کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب نے مملکت میں داعش کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا
20 جولائی 2015ریاض (آن لائن) سعودی وزارت داخلہ نے مملکت میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی ”داعش“ کے بڑھتے نیٹ ورک کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے اور کہا ہے کہ وزارت نے جعلی ناموں کے ساتھ داعش کی حمایت کرنے والے متعدد اکاﺅنٹس کا پتا چلا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے سوشل میڈیا بالخصوص ”ٹوئٹر“ پر سرگرم جعلی ناموں کے ساتھ داعش کی حمایت کرنے والے 1997 اکاونٹس کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ”داعش“ کی حمایت میں جاری سوشل میڈیا مہم میں ناقابل یقین حد تک انتہاء پسندانہ خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔علماء کے قتل کی دھمکیاں دینے کے ساتھ انہیں 'گدھے' اور 'بدصورت جانوروں' سے تشبیہ دی گئی ہے۔ حتیٰ کہ سابق اشتہاری شریف الغنزی نامی دہشت گرد نے لکھا ہے کہ
"اللہ کی قسم اگر میری ماں بھی داعش کی مخالفت کرتے ہوئے تنظیم کے بارے میں مخبری کرے گی تو اسے بھی قتل کروں گا"۔
رپورٹ کے مطابق ”شہادت کا جنون“ کے عنوان سے سرگرم اکاﺅنٹ کے ذریعے جعلی ناموں کے ساتھ سینکڑوں لوگوں نے تبصرے کئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر داعش کے حامی ہیں جنہوں نے انتہاء پسندانہ نظریات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ بات صرف والدین یا اقارب کو قتل کرنے کے اعلانات اور دھمکیوں تک موقوف نہیں بلکہ عملاً ایسا ہو چکا ہے۔
”داعش“ سے وابستہ ایک سعودی دہشت گرد عبدللہ فہد عبدللہ الرشید نے اپنے ماموں کرنل راشد ابراہیم الصفیان کو محض اس لیے شہید کیا کہ وہ سعودی عرب کی فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے حالانکہ دہشت گرد کی پرورش تک ان کے ماموں نے کی تھی۔
ح