• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سگریٹ میں کتنے زہر؟ ہولناک انکشاف

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
11150252_846189925456040_2381749021960804895_n (1).png

ایک سگریٹ میں کتنے زہر؟ ہولناک انکشاف

'کوئی بھی ہوش کی حالت میں منہ کو لگانا پسند نہ کرے'

نیویارک : سگریٹ نوشی صحت کیلئے خطرناک اور متعدد بیماریوں کا سبب بنتی ہے مگر ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک سگریٹ اتنے خطرناک چیزوں سے بھرا ہوتا ہے جسے کوئی بھی 'ہوش کی حالت' میں منہ لگانا پسند ہی نہیں کرسکتا۔

اسموک فری فارسیٹھ نامی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سگریٹ میں نیل پالش ریموور سے لیکر چوہے مارنے کا زہر تک نہ جانے کتنے خطرناک کیمیکلز شامل ہیں۔

اس امریکی ویب سائٹ کے مطابق سگریٹ 4 ہزار سے زائد کیمیکلز کا مرکب ہوتا ہے جن میں سے اکثر اس زہریلے فضلے سے ملتے جلتے ہیں جنہیں مشکل سے ہی تلف کیا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں ایسٹون جو نیل پالش ریموور میں استعمال ہوتا ہے، ٹوائلٹ صاف کرنے والا ایمونیا، سنکھیا یا آرسینک زہر، پینٹ، میتھین گیس، کاربن مونو آکسائیڈ مومی کیمیکل سیٹرک ایسڈ، نکوٹین اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ سنکھیا زہر چوہے مارنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، جبکہ کاربن مونو آکسائیڈ ایک زہریلی گیس ہے جو کینسر کا سبب بھی بنتی ہے۔

اس کے علاوہ سیگریٹ میں فور ملاڈی ہائیڈ بھی موجود ہوتا ہے جو مردہ جانوروں کو محفوظ کرنے کیلئے استعمال کیا جانے والا کیمیکل ہے۔


http://www.dawnnews.tv/news/1019689
 
Top