق اور ٹھوس ثبوت پیش کريں جو آپ کے بے بنیاد اور غلط مفروضوں کو ثابت کرسکيں جو بيکار ميں پاکستان کی طرف امریکی حقيقی کردار کے بارے میں شک کی فضا پيدا کررہا ہے۔
ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے امریکہ پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں رہا ہے۔ امریکی انتظامیہ اور حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ صرف ایک سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے مستحکم اور فعال پاکستان ہی خطے میں اپنا ايک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔امریکی انتظامیہ اور حکومت تمام شعبہ ہائے میں پاکستان کو اپنے موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے ليے مدد کرنے کے جاری ایجنڈے پر سنجیدگی سے عمل پيرا ہے۔
میں اپنے گزشتہ پوسٹنگز میں ايسے ویڈیوزپیش کرتا رہا ہوں جوپاکستان کی ترقی کی طرف امریکی حکومت کی وسیع پیمانے پر جاری کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔ آپ عام پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں امریکہ کی طرف سے ان مکمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے کیسے انکار کر سکتے ہيں؟
آخر ميں، ميں آپ سے مؤدبانہ درخواست کرتا ہوں کہ براہ مہربانی ان بے بنیاد سازشی کے نظریات کو پھیلانےسے پاکستان کی بیگناہ عوام کو گمراہ کرنے سے باز آئيں، کيونکہ آپ کے يہ سازشی نظريات زمينی حقائق سے بہت دور ہے۔ براہ مہربانی ان غيور عوام کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کو تعمیر کرنے کے لیے جاری کوششوں میں شامل ہونے کا موقع دیں۔