• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر آپ کو کفیل تنخواہ نہیں دے رہا تو یہ خبر پڑھیں اور تیاری پکڑیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اگر آپ کو کفیل تنخواہ نہیں دے رہا تو یہ خبر پڑھیں اور تیاری پکڑیں
روزنامہ پاکستان، 17 جنوری 2016

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تارکین وطن کے لیے خوشخبری ہے کہ اب کوئی بھی ملازمت دہندہ ان کی تنخواہ میں تاخیر نہیں کر سکے گا کیونکہ سعودی حکومت کے قوانین کے تحت اگر کوئی ملازمت دہندہ کسی غیرملکی کی تنخواہ ادا کرنے میں تاخیر کرتا ہے تو وہ ورکرز اپنی نوکری تبدیل کرنے کا حق رکھتا ہے۔ سعودی وزیرمحنت مفرج الحقبانی کا کہنا ہے کہ ”جن تارکین وطن کو تنخواہ وقت پر نہ ملے وہ فوری طور پر سپانسرشپ تبدیل کر سکتے ہیں۔“


انہوں نے کہا کہ ”وزارت محنت کو تارکین وطن کی طرف سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی کئی شکایات موصول ہوتی ہیں۔ ہم نے اس سلسلے میں ویڈیو کال سروس متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے ملازم اور ملازمت دہندہ دونوں براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ سروس جدہ، رفاعہ اور الدوادمی میں متعارف کروائی گئی ہے جس کا مقصد تارکین وطن کے وزارت محنت سے رابطے کو آسان بنانا ہے۔ “

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق الحقبانی کا کہنا تھا کہ تارکین وطن ویڈیو کال سروس کے ذریعے مجھ سے یا وزارت محنت کے کسی بھی عہدیدار سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں 19911 نمبر ڈائل کرنا ہو گا۔اس وقت سعودی عرب میں 60 لیبر دفاتر موجود ہیں جو ویڈیو کال سروس کی سہولت مہیا کر رہے ہیں۔ اس سروس کے متعارف کروائے جانے کے بعد تارکین وطن کو بنفس نفیس دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ کہیں سے بھی کال کرکے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لئے ایسی سروس متعارف کروادی کہ سن کر آپ عش عش کر اٹھیں گے
روزنامہ پاکستان، 17 جنوری 2016

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت غیرملکی ورکرز کی سہولت کے لیے گاہے بگاہے مختلف سروسز متعارف کرواتی رہتی ہے جس سے ورکرز کو ریاست میں رہتے ہوئے مختلف قانونی امور کی انجام دہی اور اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی ملتی ہے۔ اب سعودی وزارت محنت نے ایک ایسی سروس متعارف کروا دی ہے جس سے غیرملکی ورکرز کو ان کی مادری زبانوں میں مشاورت فراہم کی جا سکے گی۔


اس سروس کا نام ”مستشرق العمالی“ (مزدوروں کا مشیر) رکھا گیا ہے۔

یہ ایک الیکٹرانک سروس ہے۔ اس میں کئی زبانیں شامل ہیں اور اس کے ذریعے غیرملکی ورکرز اپنی ملکی زبان میں اپنے حقوق و فرائض کے متعلق مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلے ورکرز اس مقصد کے لیے وزارت محنت کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور تھے اور وہاں بھی انہیں زبان کی مشکل درپیش ہوتی تھی۔ اب اس سروس کے ذریعے وہ ریاست میں کہیں بھی موجود ہوں، فون کال کے ذریعے اپنی ہی زبان میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری طرف سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت جدہ چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے فارمیسی کے شعبے میں سعودی شہریوں کی ملازمت کے 5 فیصد کوٹے کو بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔

جزاک اللہ خیر! دونوں سروسز بہت اچھی ہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
Top