حافظ عبدالکریم
رکن
- شمولیت
- دسمبر 01، 2016
- پیغامات
- 141
- ری ایکشن اسکور
- 26
- پوائنٹ
- 71
ایک شخص کی گمراہی اس کا ذمہ دار کون؟
محترم قارئین آج میں اپنا ہی ایک واقعہ جو میرے ساتھ پیش ہوا بتانا چاہتا ہوں وہ واقعہ کچھ اس طرح ہے۔ایک میرا دینی بھائی جو مدرسہ میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اس نے فیس بک پر غیر مناسب فوٹو اپلوڈ کی تو میں نے اس فوٹو پر اس طرح کا کومینٹ کیا کہ آپ کی یہ تصویر اچھی نہیں لگ رہی ہے اور غیر مناسب بھی ہے اور میں ان حضرات سے یہ کہنا چاہتا ہوں جو ایسی فوٹوز پر لائک کرتے ہیں اور لوگوں کو خوش کر کے انہیں اور بھی خراب کردیتے ہیں ایسے لوگ جو نامناسب تصاویر کو لائک کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے۔ میرا یہ کومینٹ مناسب تھا یا غیر مناسب یہ ایک الگ مسئلہ ہے مگر توجہ والی بات یہ ہے کہ تقریبا رات 9 بجے وہ صاحب مجھ سے ملتے ہیں اور جھگڑا کرتے ہوے کہتے ہیں کہ آپ کو اس کا حق نہیں پہنچتا کہ آپ اس طرح کا کومینٹ کریں۔
بتانے کا مقصد یہ مدارس میں پڑھنے والے طلبہ ہی اگر تربیت سے خالی ہوں تو یہ طلبہ قوم کی راہ نمائی کیسے کریں گے اور بھٹکی ہوی انسانیت کو دلدل سے کیسے بچائیں گے۔
کیا مدارس اسلامیہ کے اساتذہ نے ان کی تربیت نہیں کی ؟ کیا ان کے والدین نے ان کی تربیت نہیں ؟
ایسی بھٹکی ہوی انسانیت کا ذمہ دار کون ؟ اس کے ذمہ دار ہم علماء ہیں ہم نے ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دی اور ہم نے وذکر فان الذکریٰ تنفع المؤمنین کو پس پشت ڈال دیا اور اس کو عوام و جہلا کے ساتھ خاص کردیا ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر مدارس اسلامیہ میں پڑھنے والے طلبہ کی اصلاح صحیح معنوں میں کی جائے تو ان شاء اللہ ہونے والی گمراہیاں ختم ہوجائیں گی۔
اللہ ہم سب کو نیک توفیق عطاء فرمائے آمین
تحریر:حافظ عبدالکریم کڑموری