ایک دفعہ ایک آدمی نے خواب دیکھا کہ ایک شیر اُس کا پیچھا کر رہا ہے آدمی درخت کی طرف بھاگا اور اُس پر چڑھ گیا اور ایک شاخ پر بیٹھ گیا، اُس نے نیچے کی طرف دیکھا تو شیر ابھی تک وہیں بیٹھ کر اُس کا انتظار کررہا تھااُس نے اپنے آس پاس دیکھا ، اُس نے دیکھا کہ درخت کی جس شاخ پر وہ بیٹھا ہے وہاں دو چوہے چکر لگا رہے ہیں اور اُس شاخ کو کھا رہے ہیں ایک چوہے کالے رنگ کا ہے جبکہ دوسرے کا رنگ سفید تھا ،
شاخ بہت جلد زمین پر گر جائے گی ، پھر اُس نے خوف سے نیچے دیکھا تو اُس پر انکشاف ہو ا کہ ایک بہت بڑا کالے منہ والا سانپ آچکا ہے اور اور بلکل اُس کے نیچے آکے بیٹھ جاتا ہے،سانپ بلکل آدمی کے نیچے اپنا منہ کھول کر بیٹھ جاتا ہے، کہ آدمی جب گرے تو سیدھا اُس کے منہ میں جائے گا، آدمی اوپر کی طرف دیکھتا ہے کہ کوئی چیز ہو جسے وہ پکڑ سکے، وہ دیکھتا ہے کہ ساتھ والی شاخ پر شہد کی مکھیوں کا چھتہ ہے اور شہد کے قطرے اس میں سے گر رہے ہیں ،آدمی ان قطروں کا ذائقہ چکھنا چاہتا ہے،وہ شہد کے قطروں کو چکھنے کے لیے اپنی زبان باہر نکالتا ہے شہد بہت لذیز اور مزیدار تھا پھر وہ ایک کے بعد دوسرے قطرے کو چاٹنا شروع کر دیتا ہے اور نتیجے کے طور پر وہ شہد کی شیرینی کے نشے میں کھو جاتا ہے، وہ بھول جاتا ہے کہ چوہے اس کی شاخ کہ جس پر وہ بیٹھا ہے کھا رہے ہیں اور زمین پر شیر اور اُس کے بلکل نیچے سانپ اُس کاانتظار کرہے ہیں ، اچانک جب شاخ ٹوٹتی ہے اُسے سب خطرات یاد آجاتے ہیں اور وہ بیدار ہوجاتا ہے
یہ ایک منفرد خواب تھا جو اس نے دیکھا ،
وہ اس کی تعبیر معلوم کرنے کے لیے ایک دیندار متقی اسلامی سکالر کے پاس جاتا ہے
سکالر تعبیر بیان کرتا ہے :
'' وہ سانپ جو تم نے دیکھا تمہاری موت تھی جو ہر وقت تمہارا پیچھا کرتی ہے اور جہاں تم جاؤ تمہارے پیچھے جاتی ہے
وہ دو چوہے دن اور رات ہیں
کالا چوہا رات اور سفید چوہا دن ہیں
یہ چکر لگا رہے ہیں ایک کے بعد دوسرا آجاتا ہے
یہ تمہارا وقت کھا رہے ہیں یہ تمہیں موت کو قریب کر رہے ہیں
وہ کالے منہ والا بڑا سانپ تمہاری قبر ہے یہ تمہارا انتظار کر رہی ہے کب تم اس میں آتے ہو
شہد کا چھتہ دنیاہے اور اس سے ٹپکتے قطرے اس کی رنگینیاں ہیں
ہم دنیا کی ایک چھوٹی سی رنگینی کا مزہ لیتے ہیں وہ ہمیں بھلی لگتی ہے
پھر ہم دنیا کی رنگینیوں کو مزہ لینے کے عادی ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات ہم اس میں کھو جاتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت بھول جاتے ہیں
ہم اپنی موت اور قبر کو بھول جاتے ہیں
اللہ ہمیں غفلت کی نیند سے جگائے
اور ہمیں محفوظ فرمائے
اس سے پہلے کہ
موت آجائے
آمین ثمہ آمین
( فیس بک سے لیا گیا ایک بہترین قصہ )