کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اپنے وائی فائی کو اجنبیوں سے دور رکھنے کے عملی طریقے
ہفتہ 5 اگست 2017
کراچی: ماہرین کا مشورہ ہے کہ وائی فائی پاس ورڈ صرف قابلِ اعتماد افراد کو ہی دیں کیونکہ ایک جانب تو اجنبی افراد دھڑا دھڑ ڈاؤن لوڈنگ سے آپ کا وائی فائی کوٹہ خرچ کر دیں گے تو دوسری جانب اس سے آپ کے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات پر نقب لگا سکتے ہیں۔ لیکن ایک اچھی بات یہ ہے کہ بعض عمومی عادات اور احتیاط کر کے وائی فائی محفوظ بنا سکتے ہیں۔
وائی فائی پاس ورڈ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک جانب تو آپ کو آئی ٹی ماہر ہونے کی ضرورت نہیں اور اس کے لیے بہت محنت کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ لیکن سب سے عام اور محفوظ طریقہ ہم پہلے بیان کررہے ہیں۔
پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں
آپ ڈونگل استعمال کرتے ہوں یا وائی فائی راؤٹر پر انحصار کر رہے ہیں تو وقت کے ساتھ ساتھ آپ وائی فائی پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں۔ اسے بدلنے کے لیے راؤٹر یا ڈونگل (یو ایس بی اسٹک) خریدتے وقت وہاں کے ماہر سے ہدایات لے لیجئے یا پھر اس کے ساتھ آنے والے مینوئل سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
کوشش کیجئے کہ پاس ورڈ ایسا ہو جسے آپ کے لیے یاد رکھنا آسان ہو اور دوسرے کے لیے مشکل ہو مثلاً اپنی سالگرہ کی تاریخ کے بعد اپنا نام لکھ سکتے ہیں کیونکہ اس صورت میں نیا پاس ورڈ موبائل فون اور دیگر آلات پر درج کرنے میں آسانی ہو گی۔
یاد رہے کہ کچھ راؤٹر ون ٹچ ڈبلیو پی ایس (وائی فائی پروٹیکٹڈ سیٹ اپ) کنیکٹویٹی فراہم کرتے ہیں۔ اس سے راؤٹر کا ایک بٹن دبا کر بھی وائی فائی تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے راؤٹر سیٹنگ میں جا کر اس آپشن ڈس ایبل کر دیجئے۔
راؤٹر سیٹنگ
پاکستان میں عموماً راؤٹر کا آئی پی ایڈریس ہوتا ہے جہاں جاکر آپ پہلے دیئے گئے یوزرنیم اور پاس ورڈ سے لاگ ان ہو جائیں۔ اب سیٹنگز میں جا کر وائی فائی پاس ورڈ تبدیل کر دیجئے اور مہینے میں ایک بار پاس ورڈ تبدیل کرنے کی عادت بنالیں جس سے وائی فائی سروس خاصی محفوظ ہو جائے گی۔
اب آخری بات یہ ہے کہ اگر آپ کے گھر کے تین آلات یا فون وائی فائی سے جڑے ہیں تو اسکرین پر ظاہر ہوتے رہتے ہیں لیکن اگر کوئی چوتھا یا پانچواں آلہ اس سے کنیکٹ ہو تو آپ کو اس کا علم ہو جائے گا اور یوں پاس ورڈ بدلنا ناگزیر ہو جائے گا۔
ایک اور ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ آپ اپنا وائی فائی نیٹ ورک اوجھل بنا سکتے ہیں یعنی وہ آپ کے پڑوسیوں اور دیگر اجنبیوں کو نظر ہی نہیں آئے گا۔ اس کی سیٹنگ ایس ایس آئی ڈی (سروس سیٹ آئڈینٹفائر) کہلاتی ہے۔ آپ راؤٹر سیٹنگ میں جا کر ایس ایس آئی ڈی آپشن کو ہائیڈ کر سکتے ہیں۔
مزید سیکیورٹی ٹپس
اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے نیٹ ورک پر کون ہے تو اینڈروئڈ اور آئی او ایس کے لیے Fing، ونڈوز کے لیے ایکرلک وائیفائی اور میک کے لیے who is on my wifi آزمائیں۔ یہ مفت میں دستیاب سافٹ ویئر آپ کو مزید تحفظ فراہم کرتےہیں۔
Last edited: