کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
ایم فل، پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کیلئے کراچی یونیورسٹی نے قوانین تبدیل کر دیے
08 فروری 2017 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کیلئے جامعہ کراچی نے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، ایک دو روز میں حکمنامہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے جامعہ کراچی کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری بورڈ آف سٹڈیز نے دے دی ہے جس کے تحت اب پی ایچ ڈی سے قبل ایم فل کی ڈگری حاصل کرنا لازمی ہوگی، تاھم وہ طلباء جوکہ پی ایچ ڈی میں کنورژن کروا چکے ہیں وہ اس سے مستثنیٰ ھونگے۔
وہ طلباء جو کہ آٹھ سی بی کا کورس ورک مکمل کر چکے ہیں، اب مزید دو کورسز کر کے ایم فل کی ڈگری حاصل کر سکیں گے یا پھر ایم فل کا تھیسس جمع کروا کر بھی ایم فل کی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں تاہم دونوں صورتوں میں ان کو پی ایچ ڈی میں الگ داخلہ حاصل کرنا ھو گا۔ اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں متوقع ھے تاہم طلباء ابھی سے اضافی دو کورسز کے لیے اپنے متعلقہ شعبے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ح