• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر آپ کو بھی پیروں یا ٹانگوں کی سوجن کا مسئلہ درپیش ہے تو

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اگر آپ کو بھی پیروں یا ٹانگوں کی سوجن کا مسئلہ درپیش ہے تو
ان مشوروں پر عمل کر کے اس مصیبت سے نجات حاصل کرسکتے ہیں
15 اگست 2015

لندن (نیوزڈیسک) پیروں اور ٹانگوں میں سوجن کی وجہ سے کافی زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن اس سے نجات ممکن ہے اور اگر آپ ذیل میں دئیے گئے مشوروں پر عمل کریں تو آپ اس تکلیف بچ سکتے ہیں۔


ورزش اور سوئمنگ
پاؤں کی سوجن کم کرنے کے لئے اپنی ٹانگوں کو حرکت دیں اور اس مقصد کے لئے ورز ش اور سوئمنگ سب سے بہترین طریقہ ہے۔ چہل قدمی ضرور کریں کہ اس سے آپ کے خون کی گردش کنٹرول میں رہے گی اور پاؤں میں خون نہیں جمے گا جس سے درد سے نجات ممکن ہوسکے گی۔اسی طرح سوئمنگ کرنے سے بھی جسم چاک و چوبند رہتا ہے اور پاؤں کی سوجن بھی جاتی رہتی ہے۔

ٹانگیں اونچی رکھیں
جب آپ سوتے یا بیٹھتے ہیں تو ٹانگوں کی جانب خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے پاؤں میں سوجن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذا جب بھی سوئیں یا بیٹھیں تو کوشش کریں کہ آپ کے پاؤں تھوڑے سے اوپر ہوں۔ رات کو سوتے ہوئے اپنی ٹانگوں کے نیچے کوئی چیز رکھ لیں۔ اگر جاگتے میں ٹانگوں کو سینے سے تھوڑا سا اوپررکھیں تو خون کی گردش ٹانگوں کی جانب کم رہے گی اور سوجن بھی ختم ہو گی۔

زیادہ دیر ایک ہی جگہ مت بیٹھیں
اگر آپ کی نوکری یا روٹین ایسی ہے جس میں آپ کو بیٹھنا پڑے تو کوشش کریں کہ زیادہ دیر نہ بیٹھے رہیں بلکہ تھوڑی دیر کے بعد اٹھ کر چہل قدمی کریں کہ اس طرح خون ٹانگوں میں نہیں جمے گا ۔

سفر میں اونچی جرابیں پہنیں
اگر لمبا سفر کرنا مقصود ہو تو کوشش کریں کہ لمبی جرابیں پہنی جائیں۔ گو کہ انہیں پہننے سے کوفت ہوتی ہے لیکن یقین جانئے کہ وہ لمبے سفر میں پاؤں پر سوجن نہیں ہونے دیتیں۔

نمک کا استعمال کم کریں
اپنے کھانے میں غذائیت والے کھانوں کا انتخاب کریں اور نمک کا استعمال کم کر دیں۔ زیادہ نمک کھانے کی وجہ سے پانی جسم میں ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے ٹانگوں اور جسم کے دیگر اعضاء پر سوزش ہو جاتی ہے۔

چائے اور کافی کا استعمال کم کر دیں
اگر آپ چائے یا کافی کے شوقین ہیں تو اس کے استعمال میں کمی لائیں۔ ان میں موجود کیفین کی وجہ سے جسم میں سوجن ہوجاتی ہے۔ اسی طرح کیفین والے مشروبات جیسے کولا وغیرہ سے پرہیز کریں۔ سگریٹ نوشی یا کسی بھی طرح کے تمباکو سے پرہیز کریں۔

اپنا وزن کم کریں
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو جسم کا تمام بوجھ آپ کی ٹانگوں پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان میں سوجن آ جاتی ہے لہذا اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ ایسی خوراک کا استعمال کریں جس میں یورک ایسڈ کم ہو، گوشت سے پرہیز کریں اور زیادہ سبزیاں کھائیں۔

زیادہ سے زیادہ پانی پئیں
اگرآپ زیادہ پانی کا استعمال کریں گے تو جسم سے فاسد مادے پیشاب کے راستے نکلتے رہیں گے جس کی وجہ سے آپ کا جسم زہریلے مادوں سے خالی ہوتا جائے گا۔ ناصرف آپ کی ٹانگوں کی سوزش کم ہو گی بلکہ جلد بھی تروتازہ رہے گی۔

سوجن والی جگہوں کا مساج کریں
مساج کرنے سے خون کی گردش میں روانی آئے گی اور سوجن کم ہوتی جائے گی۔ یاد رہے کہ مساج اوپر کی جانب کیا جائے۔

میگنیشیم سپلیمنٹ کا استعمال کریں
جسم میں میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے سوجن اور درد ہوتی ہے لہذا اس کا استعمال بڑھا دیں۔ دن میں 350 ملی گرام میگنیشیم درد کے لئے کافی مفید ہے تاہم اس کو کھانے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

ح
 
Top