• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انہیں بینائی دے مولا !

شمولیت
ستمبر 14، 2011
پیغامات
114
ری ایکشن اسکور
576
پوائنٹ
90
میرے مولا !
تری دنیا کی رنگینی
مری آنکھوں سے اوجھل ہے
کہ مجھ کو چن لیا تو نے
کچھ اپنے'' خاص'' بندوں میں
میں تیری اس رضا پر بھی
سراپا شکر ہوں مولا !
کہ میرے دل کی آنکھیں تو
سدا روشن تو رکھتا ہے
اندھیروں میں کرم سے تو
چراغاں کر کے رکھتا ہے
کبھی مجھ کو یوں لگتا ہے
میرے دل کی ان آنکھوں میں
تیرا کچھ نور بستا ہو .....
جو میرا رازداں بھی ہے
جو میرا راہبر بھی ہے
اسی سے جانچ پاتا ہوں
میں لوگوں کے اصل چہرے
اسی سے دیکھ لیتا ہوں
تیری دنیا کی رنگینی
نظارے .... جو عطا تیری
سہارے ..... جو جزا تیری
میرے مولا میں صابر ہوں
میرے مولا میں شاکر ہوں
مگر میری دعا یہ ہے
کہ اپنے نور کی بارش
کچھ ان لوگوں پہ بھی کر دے
جو کہنے کو تو بینا ہیں
مگر آنکھیں نہیں رکھتے
سہارا بن تو سکتے ہیں
مگر کچھ دم نہیں رکھتے
انہیں کچھ روشنی تو دے
انہیں دیدۂ بینا دے .......
یہ اپنے من کی آنکھوں کے
اندھیرے بھول جاتے ہیں
اور اپنی کج ادائی سے
ہمیں بینائی نہ ہونے کا
وہ احساس دیتے ہیں
جو دل کو چور کرتا ہے
بہت مہجور کرتا ہے ....
انہیں بینائی دے مولا !
انہیں کچھ نور دے مولا !
( نگہت حسین )
 
Top