• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکی ایلچی کا پیغام !!!!

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
بلوچستان کا مسئلہ - اور امریکی موقف

بلوچستان کا مسئلہ - اور امریکی موقف

محترم ياسر اکرم

اسلام‏‏ عليکم،

آپ بلوچستان کے معاملے میں امریکہ پر مبینہ طور پر ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگارہے ہيں۔ ميں دو ٹوک الفاظ ميں کہنا چاہتا ہوں، کہ امريکہ سنجید گی سے پاکستان کے اتحاد اور استحکام کی حمایت کرتا ہے اور یہ کہ بلوچستان کو پاکستان کے اٹوٹ حصے کے طور پر قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔

اس کے علاوہ، امریکی حکومت بلوچستان کے مسئلے پر ایک بہت واضح موقف رکھتی ہے ۔ بلاشبہ امریکی حکومت بلوچستان میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کئی رپورٹس کے بارے میں کافی فکرمند ہےاورامريکی حکومت ان تمام سنگين انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کے ان الزامات کو کافی سنجیدگی سے ليتی ہے۔ ليکن امريکی انتظاميہ اس پربھی پختہ یقین رکھتی ہے کہ پاکستانی حکومت کی يہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ ان مسائل کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر پرامن بات چیت کےذریعے حل کرنے کی ممکن کوشش کريں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک مضبوط، مستحکم اور متحد پاکستان ہی امریکہ کے بہترین اسٹریٹجک مفاد میں ہے ۔

مندرجہ بالا حقائق مدنظر رکھتے ہوئے، ميں بلاترديد کہناچاہتا ہوں کہ يہ تمام بے بنیاد الزامات کہ امریکہ ملک کو توڑنے کے لئے بلوچستان میں اپنے خطے ميں عزائم کو حاصل کرنے کيلۓ ایک خفیہ ایجنڈے پر کارفرماہے يہ بالکل غلط ہے اور پاکستان کی طرف امریکی سچے اور مخلص عزم کو بےنقاب نہیں کرتا ہے.

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239

وعلیکم السلام
امریکی منے تو پھر آگیا۔۔۔۔۔ویسے بتا تو سہی ڈالر کتنے ملتے ہیں ؟؟؟ تیری تنخواہ کتنی ہے ؟؟؟
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
امریکی منے تو پھر آگیا۔۔۔۔۔ویسے بتا تو سہی ڈالر کتنے ملتے ہیں ؟؟؟ تیری تنخواہ کتنی ہے ؟؟؟
یاسر بھائی، یہ انداز درست نہیں۔ ہمیں سنجیدگی سے ان حضرات کے شبہات کا جواب دینا چاہئے ، ایسی باتیں ، طنزو طعن، مذاق اڑانا، ایک سنجیدہ علمی فورم پر اچھی معلوم نہیں ہوتیں۔ امید ہے تعاون فرمائیں گے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
بلوچستان کا مسئلہ - اور امریکی موقف
محترم ياسر اکرم
اسلام‏‏ عليکم،
آپ بلوچستان کے معاملے میں امریکہ پر مبینہ طور پر ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگارہے ہيں۔ ميں دو ٹوک الفاظ ميں کہنا چاہتا ہوں، کہ امريکہ سنجید گی سے پاکستان کے اتحاد اور استحکام کی حمایت کرتا ہے اور یہ کہ بلوچستان کو پاکستان کے اٹوٹ حصے کے طور پر قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔
محترم کون سی انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں آپ!۔ اگر انسانی حقوق کی پاسداری کا اتنا خیال ہے تو جو پچھلے تیرسٹھ سالوں سے فلسطین اور کشمیر میں ہورہا ہے اس مسئلے کو تو حل کیجئے۔۔۔ یہ بےموسم برسات بننے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔

امریکہ اگر اتنا سنجیدہ ہوتا تو ضیاء الحق کو کیوں مروایا؟؟؟۔۔۔ جہاں تک بات ہے گوادر کی تو زرداری نے جلد بازی سے کام لیا میں تو کہتا ہوں کے گوادر کے ساتھ ساتھ کراچی پورٹ کو بھی چائنا کو پچاس سال کے لئے پٹے پر دیے دینا تھا۔۔۔ چائنا کی پاکستان سے دوستی اور ہمدردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لہذا جب بات قومی مفاد کی ہو تو ہر ملک کو اپنے قومی مفادات کے لئے فیصلے کرنے کا پورا حق ہے یہ ہی جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔۔۔

جیسے امریکہ نے افغانستان میں دہشتگردی کی جنگ کو اپنے مفاد میں سمجھ کر عرب کا نقشہ تبدیل کردیا صرف اس لئے کہ ترقی یافتہ عرب ممالک اپنی کرنسی ایک کرنے جارہے تھے۔۔۔ خیر آپ شوشے اچھے چھوڑتے ہیں۔۔۔ لیکن گذارش یہ ہے کہ تھوڑے سے منطقی اور ہوں کافی پذیرائی ہوگی۔۔۔

اب امریکہ کے پاس آخری چانس یہ بچا ہے کہ وہ ڈی وی لاٹری میں دوبارہ پاکستان کا نام شامل کردے۔۔۔ جب تک اشتہار نہیں چلے گا پروڈکٹ نہیں بکے گی اور اس بار سوچ رہا ہوں میں بھی فارم فل کردوں۔۔۔ شاید چانس بن جائے۔۔۔

شکریہ!۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
وعلیکم السلام
امریکی منے تو پھر آگیا۔۔۔۔۔ویسے بتا تو سہی ڈالر کتنے ملتے ہیں ؟؟؟ تیری تنخواہ کتنی ہے ؟؟؟
یاسر بھائی بڑی معذرت کے ساتھ۔۔۔
یقین کیجئے اس طرح کا برتاؤ آپ کی شخصیت پر بُرے اثرات مرتب کررہا ہے۔۔۔
اپنے انداز کو ہمارے ہی خاطر تبدیل کرلیجئے۔۔۔ ایسا بات نہیں کے ہم نے ستو پی رکھا ہے۔۔۔
مگر اوپن فورم کے کچھ اُصول وضوابط ہوتے ہیں۔۔۔ جہاں تک بات ہے ڈالر ملنے کی تو بھائی۔۔۔
حلال اور حرام دونوں راستے اللہ نے دکھا دیئے ہیں۔۔۔
اب یہ اختیار انسان کے پاس ہے کہ وہ حلال میں حصہ دار ہو یا حرام میں۔۔۔
کیونکہ قبرکا تاریک اندھیرا سب کا منتظر ہے۔۔۔
انسان کتنے لذیذ پکوان کھاتا ہے۔۔۔ لیکن ذائقہ بس زبان کا ہے۔۔۔
لیکن بھکتنا معدے کو پڑتا ہے۔۔۔ تو بھائی جو انسان بوتا ہے وہی کاٹتا بھی ہے۔۔۔
دنیا مکافات عمل کا نام ہے۔۔۔
یہاں میں سے کس کی یاری ہے۔۔۔
آج اُن کی تو کل ہماری باری ہے۔۔۔
بس اللہ تعالٰی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔۔۔
آمین یارب العالمین۔۔۔
 
ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
یاسر بھائی، یہ انداز درست نہیں۔ ہمیں سنجیدگی سے ان حضرات کے شبہات کا جواب دینا چاہئے ، ایسی باتیں ، طنزو طعن، مذاق اڑانا، ایک سنجیدہ علمی فورم پر اچھی معلوم نہیں ہوتیں۔ امید ہے تعاون فرمائیں گے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
شاکر بھائی یہ صاحب جنہیں میں اس انداز سے مخاطب کرتا ہوں سب جانتا ہے ،،،،،بس مفاد مفاد کی بات ہوتی ہے
 
tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
جنرل ضیاء کے طیارہ کو حادثہ – اور بے بنياد الزامات

جنرل ضیاء کے طیارہ کو حادثہ – اور بے بنياد الزامات

محترم حرب بن شداد
السلام عليکم

اس ميں کوئ شک نہيں کہ اپنی ناکاميوں، کوہتائيوں اور ذمہ داريوں کو قبول کرنے کی بجاۓ ہميشہ کی طرح ہر بات کا الزام "بيرونی ہاتھ" پر لگانا سازش فروشوں کے لئے ایک عام بات بن چکی ہے جو اپنی غیر حقیقی دنیا میں رہ رہے ہیں ليکن يہ حقیقت تبديل نہيں کی جا سکتی کہ اس کيس کے حوالے سے آخری ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے عوام کو يہ اختيار حاصل ہے کہ وہ اس کيس کی غير جانبدارانہ اور فيصلہ کن تحقيقات کے ليے حکومت پاکستان کو مجبور کرے تا کہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔

جو لوگ بغير سوچے سمجھےاس حادثے کے لیے امريکہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہيں وہ ايک اہم نقطہ نظرانداز کر ديتے ہيں کہ جس حادثے ميں جرنل ضياالحق جاں بحق ہوۓ تھے اس ميں امريکی سفير آرنلڈ رافيل اور امريکی ملٹری ايڈوازری گروپ کے صدر ہربٹ واسم بھی شامل تھے۔

يہ مفروضہ ميں بہت سے اردو فورمز پر پڑھ چکا ہوں کہ افغانستان ميں روسی افواج کی شکست کے بعد امريکہ کے ليے جرنل ضيا کی "ضرورت" ختم ہو گی تھی اس ليے انھيں مروا ديا گيا۔ يہ کيسی منطق ہے کہ امريکہ ايک "غير ضروری" اور "استعمال شدہ جرنل" کو راستے سے ہٹانے کے ليے اپنے دو انتہائ اہم افسران کو از خود موت کی گھاٹ اتار دے؟ ايک طرف تو يہ الزام لگايا جاتا ہے کہ سی – آی – اے اتنا بااختيار ادارہ ہے کہ کسی بھی ملک کا نظام تبديل کرسکتا ہے پھر جرنل ضيا کو مروانے کے ليے ايسی پرواز کا انتخاب کيوں کيا گيا جس ميں خود ان کے اپنے سينير افسران شامل تھے؟ راہ مہرانی حقيقی دنيا ميں آنے کی کوشش کريں۔

ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
 
Top