کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
او ایل ایکس کے ذریعے سب کچھ "خریدنے" والا گروہ پکڑا گیا
30 جنوری 2015
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کاروباری ویب سائیٹ ’او ایل ایکس‘ کے ذریعے رائیکی کے بعد شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کی خاتون سمیت تین ارکان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار مہر نے بتایا کہ OLX پر اشتہارات کی مدد سے لوگوں کے ساتھ رابطہ کرتے تھے اور حالات کا جائزہ لینے کے دو دن بعد ہی واردات کر دیتے تھے اور ہاتھ لگنے والی ہر چیز لے کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ رحمان، اسماعیل اور ہماء نے کئی دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کر لیا، اس طرح کے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے لیکن عدالتی نظام پر عدم اعتماد کی وجہ سے چند ہی مقدمات درج ہوتے ہیں ۔
ملزم شہریوں کی طرف سے ویب سائیٹ پر لگائے جانیوالے قیمتی اشیاء کے اشتہارات اور گھر کے پتے سے بھی حیثیت کا اندازہ کر لیتے تھے اور تمام تفصیلات مہیا کر دینا موجودہ وقت میں کوئی زیادرہ اچھی بات نہیں۔
یہاں یہ بھی واضح کر دیں کہ اس بارے میں OLX انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آ سکا تاہم ویب سائیٹ پر خبردار کیا جاتا ہے کہ لین دین میں احتیاط برتیں اور انتظامیہ کسی قسم کی دھوکہ دہی کی ذمہ دار نہیں ہو گی ۔
ح