• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"آئی ایم ملالہ‘‘ پاکستان میں فروخت نہیں ہونے دینگے، تحریک طالبان

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اسلام آ باد / پشاور: کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان میں ملالہ یوسف زئی کی کتاب ''آئی ایم ملالہ'' کی فروخت کی اجازت نہ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جوبھی ادارہ پاکستان میں ملالہ کی کتاب فروخت کرے گا، اس کونشانہ بنایاجائیگا۔

جمعرات کوتحریک طالبان کے ترجمان شاہداﷲ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پرمیڈیاسے گفتگومیں دھمکی دی کہ

طالبان ملالہ کی کتاب

فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ادھرطالبان کی دھمکی کے بعداسلام آباد،پشاورسمیت دیگرشہروں کی بڑی بک شاپس کے مالکان

نے شیلفوں پر فروخت کیلیے رکھی گئی ملالہ کی کتاب اٹھالی ہیں۔

واضح رہے ملالہ نے اپنی سوانح حیات میں طالبان کودہشتگردی اورخواتین کی تعلیم پرپابندیوں سمیت دیگروجوہ پرکڑی تنقیدکانشانہ

بنایاہے۔اے ایف پی کے مطابق طالبان نے کہا کہ ملالہ نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے اسے یورپی یونین کا ایوارڈ دیا جائے، اسلام

دشمن طاقتیں ملالہ کو اس لیے نوازرہی ہیں کیونکہ وہ اسلام چھوڑ کر سیکیولر ہوگئی ہے اور اسلام کے خلاف کام کررہی ہے۔ طالبان کا کہنا

ہے کہ ہمیں اگر موقع ملاتو ہم ملالہ کو ضرور قتل کریں گے، چاہے وہ برطانیہ میں ہو یا امریکا میں۔
 
Top