کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
امریکی فوج کیلئے ایندھن لانے والا طیارہ فضا میں پھٹ گیا
[SUP]روزنامہ پاکستان :03 مئی 2013 (21:58)[/SUP]بشکیک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرغیزستان میں امریکی افواج کے لئے ایندھن لے جانے والا سی 135 طیارہ پرواز کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز کرغیزستان میں امریکی ایئر بیس سے پرواز کرنے کے چند منٹ بعد ہی ہوا میں پھٹ کر تین ٹکروں میں تقسیم ہو گیا اور چلدور گاؤں کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیاجس میں سوار عملے کے حوالے سے ابھی کسی بھی قسم کی معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں۔حکام کے مطابق پرواز کے چند منٹ بعد ہی طیارے کاایئر بیس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ انہوں نے طیارے کو فضا میں پھٹتے ہوئے دیکھا۔دوسری جانب مقامی حکام کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ طیارے میں سوار پائلٹ نے جہاز تباہ ہونے سے قبل ہی پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی جس کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کرغیزستان میں واقع امریکی ائیر بیس سے ہی امریکہ کے فوجی دستے افغانستان میں داخل ہوتے ہیں۔
ویڈیو
٥ دن پہلے بگرام ائیر بیس پر کارگو طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک ہو گئے فاکس نیوز جب ویڈیو آن ہو گی تب دائیں جانب نیچے سپیکر آئیکون کے ساتھ cc پر کلک کریں تو انگلش سب ٹائٹل سے پڑھ کر آسانی سے سمجھا جا سکتا ھے۔ اسی حادثہ کی مکمل ویڈیو کے لئے یہاں کلک کریں۔