• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں لے پالک بیٹی سے شادی کی اجازت کا بل منظور

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک بل پاس کیا ہے، جس میں شامل ایک شق کے تحت کوئی بھی شخص 13 سال کی عمر میں اپنی لے پالک بیٹی کے ساتھ شادی کرسکتا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کا یہ بل گزشتہ ماہ پیش کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق کوئی بھی شخص اپنی لے پالک بیٹی سے شادی کرسکتا ہے اگر عدالت یہ حکم دے کہ ایسا کرنا اس بچی کے مفاد میں ہے۔ ایران کے مذہبی علماء اور مذہبی فقہ کے ماہرین پر مشتمل سرپرست کونسل کے سامنے تمام پارلیمانی بلز آئین اور اسلامی قوانین کا حصہ بنانے سے قبل پیش کیے جاتے ہیں، تاہم اس کونسل نے ابھی تک اس قانون سازی پر اپنا فیصلہ نہیں دیا۔
انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایرانی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے اس بل کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔ ایران میں انصاف فراہم کرنے والی ایک برطانوی تنظیم کے رکن شادی صدر نے برطانوی اخبار کو بتایا ہے کہ انہیں خوف ہے کہ ایرانی سرپرست کونسل اس بل کی منظوری دے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ لے پالک بچوں کے ساتھ شادی کرنا ایران کی ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔ یہ بل بچوں کے ساتھ جنسی تعلق کو قانون کا حصہ بنا کر ہمارے بچوں کی معصومیت کو خطرے میں ڈال دے گا، اور یہ جرم ہمارے ملک کی ثقافت کا حصہ بن جائے گا۔ربط
 
Top