کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
ایک تصویر نے مناسک حج سمجھنا آسان کر دیا!
لاکھوں فرزندان اسلام ان دنوں دنیا کے کونے کونے سے بیت اللہ کی زیارت اور فریضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہو رہے ہیں۔ دور دراز بالخصوص پہلی مرتبہ آنے والے عازمین حج کے لیے مناسک حج ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مختلف ممالک میں سرکاری اور غیر سکاری سطح پر عازمین حج وعمرہ کی رہ نمائی کے لیے تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان تربیت گاہوں میں انہیں مناسک حج کے مقامات اور حج کے دیگر طور طریقے بتائے جاتے ہیں۔ چونکہ حج کی آمد آمد ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا بھی عازمین حج کی رہ نمائی میں سرگرم دکھائی دیتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فقہی اختلافات سے قطع نظر سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ، مسجد حرام اور مناسک حج کے اہم مقامات کا ایک تخیلاتی خاکہ نہایت مقبول ہو رہا ہے۔ عوام الناس کی بھلائی کے لیے اس منفرد نوعیت کی تصویر کو موبائل فون کے میسیجز کے ذریعے دوسروں تک پہنچانے کا کار خیر بھی جاری و ساری ہے۔
تصویری خاکے میں حجاج کرام کی آسانی کے لیے مقامات مقدسہ عرفات، مزدلفہ منیٰ اور مسجد حرام میں طواف کی مرحلہ وار اور تیروں کی مدد سے نشاندہی کی گئی ہے۔
تصویری خاکے میں چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں کے درمیان موجود خانہ کعبہ اور مشاعرہ مقدسہ کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ دکھایا گیا اور کوئی اجنبی عازم حج بھی اس تصویر کی مدد سے مناسک حج اور مقامات حج کو با آسانی سمجھ سکتا ہے۔
تصویر میں مناسک حج کو ایک تا سات مقامات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آپ بھی تصویر کو دیکھ سکتے ہیں
جس میں سب سے پہلے مرحلے پر مسجد حرام کے قریب احرام باندھنے سے فریضہ حج کی ادائی کا آغاز ہو رہا ہے۔
دوسرے نمبر پر عازمین طواف کعبہ ادا کرتے ہیں۔
تیسرے مرحلے میں صفاء اور مروہ کی چوٹیوں کے درمیان سعی کرتے ہیں۔
وہاں سے میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں۔
پانچویں نمبر پر حجاج کرام مزدلفہ میں خیمہ زن ہوتے اور
چھٹے نمبر پر وادی منٰی کی طرف لوٹتے ہیں۔ منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد ساتویں مرحلے میں
ایک بار پھر مسجد حرام کی طرف لوٹتے ہیں ایک بار پھر طواف کرتے ہیں۔
جدہ ۔ عبدالقادر محمد: بدھ 22 ذیعقدہ 1435هـ - 17 ستمبر 2014م