بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور برطانیہ کے انٹیلیجنس اداروں سے تعلق رکھنے والے 12 میبنہ جاسوس اور دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق دہشت گرد گروہ ایران کے صدارتی انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتا تھا، انہوں نے صدارتی انتخابات کے دن مختلف مقامات پر نسلی اور مذہبی فسادات کرانے کےلئے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔ اس گروہ میں شامل افراد نے اسرائیل میں تربیت حاصل کی اور یہ گروپ ایران میں متعدد تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، حراست میں لئے جانے کے وقت بھی اس کا سرغنہ برطانیہ میں اپنے ہیڈ کوارٹر سے مکمل رابطے میں تھا۔ ان سے تفتیش کی مدد سے اس گروہ کے دیگر افراد کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایرانی حکام نے اسرائیل اور امریکی خفیہ ایجنسی کے 2 مبینہ جاسوسوں کو موت کی سزا دی تھی۔
ربط