• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹر امتحان میں 2306 نقالے پکڑے گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
انٹر امتحان میں 2306 نقالے پکڑے گئے
دی نیوز ٹرائب 22 مئی 2013 :Waqas Safder



کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ صوبے کی مختلف ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ کے تعاون اور تعلیمی بورڈز کی جانب سے قائم کردہ نگراں کمیٹیوں کے باعث نقل کی خرابی کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

تاہم سول سوسائٹی اور والدین کی براہ راست توجہ سے اسے مزید موثر بنایا جاسکتا ہے۔


انہوں نے ان اقدام کے موثر ہونے کے ضمن میں سندھ بھر سے روزانہ کی بنیاد پر جمع کئے گئے اعداد و شمار کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 16 مئی سے شروع ہونے والے انٹر کے امتحانات میں 21 مئی تک یعنی چھ دنوں میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے امیدواروں کی کل تعداد 2306 ہے۔

اس تعداد میں کراچی انٹربورڈ کے 119، حیدرآباد بورڈ کے 507، میرپورخاص کے 53، لاڑکانہ کے 822 اور سکھر کے 805 ہیں۔

ان کیسز میں بھی اصل امیدوار کی جگہ کسی دوسرے شخص کے امتحان دینے کے کل کیسز 217 ہیں، ان میں حیدرآباد کے 15، میرپورخاص کے 3، لاڑکانہ کے 192 اور سکھر کے سات کیسز ہیں۔

انٹربورڈ کراچی نے انرولمنٹ کارڈ پر امیدوار کی تصویر اسکین کردی ہے جو بدلی نہیں جاسکتی اس لئے یہاں اصل امیدوار کی جگہ کسی دوسرے فرد کی شمولیت نہیں دیکھی گئی۔
 
Top