ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
اَخبار الجامعہ
محمد عمران اسلم
اسلامک یونیورسٹی، مدینہ منورہ میں طلباء کا داخلہجامعہ لاہور الاسلامیہ میں گذشتہ سال جہاں تعمیراتی اعتبار سے انقلابی تبدیلیاں آئیں وہیں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھر پور کوششیں بھی کی گئیں۔اس سلسلے کی ایک کڑی گذشتہ سال ادارہ ہذا کی جانب سے یہ مژدہ جان فزا تھا کہ ہر سال جامعہ کے مختلف شعبوں میں سے بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلباء کو عمرہ کا انعام دیا جائے گا جبکہ جامعہ بھر میں امتیازی حیثیت کے حامل طالب علم کو حج کا انعام دیا جائے گا۔
گذشتہ سال جامعہ نے نامزد طلباء کے لیے نہ صرف حج وعمرہ کے تمام انتظامات کیے بلکہ ان سعادت مندوں کو مثالی طلباء کی سند دینے کے ساتھ ساتھ مدینہ یونیورسٹی میں انٹرویوز دلوائے اور ان کے مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ انتظامیہ جامعہ کی اس حوالہ سے کی گئی مساعی جمیلہ بار آور ثابت ہوئیں ہیں اور اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ نے ان طلباء کو داخلہ دے کر جامعہ کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے خوش نصیب طالب علموں کے نام یہ ہیں:
(١) حافظ عبدالمنان (٢) احسان الٰہی ظہیر
(٣) حافظ عبدالباسط (٤) حافظ محمد زبیر
اس کے علاوہ جامعہ ہذا کے استاد اور ملک کے مشہور ومعروف قاری، قاری سلمان محمود بڈھیمالوی بھی مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔