• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک متعصب حنفی کے اعتراضات کا جواب

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
ایک راشد نامی متعصب حنفی نے اہل سنت والجماعت اہلحدیث پر کچھ اعتراضات کیے ہیں، اگرچہ یہ گھسے پٹے اعتراضات ہیں، جن کا جواب دینا کوئی اتنا ضروری نہیں، کوئی بھی پڑھا لکھا اور عقل سلیم رکھنے والا شخص باآسانی سمجھ سکتا ہے کہ یہ صرف تعصب کی بنا پر لکھا گیا ہے، ان اعتراضات کی حقیقت کچھ نہیں، چونکہ ان اعتراضات کا جواب دینے کی گزارش کی گئی ہے تو میں ان اعتراضات کا جواب دے رہا ہوں، جو بالکل جوش سے نہیں ہوش اور دلائل سے ہوں گے، کیونکہ دوران گفتگو اخلاقیات سے وہی ہٹتے ہیں جن کے پلے میں سوائے گالیوں کے کچھ نہیں ہوتا۔ان اعتراضات کا ٹو دی پوائنٹ رد ملاحظہ کریں:
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
پوائنٹ نمبر 1
کیا آپ جانتے ہیں کہ فرقہ جدید نام نہاد اہلحدیث کس کے پیرو کا ر ہیں؟
جواب: اہلحدیث کوئی فرقہ نہیں، یہ اصل ہے، لیکن اسے دوسروں سے ممتاز کرنے کے لیے فرقہ شمار کرنا ضروری ہے، کیونکہ آج ہر کوئی اپنے بدعقیدہ اور بدعات میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی ناجیہ جماعت "اہل سنت والجماعت" سے اپنا تعلق کا دعویٰ کیے ہوئے ہیں، حالانکہ ان کو اہل سنت والجماعت سے دور کا بھی تعلق نہیں، یہ ہر وہ شخص جو تحقیقی مزاج رکھتا ہے، وہ باآسانی سمجھ سکتا ہے، اس لیے مقلدین اور دیگر بدعتی فرقوں میں "تحقیق" کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہےتاکہ عوام حق سے دور رہے اور ساری زندگی ان احبار و رہبان کی ذہنی غلام رہے۔
مسلک اہل حدیث اصل کتاب و سنت پر عمل کا داعی ہے اور اپنے اس دعویٰ میں الحمدللہ سچا بھی ہے، ایک مثال سے سارا معاملہ سمجھ لیں:
چار شخص ایک خالص گھی کی کمپنی چلاتے ہیں، بعد میں اختلاف کی صورت میں تین اشخاص علیحدہ ہو جاتے ہیں، وہ بھی اپنے اپنے تئیں گھی کی فیکٹری لگا لیتے ہیں، لیکن معیار ہر کسی کا اپنا اپنا ہے، نام وہی استعمال کرتے ہیں جو اصل خالص گھی کی کمپنی کا ہے، اب عوام الناس اس دنیاوی مسئلے میں تحقیق کرے گی کہ اصل خالص گھی جس پر چاروں پہلے متفق تھے وہ کون سا ہے تاکہ نقل گھی فروخت کرنے والوں سے بچا جا سکے۔
اسی طرح پہلے لوگ اللہ کی نازل کردہ وحی (وحی جلی ، وحی خفی)کی پیروی کیا کرتے تھے، بعد میں اختلاف ہونے کی صورت میں مختلف فرقے بنتے گئے، لیکن نام اصل استعمال کرنے لگے، یعنی مسلم اور اہل سنت والجماعت، اب عوام الناس پر لازم ہے کہ وہ تحقیق کرے اور جانے کے کون اصل کتاب و سنت پر عمل پیرا ہے اور اس سے جڑ جائے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
پوائنٹ نمبر 2
حضرت شیخ رحمہ اﷲ غنیة الطالبین میں نقل فرماتے ہیں کہ لوگوں نے ديکھا آنحضرت ﷺ کی پیشانی مبارک پر پسینہ موتیوں کی طرح تھا اور آپ ﷺ نے تین بار لعنت فرمائی۔حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے عرض کیا: حضرت! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کس کو پھٹکار ہے ہیں۔آپﷺ نے ارشادفر مایا اﷲ کے دشمن ابلیس خبیث نے اپنی دم اپنی دبر میں داخل کی اور سات انڈے دئيے۔ ان سے سات بچے پیدا ہوئے جو اولاد آدم کو گمراہ کرنے پر متعین کئے گئے۔ ان میں سے شیطان کا جو بچہ دوسرے انڈے سے پیدا ہوا اس کا نام "حدیث" ہے اور وہ نمازیوں پر مسلط کیا گیا (غنیة الطالبین ص235ج 1)
جواب: پہلی بات تو یہ کہ اس روایت کی "سند" بیان کی جائے، کیا یہ سند کے لحاظ سے درست بھی ہے یا نہیں؟ اگر اس روایت کی سند ضعیف ہے تو پھر معاملہ ہی ختم کیونکہ ہمارے نزدیک ضعیف روایت ناقابل حجت ہے۔
اور اگر اس روایت کی سند صحیح یا حسن ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ اس حدیث سے جو فہم اس حنفی نے لیا ہے کیا وہی فہم صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ، تابعین، تبع تابعین، سلف صالحین، ائمہ اربعہ نے بھی لیا تھا، اگر نہیں تو کیا یہ شخص کہیں اس روایت میں معنوی تحریف کا مرتکب تو نہیں؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
پوائنٹ نمبر 3
حضرات! کھوج آپ کو دکھایا گیا آپ اس بچے کو تلاش کریں ۔جس کی زندگی کا ايک ہی مقصد ہے کہ نمازیوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ نمازیوں کو پریشان کرتا ہے کہ تیری نماز غلط ہے،تیری نماز نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ، وہ یقینا اسی "حدیث" سے تعلق رکھتا ہے بلکہ "حدیث" کا ہی اہل ہے۔ اﷲ تعالیٰ فرقہ جدید نام نہاد اہلحدیث(غیر مقلدوں) کے وسوسوں سے بچائیں۔ آمین
جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
صلوا كما رأيتموني أصلي (البخاری)
"نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے نماز پڑھتا دیکھو۔"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ کار احادیث میں موجود ہے، اب کوئی احادیث کے خلاف نماز پڑھتا ہے تو اس کو کہا جائے گا کہ تیری نماز باطل ہے، کیونکہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کیے گئے تمام اعمال برباد ہیں۔
لیکن یہاں اس روایت (جس کی سند معلوم نہیں) کو پیش کر کے حنفی نے اس کو اہلحدیث جماعت پر منطبق کرنے کی کوشش کی ہے، تاکہ یہ لوگوں کی اصلاح سے رک جائیں۔اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
پوائنٹ نمبر 4
الغرض غیر مقلدین (فرقہ جدید نام نہاد اہلحدیث)کے نزدیک جب حضرت پیر ان پیر رحمہ اﷲ معاذ اﷲمشرک اور بدعتی ہیں۔مشرک اور بدعتی کی کوئی عبادت قبول نہیں تو غیر مقلدین لوگوں کو دھوکہ کیوں ديتے ہیں۔
جواب: شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اہلحدیث تھے، اور نماز میں رفع الیدین کیا کرتے تھے، اس کا اقرار آپ کی طرح ایک حنفی بریلوی ڈاکٹر طاہر القادری بھی کر چکا ہے، لہذا ہم کیوں شیخ رحمہ اللہ کو مشرک اور بدعتی کہیں، ہاں ایک بات ہے کہ ان کا کوئی بھی عمل یا قول کتاب و سنت سے ٹکرایا تو اس قول و عمل کی ہمارے نزدیک کوئی حیثیت نہیں، اس کے علاوہ ہم ان سلف صالحین جو موحد اور متبع سنت تھے ، ان سب کی عزت و احترام آپ لوگوں سے زیادہ کرتے ہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
پوائنٹ نمبر 5
"غیر مقلدین کی غیر مستند نماز" میں ثابت کر دیا ہے کہ غیرمقلدین کی نماز نہ قرآن سے ثابت ہے ،نہ حدیث سے، لیکن آج تک اس کا جواب نہیں لکھ سکے۔
جواب: یہ فضول دعویٰ ہیں، اور آج کل تحقیق کے دور میں ان باتوں کی کوئی اہمیت نہیں، کہ ہم نے یہ کر دیا ، ہم نے وہ کر دیا، ہم الحمدللہ وہی نماز پڑھتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھی تھی اور اس پر ہم نے کئی کتابیں لکھی ہیں، جس کا آج تک رد کرنے میں احناف کو ہمت نہیں ہو سکی۔الحمدللہ
ہاں البتہ ہم یہ ضرور کہتے ہیں کہ نماز میں خلاف سنت عمل کرنے اور سنتوں کو چھوڑ دینے، (جیسے سورۃ الفاتحہ، جس کے بغیر نماز ناقص ہے) پر حنفیوں کی نماز کو باطل قرار دیتے ہیں۔اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں سمجھتے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
پوائنٹ نمبر 6:
کیا آپ حضرات کے نزديک رفع یدین ہی ايک ایسا مسئلہ ہے جو شخص صاف طور رفع یدین کے سنت ہونے کا انکار کرے صرف اپنے امام کی تقلید میں رفع یدین کرے اس کے ساتھ شرک وبدعت کا نہ صرف عامل بلکہ زبردست داعی بھی ہو تو وہ صرف رفع یدین تقلیداً کرنے سے اہلحدیث بن جاتاہے، تو شیعوں نے کیا قصور کیا؟ وہ تورفع یدین آپ سے بھی زیادہ کرتے ہیں۔
جواب: کوئی بھی شخص جو رفع الیدین کرتا ہے وہ یہ سمجھ کر رفع الیدین کیا کرے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، ہم رفع الیدین کرتے ہیں تو اس وجہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی امام کرے نہ کرے، جب امام اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے تو ہم بھی کریں گے۔

شیعہ اہلحدیث نہیں بن سکتا، جب تک اپنے شرکیہ اور کفریہ عقائد سے توبہ نہ کرے۔ ان کے شرکیہ اور کفریہ اعمال کے سبب ان کا رفع الیدین کرنا کسی کام کا نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
پوائنٹ نمبر 7
کیا آپ نے ان کو اپنے سے بڑے اہل حدیث مانتے ہیں؟ اور کیا واقعتا امام شافعی رحمہ اﷲ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اﷲ کی تقلید شخصی کرنے والے آپ کے نزديک آپ کی طرح اہل حدیث ہیں؟پھر اہل سنت والجماعت احناف کو تقلید کی وجہ سے مشرک اور بدعتی کیوں کہا جاتا ہے۔؟
جواب: کون بڑا کون چھوٹا؟ اس کا فیصلہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے کرنا ہے، ہم بس اللہ کی عطا کردہ توفیق سے عمل کی طرف توجہ کرتے ہیں۔ ائمہ ثلاثہ، امام شافعی، امام مالک اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ کی تقلید کرنے والا بھی ہمارے نزدیک اتنا ہی مجرم ہے جتنا ابوحنیفہ کی تقلید کرنے والا مجرم ہے، ایسا شخص اہلحدیث نہیں ہو سکتا۔
تقلید کی تعریف:
دین کے معاملے میں کتاب و سنت کے خلاف کسی کی بات کو ماننا تقلید کہلاتا ہے۔
اس تعریف کی رو سے ائمہ اربعہ یا دیگر لوگوں کے مقلدین اگر آتے ہیں تو وہ تمام ہماری نظر میں مجرم ہیں۔
احناف کو اس لیے مشرک اور بدعتی کہا جاتا ہے کہ ان کے عقائد جو ان کی کتابوں میں درج ہیں مثلا المہند والمفند وغیرہ، تو ان کتابوں کو ماننے، ان کا دفاع کرنے، ان کو صحیح سمجھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے والے تمام حنفی مشرک ہوں گے کیونکہ ان میں شرکیہ عقائد پائے جاتے ہیں۔

حنفی بدعتی اس لیے ہیں کہ وہ دین میں ایسے امور کے مرتکب ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔لیکن اگر کوئی حنفی ایسا نہیں تو ہمارے نزدیک اس کا معاملہ مختلف ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
یہ تھا ان گھسے پٹے اعتراضات کا مختصر جواب، تاکہ راشد نامی متعصب حنفی پر حجت قائم ہو سکے۔ لہذا اس کو سمجھنا چاہیے اور تحقیق کرنی چاہیے۔حق پر موجود جماعت کی خلاف ورزی کرنا بہت بڑا جرم ہے، اور ہم حق پر ہیں الحمدللہ، یہ تحقیق خود راشد صاحب کر کے دیکھ لیں وہ ہمیں حق پر ہی پائیں گے بفضل اللہ تعالیٰ۔ ان شاءاللہ
والسلام
محمد ارسلان ملک
 
Top