• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنے اپنوں کے دشمن

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
فیس بک پر یہ بات مولانا طارق جمیل صاحب کے حوالے کافی جگہوں پر پوسٹ ہوئی ہے۔ مولانا صاحب کے حوالے سے ہے یا نہیں، لیکن اس میں ہمارے لیے ایک بہت بڑا سبق ہے۔
مولانا طارق جمیل صاحب فرماتے ہیں ایک روز میں سڑک کے کنارے جا رہا تھا تو میں نے سامنے دیکھا کہ ایک ریڑھی والا بزرگ آرہا ہے سفید کپڑے پہنے چہرے پہ معصومیت لیئے جب وہ میرے قریب سے گزرا تو میں نے دیکھا کہ اس نے ریڑھی پر ایک پیٹی رکھی ہوئی ہے۔ میں نے اسکی طرف پیار سے مسکرا کے دیکھا تو اچانک اس بزرگ کی آنکھوں سے آنسو بہ نکلے۔ میں حیران ہوا اور قریب جا کر پوچھا بزرگو سب خیر تو ہے۔ تو اس نے ریڑھی پر رکھی ہوئی پیٹی الٹ دی۔ کیا دیکھتا ہوں کہ اس پیٹی میں سیب موجود ہیں۔ اوپر والی تہہ ٹھیک باقی سارے سیب گلے سڑے ہیں۔
وہ بزرگ بولا جناب میں بہت غریب ہوں-- دن میں ایک پیٹی خریدتا ہوں شام کو بیچ کر بچوں کیلئے تازہ کھانا لے کر جاتا ہوں۔ آج کسی نے میرے بچوں کی روزی مار لی۔
زرا سوچئیے!!!

پیٹی میں سیب بھرنے والا آصف ذرداری تھا؟؟ نواز شریف تھا؟؟ عمران خان تھا؟؟ کوئی ایم این اے یا ایم پی اے تھا؟؟
نہیں وہ ایک عام مزدور پاکستانی تھا۔
جہاں اپنے اپنوں کے دشمن ہوں اس ملک کو امریکہ کی دشمنی سے کیا فرق پڑتا ہے؟؟
ہم باتیں تبدیلی کی کرتے ہیں۔ گالیاں حکمرانوں کو دیتے ہیں۔ لیکن ہمارا اپنا گریبان کس لیئے ہے؟؟؟
 
Top