• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک تجویز

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک تجویز دینا چاہتا ہوں کہ فارمیٹنگ کے آپشن کو "فوری جواب" والے خانے میں رکھا جائے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بھائی جان، آپ فارمیٹنگ سے متعلق کون سا آپشن فوری جواب والے ایڈیٹر میں چاہتے ہیں؟ اس وقت بھی عربی، اردو، ہیڈنگ ون، ہیڈنگ ٹو، کلرز ، یو آر ایل، تصویر، ویڈیو سب شامل کیا جانا ممکن ہے۔ اوران ہی چیزوں کی زیادہ ضرورت بھی ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ جو دیگر آپشنز ہیں یعنی رائٹ، لیفٹ یا سینٹر کرنا یا نمبرنگ کرنا تو ان کی اول تو زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔ اور اگر ضرورت ہو تو فوری جواب کے نیچے بائیں طرف ’ایڈوانسڈ‘ کے بٹن پر کلک کر کے پورا ایڈیٹر کھولا جا سکتا ہے۔
پھر بھی اگر آپ کسی خاص آپشن کی بات کر رہے ہیں تو مطلع فرمائیے، ہم آپس میں ڈسکس کر کے دیکھیں گے اگر ایسا کیا جانا بہتر ہوگا تو ہم ان شاءاللہ ضرور شامل کر دیں گے۔

والسلام
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ان کے علاوہ جو دیگر آپشنز ہیں یعنی رائٹ، لیفٹ یا سینٹر کرنا یا نمبرنگ کرنا تو ان کی اول تو زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔ اور اگر ضرورت ہو تو فوری جواب کے نیچے بائیں طرف ’ایڈوانسڈ‘ کے بٹن پر کلک کر کے پورا ایڈیٹر کھولا جا سکتا ہے۔
بھائی جان شاکر یہ والے آپشنز چاہتا ہوں تاکہ فارمیٹنگ کے لیے ایڈیٹر نہ کھولنا پڑے۔کیا یہ آپشنز کا اضافہ کرنا ممکن ہے؟
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
وعلیکم السلام،
جناب اہل توحید بھائی ، ان آپشن کی تو ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ سوائے اس کے کہ آپ اپنے جواب میں انگلش کا استعمال کر رہے ہوں۔ البتہ کسی ہیڈنگ کو سینٹر کرنے کے لئے ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ کو کس لئے چاہئے ویسے۔
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
اہل التوحید بھائی کا کہنا صحیح ہے
فونٹ فارمیٹنگ کیلئے ایڈوانسڈ میں جانا پڑتا ہے جو کہ باعث دقت ہے ،
شاکر بھائی پاک ڈاٹ نیٹ اوراردو محفل والوں کےایڈیٹر کا مشاہد فرمائیں ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اہل توحید بھائی، بشیر عسکری بھائی،
فانٹ فارمیٹنگ کے حوالے سے صرف الائنمنٹ یا نمبرنگ ہی ہے جو فوری جواب والے خانے میں موجود نہیں۔ پاک نیٹ یا اردو محفل والوں نے یہ نیلے بٹنز نہیں لگائے جو ہم نے لگا دئے ہیں۔ کیونکہ سب فارمیٹنگ ہم نے ان بلو بٹنز میں ڈال دی ہے، تاکہ پورے فورم پر تحاریر میں یکسانیت رہے۔ ۔ یعنی عربی ٹیگ لگانے سے الائنمنٹ، کلر، فانٹ سب بدل جاتا ہے۔ اسی طرح اردو اور انگلش ٹیگز لگانے سے بھی الائنمنٹ خودکار طور پر سیٹ ہو جاتی ہے۔ ہیڈنگ ون اور ہیڈنگ ٹو میں بھی کلرز، سائز، الائنمنٹ پہلے سے طے شدہ ڈال دی گئی ہے۔ لہٰذا اصولی طور پر تو الائنمنٹ کی ضرورت پڑنی ہی نہیں چاہئے نا ہی فوری جواب میں اور نا ایڈوانسڈ ایڈیٹر میں۔ اسی طرح سے ہمارا ارادہ ہے کہ فونٹ سائز کی سیٹنگ کا آپشن بھی نکال دیا جائے۔ تاکہ سب لوگ ایک جیسا فانٹ سائز ہی استعمال کریں۔ جسے سائز بڑھانا ہو تو وہ ہیڈنگ ون یا ہیڈنگ ٹو کا بٹن استعمال کر سکتا ہے۔ یہ ہماری سوچ تھی۔ پھر بھی آپ بھائیوں کے مشورے کے مطابق میں نمبرنگ اور الائنمنٹ کو فوری جواب والے خانے میں ڈالنے کیلئے سائٹ انجینئر عمیر بھائی سے بات کر لیتا ہوں اور ہم ٹیسٹنگ بھی کر لیتے ہیں۔ پھر اسی دھاگے میں عمیر بھائی اپ ڈیٹ کر دیں گے ان شاءاللہ۔
 

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
السلام علیکم،

آپ بھائیوں کے مشورے سے ہم فوری جواب والے ایڈیٹر میں الائنمنٹ، نمبرنگ اور انڈینٹ فارمیٹنگ کی سہولت شامل کر چکے ہیں۔ مزید اگر کسی بھائی کو کسی بھی معاملے میں دِقت کا سامنا ہو تو ضرور مطلع کیجئے ہماری ٹیم کی طرف سے اسے حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ان شاءاللہ۔

شکریہ
عمیر
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا عمیر بھائی
ابھی بھی ایک آپشن نظر نہیں آ رہا فونٹ کا سائز بڑا کرنے واا۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
ابھی بھی ایک آپشن نظر نہیں آ رہا فونٹ کا سائز بڑا کرنے واا۔
اس کا جواب شاکر بھائی پہلے ہی یوں دے چکے ہیں :
ہمارا ارادہ ہے کہ فونٹ سائز کی سیٹنگ کا آپشن بھی نکال دیا جائے۔ تاکہ سب لوگ ایک جیسا فانٹ سائز ہی استعمال کریں۔ جسے سائز بڑھانا ہو تو وہ ہیڈنگ ون یا ہیڈنگ ٹو کا بٹن استعمال کر سکتا ہے۔
ذاتی طور پر میرا اپنا بھی یہی خیال ہے کہ فونٹ سائز کی سیٹنگ کا آپشن "فوری جواب" والے خانے میں نہیں ہونا چاہئے۔
 
Top