6،جنوری بروز اتوار صوبہ گجرات،اِنڈیا کے 12 ،اضلاع کے 52 مراکز پر الاخلاص فاونڈیشن، احمدآبادکے زیر اہتمام اسلامک اسٹڈیز ٹیلنٹ سرچ امتحانات منعقد ہوئے، جن میں 12،000 طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔الاخلاص فاونڈیشن، احمدآباد، ایک غیر سرکاری غیر تجارتی ادارہ ہے۔ جو گزشتہ پانچ سالوں سے گجرات،انڈیا میں سرگرم ہے۔ یہ ادارہ ہر سال قرآن سیمینار منعقد کرتا ہے جس میں ملک کے اکابر علماء کو مدعو کیا جاتاہے۔
اِس کی دوسری سب سے اہم سرگرمی اِسلامک اسٹڈیز ٹیلنٹ سرچ کے امتحانات کا انعقاد کروانا ہے۔الاخلاص فاونڈیشن، احمدآبادنے ہماری نئی نسل کو اِسلامی اخلاق اور اعلیٰ اِسلامی اَقدار سے مزین کرنے کے لیے مبادیات و ضروریات دِین پر مشتمل چار کتابیں شائع کی ہیں۔ جنہیں مطالعہ اِسلامیات لیول-1،لیول-2،لیول-3 اور لیول -4 کا نام دِیا گیاہے۔ہر سال جون میں درخواست فارم پر کروانے کے بعد طلبہ و طالبات کو یہ کتابیں فراہم کروائی جاتی ہیں۔ اور دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے پہلے ہفتے میں امتحانات منعقد کروائے جاتے ہیں۔اِن اِمتحانات میں Multiple Choice Questions(MCQ)قسم کے سوالات پر مبنی سوالنامہ کا طلبہ (OMR Sheet)پر جواب دیتے ہیں۔ جواب نامے کمپیوٹر کے ذریعہ چیک کیے جاتے ہیں۔اورنتائج کا اِعلان کیا جاتا ہے۔ان امتحانات میں اول،دوم، سوم، جیسی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 2،000 روپے تک نقد وظائف سے نوازا جاتا ہے۔اور اس طرح ان میں پانچ تا سات لاکھ انڈین روپے تقسیم کیے جاتے ہیں۔