رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
خانگی اور معاشرتی زندگی کاحسن بڑی حدتک عورت کے کردار پر موقوف ہے ۔عورت شرک سے بیزار اور وحدہ لاشریک کی پرستار ہوگی تو اس کی گود میں پلنے والے بچے بھی اللہ کے شیدائی ،رسولﷺ کے فدائی اور اسلام کے سپاہی بنیں گے ۔اس لحاظ سے عورت کی دینی تعلیم وتربیت کس قدر زبردست اہمیت کی حامل ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اے میری بہن‘‘عالمِ عرب کے نامور عالم دین اور دانشور محترم مجدی فتحی سید﷾ کی خواتین کی تربیت کے سلسلے میں ایک عربی کتاب’’عیوب النساء ‘‘ کا ترجمہ ہے ۔جس میں انہوں نے بتایا ہےکہ عورت کی شخصیت میں سچائی کی روح بولے گی تو اس کے سارے خاندان میں صداقت کا اُجالا پھیل جائے گا۔یہ کتاب ان اہم دینی حقائق ومعارف کا گلدستہ ہے جنہیں سیکھے بغیر کوئی خاتون اچھی سیرت سازی کےتقاضے پورے نہیں کرسکتی ہے ۔ یہ کتاب توہم پرستی سے بچنے اور عقل وبصیرت سے کام لینے کاسبق دیتی ہے ۔اور شرک ،دروغ گوئی، غرور وتکبر، بغض وحسد،کدورت وعداوت او ر غیبت وچغل خوری سے دور رہنے کا سلیقہ عطا کرتی ہے اور یہ کتاب شوہر کےحقوق ومفادات کی نگہبانی اور اولاد کی تربیت کے گر سکھاتی ہے ۔اس لیے یہ کتاب خود پڑھنے اور خواتین کی خدمت میں بطور تحفہ دینے کے لائق ہے ۔ ان شاء اللہ اس کتاب کی تعلیمات سے گھرانے گہوارۂ رحمت بن سکتے ہیں۔ اس اہم اور مفید کتاب کے سلیس اور رواں ترجمہ کی سعادت دارالسلام کے ایک قابل سکالر پروفیسر عبد الرحمٰن ناصر ﷾نے حاصل کی ہے اور دارالسلام نےاسے طباعت کے اعلیٰ معیار پر شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو خواتین ِاسلام کےلیے نفع بخش بنائے اور مؤلف،مترجم، اورناشرین کی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ (آمین)( م۔ا)