• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اور میرا ایک سال ضائع ہو گیا

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے دو سال پہلےخاصہ کے امتحانات دیئے۔ رزلٹ یا تو دیکھا عصری علوم میں غیر حاضر قرار دے کر فیل کر دیا گیا۔ تو معلوم ہوا کہ جو میں داخلہ فارم کے ساتھ بی۔اے کی سند نہیں لگائی تھی یہ اسکا نتیجہ تھا۔ جو کہ مجھے استانی صاحبہ نے کہا تھا کہ رجسٹریشن فارم کے ساتھ لگا دی تھی تو اب مت لگاؤ ۔ خیر میں نے رزلٹ دیکھتے ہی وفاق کے نمبر پر فون کیا اور صورتحال بتائی تو جواب ملا یہ کہ یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ بی۔اے کی سند کی فوٹو کاپی اور خاصہ کے رزلٹ کی فوٹو کاپی بمعہ فیس فورا ارسال کر دو۔ میں نے اگلے ہی دن دستاویزات روانہ کر دیں۔ مگر جب ضمنی والوں کو رزلٹ آیا تو وہی فوٹو کاپیاں دوباری بھیج دی گئیں اور کہا گیا کہ یہ طریقہ غلط تھا اب داخلہ فارم کے ساتھ سب منسلک کر کے بھیجو۔ میں نے عبدالرحمن لدھیانوی اور عبید اللہ صاحب سے رابطہ کیا تو عبدالرحمن صاحب نے کہا کہ میں ان سے پوچھ کر بتاؤنگا۔ میں نے اگلے دن فون کیا تو پھر کہا کہ رابطہ نہیں ہو سکا پوچھ کر بتاؤنگا۔ پھر تیسری بار فون کیا پھر وہی جواب ملا۔ عبید اللہ صاحب نے کہا کہ دیکھو اب وقت گزر گیا ہے تم اگلے سال داخلہ فارم کے ساتھ بھیجنا۔ ٹھیک ہو جائے گا۔میں نے پوچھا کہ امتحانات کا وہی سال درج ہو گا نئے رزلٹ کارڈ پر جس سال میں نے امتحانات دیئے یا اگلا؟ تو انہوں نے قدرے غصے میں کہا کہ اب جس سال رجسٹریشن ہوئی تھی وہی درج ہو گا ناں؟ اگلے کیسے ہو گا؟ توپھر میں نے اگلے سال دوبارہ سب دستاویزات منسلک کر کے بھیجیں۔تو جب لڑکیوں کو رولنمبر سلپس ملیں تو دیکھا ان میں میری بھی خاصہ کی نئی رولنمبر سلپ تھی۔ وہ بھی نئے رولنمبر کے ساتھ ۔ پھر وفاق سے رابطہ کیا۔۔۔۔۔۔
اب کی بار کہا گیا کہ سلپ کی فوٹو کاپی اور باقی وہی پرانے دستاویزات فواری طور پر ٹی سی ایس کرو۔ خیر مرتا کیا نہ کرتا، میں نے اسی دن سب کچھ مع درخواست ارسال کیا۔ جو اگلے دن یونس بٹ صاحب نے ریسیو بھی کر لیا۔ اور امتحانات کے دوران ایک مرتبہ پھر سب کچھ منسلک کر کے نگران کو دیا تا کہ اب کی بار میرا مسئلہ حل ہو جائے۔ اور اللہ کے فضل وکرم سے مجھے 2015 میں رزلٹ کارڈ مل ہی گیا۔ جس میں درستگی کے ساتھ میرے 731 مارکس تھے الحمدللہ۔ مگر یہ ہوا کہ اس پر سال بجائے 2014 درج کرنے کے نئے رولنمبر کے ساتھ امتحانات دینے کا سال 2015 درج کیا گیا تھا۔۔۔ اب چونکہ مجھے خاصہ کے دو سال بعد عالیہ کی رجسٹریشن کروانی تھی تو اصلا دو اور رزلٹ کارڈ کے حساب سے میرا '1' سال بن رہا تھا۔ اساتذہ نے کہا کہ دوبارہ درخواست کے ساتھ سب کچھ منسلکھ کر کے رجسٹریشن فارم پھیجو کہ یہ غلطی ہوئی ہے می؟ں نے امتحان 2014 میں دیئے تھے نا کہ 2015۔۔۔۔
میں نے ویسا ہی کیا۔ اور آج پھر میرا فارم واپس بھیج کر میرا ایک سال ضائع کر دیا گیا ہے۔۔۔
اب اسکا ذمہ دار کون ہے؟
کیا اسکا کوئی حل ہے؟
کیا کرنا چاہئے اب مجھے؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی آپ کو اس نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے ،، دفاتر میں اس طرح کی کمیاں بیشیاں معمول ہے ، جو کہ افسوس ناک بات ہے ، غلطی کی ابتداء شاید آپ کے اساتذہ سے ہورہی ہے ، جو نہیں ہونی چاہیے تھی ۔
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کچھ الفاظ بہت مشکل ہیں آپکا مسئلہ سمجھنے سے میں قاصر ہوں، خیر پہلے یہ بتائیں کہ وفاق کونسا ادارہ ھے، امتحان کونسے اور کونسے کالج یا یونی سے؟

والسلام
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
السلام علیکم

کچھ الفاظ بہت مشکل ہیں آپکا مسئلہ سمجھنے سے میں قاصر ہوں، خیر پہلے یہ بتائیں کہ وفاق کونسا ادارہ ھے، امتحان کونسے اور کونسے کالج یا یونی سے؟

والسلام
وفاق المدارس السلفیہ۔۔۔۔ میں نے جامعہ السلسبیل کے زریعے دیئے تھے امتحانات
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

شکریہ! یہ میر پہنچ سے باہر ھے۔

والسلام
 
Top