• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایلان کردی کا والد خود بھی انسانی اسمگلر؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
ایلان کردی کا والد خود بھی انسانی اسمگلر؟
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ عہد فاضل
ہفتہ 19 ستمبر 2015م

چند ہفتے قبل ترقی کے ایک ساحل سمندر پر پڑی تین سالہ بچے ایلان کردی کی لاش نے جب پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تو ایلان کردی اور اس کے والدین مظلومیت کی ایک علامت بن کر دنیا کے سامنے آئے۔ مگر آج کہانی کا ایک دوسرا رخ سامنے آیا ہے اور پتا چلا ہے کہ سمندر میں ڈوب کر مرنے والے شامی بچے ایلان کردی کا والد خود بھی ایک انسانی اسمگلر تھا جو کشتی ڈوبی وہ اس کی اپنی تھی جسے وہ خود ہی چلا رہا تھا۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ "یوٹیوب" پر ایک خاتون کی فوٹیج تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔ عراق سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ بھی اسی کشتی میں سوار تھی جس میں ایلان اس کا بھائی غالب اور اس کے والدین موجود تھے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ ایلان کا والد "ابو غالب" ہی اس کشتی کا کپتان تھا۔ یہ بات قطعی بے بنیاد ہے کہ کشتی کوئی عراقی اسمگلر چلا رہا تھا۔

عراقی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دو بچوں حیدر اور زینب کے ہمراہ اس کشتی پر سوار تھی۔ یہ دونوں بچے بھی اس حادثے میں مارے گئے۔ ہمیں کشتی میں بٹھانے والوں میں بھی ابو غالب پیش پیش تھے اور وہی کشتی چلاتے رہے۔ اگرچہ اس ویڈیو اور اس میں کیے گئے خاتون کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی تاہم خاتون کے دعوے کے تحت ابو غالب خود ایک انسانی تاجر تھا جو خود ہی کشتی بھی چلا رہا تھا۔

عراقی خاتون نے ایلان کردی کے والد کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ابو غالب نے دعویٰ کیا تھا کہ کشتی پر ایک عراقی خاندان بھی سوار تھا جو کشتی ڈوبتے وقت فرار میں کامیاب ہوگیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایلان الکردی کے والد سے رابطے کی کوشش کی تاہم ان سے بات نہیں ہوسکی ہے۔


ترکی کے ساحل سے ملنے والا ایلان کردی

زینب جواد عباس اور ان کے خاوند کشتی حادثے میں بچ جانیوالی اپنی بیٹی کے ہمراہ۔

زینب عباس کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنے دو بچوں کے جنازے کے موقع پر

زینب کے بچوں کے جنارے کا ایک منظر

زینب اپنے بچوں کے جنازے کے موقع پر
ح
 
Top