• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انوار الصحیفۃ للشاملۃ!؟

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اسلام علیکم،
انوار الصحیہ فی الاحادیث الضعیفہ من السنن الربعۃ مع الادلۃ للشیخ زبیر علی زئی!
اگر کسی کے پاس اس کتاب کی ورڈ فارمیٹ میں کاپی ہے تو برائے مہربانی مہیا کریں۔ چیزیں تلاش کرنے میں بہت دقت ہوتی ہے۔
والسلام
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
اسلام علیکم،
میرا آج تک یہ نقطہ نظر رہا ہے کہ جو شخص ’’ السلام علیکم ‘‘ کو ’’ اسلام علیکم ‘‘ وغیرہ لکھتا ہے ، وہ اسلام کے ابتدائی امور سے بھی ناواقف ہے ، یا کم از کم اس طرح کی ابتدائی چیزیں بھی انگریزی یا رومن انگریزی لکھنے والی قوم سے لیتا ہے ۔
اب رضا میاں جیسے علوم و فنون کا ذوق رکھنے والے آدمی کی گفتگو میں یہ چیز پائی جاتی ہے تو گویا مجھے اپنی رائے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ؟
یا پھر اس پوسٹ کے تین چار سال پہلے ہونے کی رعایت رکھی جائے ؟
 
السلام علیکم
معذرت چاہتا ہوں۔ دراصل بے دھیانی میں اکثر ایسا ہو جاتا ہے اکثر کیا ہر دفعہ ایسا ہوتا ہے، بلکہ اب بھی سلام لکھتے وقت یہ غلطی ہوئی اور میں نے جلدی سے ٹھیک کر لی کہ مزید ڈانٹ نہ پڑ جائے۔ ابتسامہ
دراصل انگریزی میں لکھنے کی عادت کی وجہ سے میں انگریزی کے سپیلنگز کو ہی اردو میں ڈھال کر لکھ دیتا ہوں، جس سے یہ غلطی ہو جاتی ہے۔
آئیدہ ایسا نہیں ہو گا۔ اور آپ اسے ناواقفیت پر نہیں بے دھیانی پر محمول کر سکتے ہیں، کیونکہ واللہ یہ نا واقفیت نہیں تھی۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
محترم! تعصب اور عناد آپ میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہؤا ہے اور اس کا ثبوت آپ کی پوسٹ کی تصویر ہے جسے آپ نے کچھ تھریڈز میں بھی لگایا۔
میں سمجھا نہیں! کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟
 
Top