• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا پاک ایران سرحد پر زلزلہ کے بارے میں بیان

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا پاک ایران سرحد پر زلزلہ کے بارے میں بیان

ایران پاکستان سرحد کے قریب 7.8 شدت کا زلزلہ


ریاست ہائے متحدہ امریکہ گزشتہ روز جنوب مشرقی ایران اور مغربی پاکستان میں آنے والے زلزلہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتی ہے۔ ہماری سوچیں جاں بحق ہونے والے افراد کےاہل خانہ، زخمیوں اور اُن لوگوں کے ساتھہ ہیں جن کے گھروں اور جائیداد کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں امداد فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔


تاشفين - ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ

https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
U.S. Department of State
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall

tashfin28@gmail.com
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
کاش یہ افسوس ان جانوں کےبارےمیں بھی ہوجو عراق،افغانستان،فلسطین،کشمیر اورچچنیاسمیت دوسرےکئی ممالک میں ضائع کی جارہی ہیں۔مسلمانوں یادرکھواہل مغرب کی کوئی اخلاقیا ت نہیں۔ وہ مذہبی،اخلاقی اقدار سےبغاوت کرچکےہیں۔اس لئے ایفائےعہد،امانت داری،انسانی جان کاتحفظ حیا،عزت وناموس،غیرت اور ان جیسے دیگرالفاظ ان کےہاں بےمعنی ہیں۔ان کی سب سے بڑی اور اساسی قدرصرف مادی مفاد پرستی ہے۔وہ اب حیوانوں سے بھی آگےگزرچکےہیں۔ان کی ہمدردی اورغصہ دونوں ہی انکے مفاد کےتابع ہیں۔باہمی طور پر ان کےچنداخلاقی رویوں متاثرمت ہوجائیں۔انہوں نےان رویوں کو اس لئے نہیں اپنارکھاکہ یہ خدا کاحکم ہےبلکہ صرف اس لئے تاکہ آپس میں پرسکون زندگی بسر کرسکیں۔لیکن دوسری دنیاکےساتھ وہ یہ بنیاد بھی نہیں رکھتے۔اس دور میں بھی مغرب جاہلیت کی زندگی بسرکررہاہے۔سیدفطب اور سیدمودودی کےالفاظ میں یہ جاہلیت جدیدہ ہے۔اہل مشرق یادررکھو ہواوں میں اڑھنےسے،پانیوں میں تیرنےسے ،پوری دنیاکو ایک سکرین پہ دیکھنےلینےسے کوئی انسانیت کےاصول نہیں آجایاکرتے۔یہ توصرف اس چشمہءصافی سے مستفیدہونےسے آتےہیں جس میں اللہ اور اس کےرسول کےفرامین کاحلاوت بھراپانی رواں ہو۔
 
Top