کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
اپنی ویب سائٹ کی ہسٹری چیک کریں
سوال:
میں ایک ویب سائٹ کا پرانا ورژن دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس پر کچھ مواد موجود تھا جو اب شاید ہٹا لیا گیا ہے۔ کیا ویب سائٹ کا پرانا ورژن کہیں سے دستیاب ہوسکتا ہے؟
جواب:
جی ہاں، ایسا ممکن ہے۔ انٹرنیٹ آرکائیو اپنے Wayback Machine پروجیکٹ کے تحت لاکھوں، کروڑوں ویب سائٹس کا ڈیٹا اپنے پاس سالوں سے محفوظ کرتا آرہا ہے۔ ان کے پاس اس وقت بھی اربوں ویب پیجز محفوظ ہیں جنہیں ہر کوئی ملاحظہ کرسکتا ہے۔ اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ جس ویب سائٹ کا پرانا ورژن آپ تلا ش کررہے ہیں، وہ آپ کو یہاں سے مل جائے۔ اس بات کے امکانات زیادہ ہوں گے اگر ویب سائٹ خاصی مشہور ہو۔ غیر معروف ویب سائٹس کا عموماً مکمل ڈیٹا دستیاب نہیں ہوتا۔ چونکہ یہ صرف ویب سائٹ کا مواد اکھٹا کرتے ہیں، اس لئے تصاویر وغیرہ بھی پرانے ورژن میں دستیاب نہیں ہوتیں۔
Wayback Machine کے لئے یہ ربط ملاحظہ کیجئے: