محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک کمی کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی قیمتوں میں کمی کی توثیق کردی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 51 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے 94 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے8 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 93 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں صرف 34 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ، کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 107 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 109 روپے 34 پیسے، ایچ او بی سی 136 روپے 63 پیسے ،مٹی کا تیل 98 روپے 34 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 94 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔