• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اے صحابہ کرام کا ذکر کرنے والے با ادب ہو جا

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
يا ذاكر الأصحابِ كن متأدباً .......... واعرف عظيم منازلَ الأصحابِ

اے صحابہ کرام کا ذکر کرنے والے با ادب ہو جا
اور ان کی رفعت اور منزلت کو سمجھ


هم صفوةً رفعوا بصحبةِ أحمدَ........... وبذاك قد خـصـوا مـن الـوهّـابِ
یہ وہ جماعت تھی جسے احمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نے بلند اور ممتاز کردیا
بہت زیادہ دینے والے نے اس انعام کے لیے انہیں مخصوص کر لیا


هم ناصروا المختار في تبليغهِ ............ فجـزاهـمُ الرحـمـن خيـر ثوابِ
انہوں نے دین کی تبلیغ میں نبی مختار کی مدد کی
اور رحمن نے انہیں اِس کا اچھا بدلہ اور صلہ دیا



مابال أهل الغيِّ طال لسانهم ............... وتـجــــرؤوا ورمـــوهـمُ بــسبابِ
کیا ہوگیا ہے ان گمراہ لوگوں کی زبانیں ہو دراز ہو گئیں ہیں
ان لوگوں نے صحابہ کرام کو گالیں دینے کی جرات کی



سبوا خيار الخلق من لهم العلى........ ولــهــم مـقامٌ في
ذرى الأحـسـابِ

انہوں نے بہترین مخلوق کو گالی دی جن کا مقام بہت بلند ہے



من قبل صرح أعوج عن حـقدهِ .......... فـــي ســــب شــــيــخ مــتــقٍّ أوابِ
اس سے پہلے ایک منحرف نے اپنی نفرت کا اظہار کیا
متقی اور پرہیز گار بزرگ کو گالی دی


يا ثاني الاثنين في الغار الذي ......... شــهـدت لـه
الآيات خيـر كـتابِ

جو دو میں سے دوسراتھا جبکہ وه دونوں غار میں تھے
سب سے بہترین کتاب نے اِس بات کی گواہی دی ہے


واليومَ قد صدع الخبيث بجرأة.............ووقــــاحـــة مــن سـافــلٍ كـــذابِ
اور آج اس خبیث(یاسر الخبیث) نے بڑی جراءت کی
اور بدتمیزی کی اس گھٹیاجھوٹے آدمی نے


أذى النبي محمد في عرضـــــــهِ............ ســـيـعـــمُــه ذلٌ وشـــر عــــقــابِ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواُ ن کی آبرو اور عزت کے بارے میں تکلیف دی
اس کے لیے ذلت ہے اور بدترین سزا


آذى النقية بنت خل المصــطفـى .........فـلـيــخـسـأن فـسـعـيــه كـسـرابِ
تکلیف دی پاکدامن کو جو مصطفی کے دوست کی بیٹی ہے


هاتيك أم المؤمنين وفــــضــلـها........... يُـروى لنــا فـي ســورة الأحــزابِ
دیکھو منومنوں کی ماں کو اور اُن کی فضیلت کو
جو ہمیں سورہ الاحزاب میں بتائی گئی ہے


يا أم إني قد كـتـبـت مدافــعــاً............ والــدمــع مني كالنـدى مـنسـابِ
اے ماں میں نے آپ کے دفاع میں لکھا ہے
اور میرے آنسو شبنم کے قطروں کی طرح بہ رہے ہیں


من ذاك يجـرؤ أن ينال لــسانهُ.........من زوج خـيــر الـعجـم والأعـرابِ
یہ کون ہے جو عرب وعجم کے سردار کے گھرانے
کے بارے میں زبان طعن درازکرنے کی جرات کرتا ہے


يامن زعمـتــم حــب آل نبيكم......... أخــلت جــمــاجـمكـم من الألبابِ
اے وہ لوگو جنہیں آل نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا زعم ہے
کیا تمہاری کھوپڑیاں عقل سے خالی ہیں

تمشون في درب الضلال معتبٍ ......... قــد كُــفّيــت عــثراته بــضبـابِ
تم اندھیری راہوں کے تھکے ہارے مسافرو
اس نفرت کی آگ میں جو نقصان اُٹھا چکے ہو کافی نہیں



ياذاكر الأصحاب كن متأدبــاً.......... واعـرف عظيم منازل الأصـحابِ
اے صحابہ کرام کا ذکر کرنے والے با ادب ہو جا
اور ان کی رفعت اور منزلت کو سمجھ


هم صفوةً رفعوا بصحبةِ أحمدَ ......... وبـذاك قـد خصُـوا
مـن الـوهّـابِ

یہ وہ جماعت تھی جسے احمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت نے بلند اور ممتاز کردیا
بہت زیادہ دینے والے نے اس انعام کے لیے انہیں مخصوص کر لیا
(ان اشعار کے سب سے پہلے جملے پر کلک کر کے آپ یہ بہترین اشعار سن بھی سکتے ہیں)
 

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
بھائی میں اس کی اس سے زیادہ وضاحت نہیں کر سکتا کہ اس سے مراد
مختار کل نہیں ہے
اس حوالے سے عالم اسلام کے نامور سپوت
شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ کی ایک کتاب بھی ہے نام ہے
'' روضة الأنوار في سيرة النبي المختار''

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نام پر کلک کر کے کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
محمد ارسلان;41[HL نے کہا ہے:
127]"نبی مختار" کی وضاحت کریں۔
پسندیدہ اور چنیدہ نبیﷺ


﴿ وَرَ‌بُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ‌ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَ‌ةُ ۚ سُبْحَانَ اللَّـهِ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِ‌كُونَ ٦٨ ﴾ ۔۔۔ سورة القصص
اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے، ان میں سے کسی کو کوئی اختیار نہیں، اللہ ہی کے لیے پاکی ہے وه بلند تر ہے ہر اس چیز سے کہ لوگ شریک کرتے ہیں (68)
﴿ وَاخْتَارَ‌ مُوسَىٰ قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَ‌جُلًا لِّمِيقَاتِنَا ۖ ۔۔۔ ١٥٥ ﴾ ۔۔۔ سورة الأعراف
اور موسیٰ (علیہ السلام) نے ستر آدمی اپنی قوم میں سے ہمارے وقت معین کے لیے منتخب کئے ۔۔۔
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
پسندیدہ اور چنیدہ نبیﷺ


﴿ وَرَ‌بُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ‌ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَ‌ةُ ۚ سُبْحَانَ اللَّـهِ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِ‌كُونَ ٦٨ ﴾ ۔۔۔ سورة القصص
اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے، ان میں سے کسی کو کوئی اختیار نہیں، اللہ ہی کے لیے پاکی ہے وه بلند تر ہے ہر اس چیز سے کہ لوگ شریک کرتے ہیں (68)
﴿ وَاخْتَارَ‌ مُوسَىٰ قَوْمَهُ سَبْعِينَ رَ‌جُلًا لِّمِيقَاتِنَا ۖ ۔۔۔ ١٥٥ ﴾ ۔۔۔ سورة الأعراف
اور موسیٰ (علیہ السلام) نے ستر آدمی اپنی قوم میں سے ہمارے وقت معین کے لیے منتخب کئے ۔۔۔
جی جی بلکل صحیح کہا ہے یا دوسرے لفظوں مختار یعنی مصطفی۔۔۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top