کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اگر آپ موٹر وے پر رک کر یہ کام کرتے ہیں تو خبر دار ہو جائیں
02 ستمبر 2018 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے پر انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کے چار کارندوں کو موٹر وے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اگر آپ موٹر وے یا نیشنل ہائی وے پر سفر کرتے ہیں تو پھر چوکنے رہیں اور بہتر یہی ہے کہ جب آپ اپنی گاڑی پر سفر کیلئے نکلیں تو گھر سے ہی ٹائروں میں ہوا اور ان کی معیاد کو چیک کر لیں تاکہ راستے میں پریشانی کا شکار نہ ہونا پڑے یا ہوا بھروانے کیلئے نہ رکنا پڑے کیونکہ موٹر وے کے سروس ایریا میں قائم ورکشاپس اور ٹائر شاپس میں انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سروس ایریا میں قائم ٹائر شاپس پر گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھرتے ہوئے تیز دھار آلے کے ساتھ کٹ لگانے والے گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مجرم تیز دھار آلے سے گاڑیوں کے ٹائروں کو کٹ لگا دیتے ہیں جس کے باعث گاڑی چل نہیں پاتی یا پھر راستے میں کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔
بھیرا کے سروس ایریا میں ملزمان نے ہوا چیک کرتے ہوئے ایک شہری کی گاڑی کے ٹائر میں تیز دھار آلے سے کٹ لگانے کی کوشش کی تو وہاں موجود سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ہائی وے پر حادثات کی بڑی وجہ گاڑی کا ٹائر پھٹنا ہے اور ایک سال میں آٹھ سو سے زائد حادثات اسی وجہ سے ہوئے ہیں ۔
(شکریہ روزنامہ پاکستان)