• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر آپ یا آپ کا کوئی رشتہ دار اس سال حج پر جا رہا ہے تو یہ خبر پڑھ لیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اگر آپ یا آپ کا کوئی رشتہ دار اس سال حج پر جا رہا ہے تو یہ خبر پڑھ لیں
16 اگست 2015 (00:06)


جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) پاکستان سے سرکاری سکیم کے حاجیوں کی آمد کا سلسلہ اتوار کی صبح سے شروع ہوجائے گا۔ آج صبح پہلی حج پرواز کراچی سے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچے گی جبکہ بعد از دوپہر 360 حجاج کو لے کر پرواز مدینہ منورہ پہنچے گی۔


دوسری طرف جدہ میں پہلی پرواز 18 اگست کو پشاور سے پہنچے گی۔ قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر ڈائریکٹر جنرل حج ابو عاکف اور دوسریا فسران کے ساتھ پہلی پرواز کا استقبال کریں گے۔


حکومتی سکیم کے 7684 حجاج 293 پروازوں سے پاکستان کے 10 مقامات سے حج کی ادائیگی کے لئے یہاں پہنچیں گے جبکہ 740 پرائیویٹ حج گروپس کے ذریعے 71681 عازمین حج کی ادائیگی کے لئے آئیں گے۔

اس کا اعلان ڈائریکٹر جنرل حج ابو احمد عاکف نے یہاں قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امسال 143368 حجاج حج ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستانی حجاج کا کوٹہ 179210 بنتا ہے مگر حرم شریف کی وسعت کی وجہ سے اس میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی سکیم کے عازمین کے لئے مکہ مکرمہ میں 137 عمارتیں حاصل کی گئیں ہیں جس کا ہر حاجی سے 3000 سعودی ریال لیا گیا ہے جنہیں ٹرانسپورٹ اور کھانا بھی شامل ہے یہ سب سنگل کیٹگری میں ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں بھی رہائش کے انتظامت مکمل کرلئے گئے ہیں اور ہر حاجی سے 600 ریال 8 دن کے حساب سے لیا گیا ہے۔


اس سال 75 فیصد عازمین مرکزیہ علاقے میں ٹھہریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حجاج قربانی اپنی مرضی سے اسلامی ترقیاتی بینک کے قربانی کوپن کے ذریعے کریں یا از خود کریں یہ ان پر منحصر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ گنجائش والی عمارتیں حاصل کیں تاکہ عازمین کو بہتر خدمات فراہم کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوسطاً 500 عازمین ایک عمارت میں رہائش پذیر ہوں گے۔ سعودی وزارت حج کے قوانین کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کو اس سال بھی 3 وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔


کیٹرنگ کمپنیاں جن سے معاہدہ کیا ہے وہ معیاری پاکستانی کھانے فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ کیٹرنگ کی مد میں 18 سو ریال یومیہ کے حساب سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ حج مشن کے ذمہ داران متواتر نگاہ رکھیں گے تاکہ کھانے میں کوئی شکایت نہ پیدا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ آب زمزم حجاج کو ہوائی اڈے پر فراہم کیا جائے گا جبکہ اس سال حج مشن نے مدینہ منورہ سے جائے نماز بٹوائے ہیں جو حجاج کو تحفتاً دئیے جائیں گے۔


اس سال بھی کال سنٹر ٹال فری نمبر دیا گیا ہے جو 8001166622 ہے جس پر کال کر کے مطلوبہ عازم حج کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ تمام حکومتی سکیم والے حجاج اس سال بھی مشاعر ٹرین کے ذریعے منیٰ سے عرفات اور واپس آئیں گے۔ عازمین حج کے لئے ہسپتال اور ہر سیکٹر میں ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں جبکہ خادم حجاج بھی تعین کئے جائیں گے جو عازمین کی رہنمائی کریں گے۔ اس موقع پر عمارتوں کو حاصل کرنے والی کمیٹی کے رکن سہیل خان بھی موجود تھے۔


ح
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اللہ کرے ان تمام سہولیات و اصلاحات پر عمل در آمد ہو ۔ اس دفعہ لگتا ہے پاکستانی حج مشن بھی حرمین میں اپنی موجودگی کا ثبوت فراہم کرے گا ۔ ان شاءاللہ ۔
 
Top