کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
اہم سعودی ویب سائٹس پر الجزائر کا پرچم لگا دیا گیا
دی نیوز ٹرائب 26 مئی 2013 :Areeb Hasniریاض : ہیکرز نے سعودی عرب کی اہم ویب سائٹس کے ہوم پیچز کے عین وسط میں الجزائر کا پرچم لگا دیا۔
گزشتہ روز کیے جانے والے اس سائبر حملے میں جن سعودی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ان میں ’’کھیل، خبروں، قرآن ریڈیو، کنگ فہد ثقافتی سنٹر، ام القرآن، چینل ون، وزارت اطلاعات اور مرکز برائے وزارت کی ویب سائٹس شامل ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے تحقیق کارعادل الغامدی نے بتایا کہ یہ حملہ ایک ہی سرور پر کیا گیا ہے جس پر 9 ویب سائٹس ہوسٹ تھیں۔ اس حملے میں ان ویب سائٹس کے متعدد صفحات کو نقصان پہنچا کر بعض اہم معلومات بھی چوری کرلی گئی ہیں تاہم ان ویب سائٹس کو مکمل طور پربند نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ ایک حالیہ سائبر حملے میں سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔
الغامدی نے کہا کہ ہیکرز کا حملہ بھرپور تھا مگر اس سے ہیکرز کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔
انہوں نے صرف الجزائر کا جھنڈا ان ویب سائٹس پر لگایا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ جھنڈا لگانا ہیکرز کے الجزائر سے ہونے کی نمائندگی کرتا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہیکرز کا تعلق کسی اور ملک سے ہو اور یہ خاص ای میل مائیکروسوفٹ کمپنی میں فرانسیسی زبان میں رجسٹرڈ ہے۔
الغامدی کے مطابق سرور وزارت کےاندر ہی موجود تھا لہذا ظاہری سی بات ہے کہ جس کسی نے اس تک رسائی حاصل کی ہے کہ اچھی طرح جانتا تھا کہ کب سرور میں داخل ہونا ہے اور سرور پر حملہ کا کیا راستہ ہے۔