• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک مسجد کے باہر ایک مولوی کھڑا ہو جائے اور زور زور سے چلانا شروع ہو جائے، یہ مسجد ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
ایک مسجد کے باہر ایک مولوی کھڑا ہو جائے اور زور زور سے چلانا شروع ہو جائے، یہ مسجد ہے !!!

ایک مسجد کے باہر ایک مولوی کھڑا ہو جائے اور زور زور سے چلانا شروع ہو جائے،
یہ مسجد ہے یہ مسجد ہے، یہ مسجد ہے،
میں آج منوا کے چھوڑوں گا،
یہ مسجد ہے،
تمہیں ماننا پڑے گا یہ مسجد ہے،
لوگ کہیں گے مولوی کیا ہو گیا؟
آپ کے دماغ پہ کیوں حلوے کی تہہ چڑھ گئی؟
کسی نے انکار کیا ہے مسجد کا؟
اس کی ایک ایک چیز بتا رہی ہے یہ مسجد ہے،
اس کا مینار بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
گبند بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
محراب بتا رہا ہے یہ مسجد ہے،
اس کی ایک ایک چیز بتا رہی ہے یہ مسجد ہے،
تونے زور لگانا ہے اس بات پہ لگا اس کی عظمت یہ ہے
تونے زور لگانا ہے اس بات پہ لگا جو اسے بنائے الله اسے جنت میں گھر بناتا ہے،
تونے زور لگانا ہے اس بات پہ لگا اس میں باوضو آتے ہیں
اس میں اعتکاف کی نیت سے آتے ہیں،
تونے زور لگانا ہے اس بات پہ لگا اس میں ایک الله کو پکارا جاتا ہے غیر الله کی پکار کی نفی کی جاتی ہے
یہ کیا زور لگانا شروع ہو گیا مسجد ہے مسجد ہے
جب کوئی انکار کرنے والا ہے ہی نہیں تیرا زور لگانا کیسا؟
میلاد ہے، ولادت ہے،
کس نے انکار کیا ؟
آقا صلی الله علیہ وسلم کی ولادت کا؟
کس نے انکار کیا؟
آقا صلی الله علیہ وسلم کی میلاد کا،
مجھے دنیا سے کوئی ایسا کافر لا کے دے جو آقا صلی الله علیہ وسلم کی ولادت کا انکار کرے،
آقا صلی الله علیہ وسلم کے میلاد کا انکار کرے،
یونہی چلا رہا ہے،
تو نے زور لگانا ہے اس بات پر لگا،
آقا کا اٹھنا ایسے تھا،
آقا کا بیٹھنا ایسے تھا،
تو نے زور لگانا ہے اس بات پر لگا،
آقا کا چلنا ایسے تھا،
آقا کا کھانا ایسے تھا،
آقا کا پینا ایسے تھا،
آقا کا اوڑھنا ایسے تھا،
تو نے زور لگانا ہے اس بات پر لگا،
آقا کی غمی ایسے تھی،
آقا کی خوشی ایسے تھی،
آقا کی معیشت ایسے تھی،
آقا کی تجارت ایسے تھی،
آقا کا حسن سلوک ایسے تھا،
تو نے زور لگانا ہے اس بات پر لگا،
آقا کی صلح ایسے تھی،
آقا کی جنگ ایسی تھی،
آقا کی عبادت ایسی تھی،
آقا کی تلاوت ایسی تھی،
آقا کی دعائیں ایسی تھی،
ادائیں ایسی تھیں وفائیں ایسی تھی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اللہ بریلویوں کو سمجھ عطا فرمائے آمین
ان میں جاہلوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہ اپنے احبار و رھبان کے ذہنی غلام ہیں، آپ حیران ہوں گے ایک بریلوی کو جب میں نے یہ کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عید میلاد نہیں منائی اور وہ ہم سے زیادہ با عمل مسلمان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تھے تو بریلوی کہنے لگا کہ آپ یہ کیوں کہتے ہیں کہ صحابہ نے یہ کیوں کیا یہ کیوں نہیں کیا، یہ باتیں بچگانہ ہیں۔ لو کر لو گل۔اللہ اس قوم کو ہدایت عطا فرمائے آمین
 
Top