• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انجانے مین ضعیف حدیث پر عمل

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
اگر ایک عام شخص صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے علاوہ دیگر کتب احادیث میں احادیث پڑھ کر عمل کرتا رہتا ہے لیکن وہ حدیث ضعیف ہو تو کیا اس کا یہ عمل باطل ہو جائے گا اور قیامت کے دن اس کو سزا ملے گی؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اس امت سے خطا اور بھول چوک کو معاف کر دیا گیا ہے اور ان صورتوں میں اس پر اخروی مواخذہ نہیں ہے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں:
عن ابن عباس رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : ( إن الله تجاوز عن أمتي الخطأ والنسيان وما استُكرهوا عليه ) حديث حسن رواه ابن ماجة والبيهقي وغيرهما .
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے میری امت سے خطا، نسیان اور جبر و اکراہ کو معاف کر دیا ہے۔
جہاں تک جانتے بوجھتے ضعیف حدیث پر عمل کا تعلق ہے تو اس بارے اہل علم میں تفصیل ہے۔ راجح قول کے مطابق ضعیف حدیث پر عمل جائز نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
ایک عام آدمی کو کیسے پتہ چلے گا کہ صحیحین کے علاوہ جو کتب احادیث ہیں۔ان میں کون سی حدیث ضعیف ہےاور کون سی صحیح؟
اب تو مارکیٹ میں تخریج و تحقیق کے ساتھ کتب احادیث کے تراجم مل جاتے ہیں۔ ان سے استفادہ کریں۔
 
Top