• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث کون ہیں؟

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85

اہل حدیث کون ہیں؟
علامہ ابو منصور بغدادی جو کہ چوتھی صدی ہجری کے مورخ ہیں، اپنی کتاب اصول الدین میں لکھتے ہیں۔
یہ بات بالکل واضح ہے کہ روم ، الجزائر ، شام اور آذربائی جان کی سرحدوں کے تمام مسلمان باشندے اہل سنت میں سے اہل حدیث ہیں۔
اسی طرح افریقہ اندلس بحر مغرب کے پار تمام سرحدی علاقوں کے لوگ اور ساحل زنج پر یمن کی سرحد کے سب لوگ اہل حدیث ہیں۔
اسی طرح عرب سیاح بشار مقدسی جو 375ھ کو ہندوستان آئے تھے اپنی تاریخی کتاب ﴿احسن التقاسیم فی معرفتہ الاقالیم﴾ میں سندھ کی بابت لکھتے ہیں۔
یہاں کے ذمی باشندے بت پرست ہیں جبکہ مسلمانوں میں اکژ اہل حدیث ہیں اسی طرح یہ بھی کہا جاسکتا ہے۔۔۔ کہ آج جوفرقے ہمیں دکھائی دیتے ہیں ان کی نسبتیں شہروں اور شخصیات کی طرف ہیں جبکہ اہل حدیث کی نسبت قرآن و حدیث کی طرف ہے۔۔۔ تو جس مسلک کی پہچان کا سبب جو چیز بنے اس میں اسی کے اثرات ملیں گے۔ مثلا مذہب حنفی میں امام ابو حنیفہ کے افکار کے اثرات، دیوبند مسلک میں دیوبند شہر کے علماء کی فکر کے اثرات ، بریلوی مذہب میں احمد رضا خان بریلوی کی فکر کے اثرات دکھلائی دیں گے۔۔۔ جبکہ اہل حدیث میں قرآن و حدیث کے اثرات دکھلائی دیں گے۔۔ اور یہ بات بھی تو ہے کہ قرآن کا ایک نام حدیث بھی ہے۔ آیت ملاحظہ ہو۔
﴿اللہ نزل احسن الحدیث﴾
اللہ نے کس قدر خوبصورت حدیث نازل فرمائی۔
سورة الزمر آیت 39
اسی طرح رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے نکلی ہوئی بات بھی حدیث ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حدیث سے شغف و محبت رکھنے ولے کیلئے یوں دعا کر رہے ہیں۔
اللہ اس شخص کو شاداب رکھے جس نے ہماری حدیث سنی پھر اس کو یاد کیا حتی کہ اسے آگے پہنچا دیا۔
﴿ترمذی۔ ابواب العلم باب ماجاء فی الحث فی تبلیغ السماع﴾
غور کیجئے قرآن کا نام بھی حدیث ہے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلی ہوئی بات کا نام بھی حدیث ہے تو اہل حدیث کی نسبت ہوئی اس سرچشمے کی طرف جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے پھوٹتا ہے اور انہی سرچشموں کے اثرات اہل حدیث حضرات میں پائے جاتے ہیں۔
 
Top