• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اولڈہم، حافظ عبدالرحمان نے دس سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر لیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اولڈہم، حافظ عبدالرحمان نے دس سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر لیا

اولڈہم (پ ر) قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ اور مسلمان کیلئے ہدایت کا سب سے بڑا منبع ہے ، جو دل ودماغ کو نہ صرف کھول دیتا ہے بلکہ ملت اسلامیہ کے ننھے نونہال بھی اس کو آسانی سے اپنے سینے میں محفوظ کر لیتے ہیں،

جس کا عملی مظاہرہ مدرسہ سلفیہ اولڈہم کے طالبعلم حافظ عبدالرحمن راشد ہیں جس نے دس سال کی عمرمیں قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا،

حفظ قرآن مکمل ہونے پر مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے راہنماؤں مولانا عبدالہادی العمری، مولانا شعیب احمد، مولانا عبدالرزاق مسعود، حافظ حبیب الرحمن، مولانا شفیق الرحمن شاہین نے حافظ عبدالرحمن راشدکے والدین، استاد محترم حافظ عطاء الرحمن اور جمعیت اہل حدیث اولڈہم کے ذمہ داران چوہدری محمد مقصود، محمد حفیظ قاضی کو مبارکباد پیش کی ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ مدرسہ سلفیہ اولڈہم دینی و دنیاوی علوم میں برطانوی مسلمانوں کیلئے تعلیم کا اعلیٰ معیار قائم رکھے گا۔

روزنامہ اوصاف
 
Top