کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اڑن طشتری کی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا
واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ریاست نیواڈا میں ایریا 51 نامی علاقے کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ھے کہ یہاں اڑن تشتریاں نہیں بلکہ جاسوس طیاروں یو2 کی آزمائش کی جاتی تھی۔
1955 میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ریاست نیواڈا کے صحرا کا ایک بڑا علاقہ خفیہ مشن کے لئے مخصوص کرتے ہوئے یہاں عام افراد کو داخل ہونے سے روگ دیا تھا، اس علاقے کو ایریا 51 کا نام دیا گیا۔
یہاں کے بارے میں مشہور رہا کہ ہمارے سیارے پر آنے والی اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق پر تحقیق یہیں کی جاتی ھے لیکن بال آخر 60 سال بعد سی آئی آے نے اس علاقے کی حقیقت دنیا پر آشکار کر دی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں نہ ہی ایلینز کا تذکرہ ھے اور نہ اڑن طشتری کا اور نہ ہی کسی اور طلسماتی شے کا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ھے کہ نیواڈا کا یہ علاقہ تو جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والے یو2 طیاروں کی آزمائشی پروازوں کے لئے مخصوص تھا، یہ قدم سرد جنگ کے زمانے میں اس جہاز کی صلائیتوں کو سوویت یونین سے پوشیدہ رکھنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔
دی نیوز ٹرائب: 17 اگست 2013