محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
اہل میت کی طرف سے کھانے پینے کا اہتمام کس کے لئے ؟
جو کچھ تقسیم کیا جائے ، محتاجوں کو دیا جائے کہ یہ بھی ثواب کی بات ہے ، غنی لوگ اس میں سے نہ لیں ۔ ( الحجۃ الفائحہ ص 3)
مردے کا کھانا صرف فقراء کے لئے ہے ، عام دعوت کے طور پر جوکرتے ہیں یہ منع ہے ، غنی نہ کھائے (احکام شریعت ص 153)
میت کی طرف سے جو صدقہ ہو غنی کو نہ دے ، نہ غنی لے ۔(احکام شریعت ص 88)
محتاجوں کو چھپا کر دے یہ جو عام رواج ہے کہ کھانا پکایا جاتا ہے او رتمام اغنیاء و برادری کی دعوت ہوتی ہے ایسا نہ کرنا چاہیے ۔ ( ملحوظات مولانا احمدرضا حصہ سوم ص 56 طبع کراچی )