حافظ عمران الہی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 09، 2013
- پیغامات
- 2,100
- ری ایکشن اسکور
- 1,460
- پوائنٹ
- 344
ہم تو سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں اور انہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر متحد ہو کر رہنا چاہئے ورنہ ہر کوئی انہیں اپنے پیچھے لگا کر انکی راہ کھوٹی کرنے میں لگا رہے گا۔ البتہ الطاف بھائی کی اس بات پر حیرت ہے کہ ''سندھیوں کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں رہا'' خاکم بدہن کیا آصف زرداری اور بلاول زرداری نے سیاست چھوڑ دی ہے۔ ایاز پلیجو و دیگر رہنما گوشہ نشین ہو گئے ہیں کہ سندھی عوام کو ایک نئے قائد کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور وہ ... ؎
تیرے بغیر کسی چیز کی کمی تو نہیں
تیرے بغیر طبیعت اداس رہتی ہے
کے مصداق اپنی اداسی کا حل تلاش کرنے لگے ہیں۔ بہرحال واقعہ جو بھی ہو اب الطاف بھائی نے وطن واپس آنے کا ایک مرتبہ پھر اعلان کر دیا ہے جو اسی سلسلے کی کڑی ثابت ہو سکتا ہے کہ سندھی عوام ان کی قیادت اور جھنڈے تلے جمع ہو جائیں اور اپنے حقوق حاصل کریں۔ یہ اچھی بات ہے۔ امید ہے اب کوئی ان کی آمد میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ ویسے اس وقت بھی تو سندھ پر سندھی ہی حکمران ہیں اور ماضی میں بھی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل جُل کر اتحاد و اتفاق حکومت کرتے رہے اور اس سارے عرصہ میں سندھ کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے اور اس پر الطاف بھائی کا رونا چہ معنی دارد کیونکہ یہ حالت تو ان نئے اور پرانے بیٹوں نے خود اپنے گھر کی ہے۔ نہ در سلامت ہے نہ کوئی دیوار ۔