• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث کا مذہب

ج انصاری

مبتدی
شمولیت
دسمبر 11، 2011
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
194
پوائنٹ
16
آج مطالعہ کی میز پر شیخ الاسلام علامہ ثنااللہ امرتسری رحمہ اللہ کی مشہور کتاب اہل حدیث کا مذہب،، موجود ہے.
زیر نظر کتاب میں جماعت اہل حدیث کے مسلمہ 2٠ مسائل شرعیہ کو بیان کیا گیا ہے. ساتھ ہی ساتھ اہل حدیث کے خلاف معاندین اہل بدعت اورآل دیوبند کےعائدکردہ شر انگیز الزامات و اعتراضات کا مسکت جواب دیاگیا ہے . یہ کتاب عرصہ سے پرانی کتابت و طباعت کے ساتھ طبع ہورہی تھی. الحمدللہ زیر نظر ایڈیشن الدارالسلفیہ ممبئی کے سابق باحث اور جامعہ عالیہ عربیہ مئو کے شعبہ حدیث و عقیدہ کے استاذ مولانا ضیا الحسن محمد السلفی حفظہ اللہ کی تعلیق و تحشیہ کے ساتھ نہایت خوبصورت اور معیاری کتابت و طباعت سے شائع ہوا ہے.محشی نے کتاب کے شروع میں ایک مفید ،پُر مغز اور علمی مقدمہ لکھا ہے. کتاب کے ٹائٹل پر علامہ امرتسری کے ساتھ ’’فاضل دیوبند‘‘کا لاحقہ بھی لگایا گیا ہے. اس کے ثبوت میں ناشر نے ٹائٹل کے پشت پر مولانا اسیر ادروی کی معروف کتاب ’’دارالعلوم دیوبند احیا اسلام کی ایک عظیم تحریک‘‘ کے صفحہ نمبر 2٠٤ سے ایک طویل اقتباس دیا ہے، جس میں علامہ ثنا اللہ امرتسری کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے.مجھے امیج چسپاں کرنے کے بارے میں معلومات نہیں ورنہ میں یہاں کتاب کے خوبصورت سرورق کوضرور لگاتا.
اسلاف کی نایاب اور قیمتی کتابوں کو از سر نو تحقیق اور جدید طباعتی اور معیار کے ساتھ شائع کرنے کا مکتبہ الفہیم مئو نے جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل مبارکباد ہے. اللہ تعالیٰ جماعت کے دوسرے لوگوں کو بھی اسی طرح توفیق ارزانی نصیب کرے. امید ہے کہ یہ کتاب مصنف،محقق اور ناشر کے لئے خیر جاری ثابت ہوگی.انشا اللہ.
 
Top