اویس تبسم
رکن
- شمولیت
- جنوری 27، 2015
- پیغامات
- 382
- ری ایکشن اسکور
- 137
- پوائنٹ
- 94
ایک آدمی جو کئی دنوں سے نہایا نہ ہو نہ اس کا اخلاق اور کردار اچھا ہو اور نہ اسے اچھائی برائی کا پتہ ہو اپنے حال میں مست رہنے والا کم عقل شرابی چرسی ہو اورمیں کہوں کہ یہ آپ کا دوست ہے تو آپ کو کیسا لگے گا؟ آپ کو یقینا غصہ آئے گا اور کہو گے یار کچھ تو خیال کر کس آدمی کو میرا دوست بنا رہا ہے اس کے برعکس ایک پاک صاف رہنے والا نمازی پرہیزی آدمی ہو اور میں کہوں کہ یہ آپ کا دوست ہے تو آپ یقینا خوش ہوں گے
اس لئے کسی کو ولی اللہ کہنے سے پہلے یہ ضرور جان لینا چاہئے کہ اللہ کن لوگوں کو دوست رکھتا ہے۔
اولیاء اللہ کی خصوصیات
1) اللہ کے دوستوں کی پہلی خوصیت یہ ہے کہ وہ اتباع رسول کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنا لیتے ہیں۔
2) اولیاء اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے ہر چیز و فرد وبشر سے بڑھ کر محبت کرنیوالے ہوتے ہیں
3) اور وہ اللہ کیلئے فرضی نفلی روزوں اکا اہتمام کرتے ہیں
4) اور وہ صدقہ خیرات کرنے والے ہوتے ہیں
5) اور اللہ تعالیٰ سے ہمہ وقت استغفار کرتے رہتے ہیں
6) اور ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کے ذکر میں محو رہتے ہیں
7) اگر ان سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو فورا اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرتے ہیں
8) اور وہ اللہ تعالیٰ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں
9) اور وہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہیں
10) ان کے قلوب پر خوف الہی طاری رہتا ہے۔اللہ کے خوف کی وجہ سے ان کے بدن کپکپاتے ہیں
11) وہ صبر کرنے والے ہوتے ہیں
12) وہ اعمال صالحہ بڑھ چڑھ کر کرتے ہیں
13) وہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرتے ہیں
14) اللہ کے دوست نمود نمائش سے اجتناب کرتے ہیں
15) وہ لغو باتوں سے اعراض کرتے ہیں
16) وہ امانت اور دیانت سے کام لیتے ہیں
17) وہ برے اور فحش کاموں سے گریز کرتے ہیں
18) اللہ کے دوست اپنے رب کی رضا جوئی کے طلب گار رہتے ہیں
19) اللہ کے دوست اپنے رب کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرتے ہیں
20) اور وہ جو عہد کرتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں
21) وہ ہر کام اخلاص سے کرتے ہیں
22) وہ انصاف پسند ہوتے ہیں
23) وہ ہر ایک کے ساتھ صلہ رحمی کرتے ہیں
24) اللہ کے دوست نماز کی بہت زیادہ پابندی کرتے ہیں
25) وہ شرک بدعات سے اجتناب کرتے ہیں
26) وہ قرآن حکیم کی تلاوت کثرت سے کرتے ہیں
27) وہ اللہ اور اس کے رسول سے بہت محبت کرتے ہیں
28) وہ ہمہ وقت باوضو رہتے ہیں
29) وہ نماز تہجد کا اہتمام بڑے ذوق و شوق سے کرتے ہیں
30) وہ اللہ کی ناپسندیدہ چیزوں سے نفرت کرتے ہیں
31) وہ اللہ کے دشمنوں سے دشمنی رکھتے ہیں
32) وہ اللہ کے دین کی مدد کرتے ہیں
33) وہ جب اللہ کا کلام سنتے ہیں تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں
34) وہ غصہ پینے والے اور درگزر کرنے والے ہوتے ہیں