• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بائبل میں موجود ١٠١ واضح تضاد

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
بائبل میں موجود ١٠١ واضح تضاد

١۔ اسرائیل کے تلوار باز آدمی گننے پر داؤد کو کس نے اکسایا؟
  • خدا نے (دوم سموئیل ٢٤:١)۔
  • شیطان نے (اول تواریخ ٢١:١)

٢۔ اس گنتی کے مطابق اسرائیل میں کتنے تلوار باز آدمی پائے گئے؟
  • آٹھ لاکھ (دوم سموئیل ٢٤:٩)
  • گیارہ لاکھ (اول تواریخ ٢١:٥)

٣۔ یہودا میں کتنے تلوار باز پائے گئے تھے؟

  • پانچ لاکھ (دوم سموئیل ٢٤:٩)
  • چار لاکھ ستر ہزار (اول تواریخ ٢١:٥)

٤۔ خدا نے اپنے پیغام رساں کو داؤد کے پاس بھیجا کہ وہ اسے کتنے سال کی قحط سالی میں مبتلا ہونے کی دھمکی دے؟
  • سات سال (دوم سموئیل ٢٤:١٣)
  • تین سال (اول تواریخ ٢١:١٢)

٥۔ اخزیاہ کتنے سال کا تھا جب اس نے یروشلم پر حکومت کرنا شروع کی؟

  • بائیس سال (٢٢) (دوم سلاطین ٨:٢٦)
  • بیالیس سال (٤٢) (دوم تواریخ ٢٢:٢)


٦۔ یہویاکین کتنے سال کا تھا جب وہ یروشلم کا بادشاہ بنا؟

  • اٹھارہ سال (دوم سلاطین ٢٤:٨)
  • آٹھ سال (دوم تواریخ ٣٦:٩)


٧۔ یہویاکین نے یرشلم پر کتنی دیر تک حکومت کی؟
  • تین مہینے (دوم سلاطین ٢٤:٨)
  • تین مہینے اور دس دن (دوم تواریخ ٣٦:٩)

٨۔ داؤد کے سپاہیوں کے سپہ سالار نے کتنے آدمیوں کو بھالے سے مار ڈالا؟
  • آٹھ سو (دوم سموئیل ٢٣:٨)
  • تین سو (اول تواریخ ١١:١١)

٩۔ داؤد خدا کے مقدس صندوق کو یروشلم میں کب لے کر آئے؟ فلسطینیوں کو شکست دینے کے بعد یا پہلے؟
  • بعد میں (دوم سموئیل ٥ اور ٦)
  • پہلے (اول تواریخ ١٣ اور ١٤)

١٠۔ خدا نے نوح کو کتنے پاک جانوروں کے جوڑوں کو کشتی میں لے جانے کا حکم دیا؟
  • دو جوڑے (پیدائش ٦:١٩،٢٠)
  • سات جوڑے (پیدائش ٧:٢)

١١۔ داؤد نے ذوباہ کے بادشاہ کو شکست دینے کے بعد، کتنے گھڑسواروں کو بندی بنایا؟
  • ایک ہزار سات سو (١٧٠٠) (دوم سموئیل ٨:٤)
  • صرف سات سو (اول تواریخ ١٨:٤)

١٢۔ سلیمان کے پاس گھوڑے رکھنے کے لیے کتنے اصطبل تھے؟
  • چالیس ہزار (اول سلاطین ٤:٢٦)
  • چار ہزار (دوم تواریخ ٩:٢٥)

١٣۔ شاہ آسا کی دورِ حکومت کے کتنوے سال بعشا (یعنی اسرائیل کا بادشاہ) مرا؟
  • چھبیسویں سال (اول سلاطین ١٥:٣٣)
  • چھتیسویں سال تک زندہ (دوم تواریخ ١٦:١)

١٤۔ سلیمان نے ہیکل کی تعمیر کے لیے کتنے نگران چنے؟
  • تین ہزار چھ سو (دوم تواریخ ٢:٢)
  • تین ہزار تین سو (اول سلاطین ٥:١٦)

١٥۔ سلیمان نے آرائش کے لیے کتنے تالاب بنائے؟
  • دو ہزار (اول سلاطین ٧:٢٦)
  • تین ہزار سے زیادہ (دوم تواریخ ٤:٥)

١٦۔ اسرائیلی، جو بابلی قید سے چھوڑائے گئے تھے، ان میں سے پخت موآب کی نسل سے کتنے لوگ تھے؟
  • دو ہزار آٹھ سو بارہ (عزرا ٢:٦)
  • دو ہزار آٹھ سو اٹھارہ (نحمیاہ ٧:١١)

١٧۔ زتّو کی نسل سے کتنے لوگ تھے؟
  • نو سو پینتالیس (عزرا ٢:٨)
  • آٹھ سو پینتالیس (نحمیاہ ٧:١٣)

١٨۔ عزجاد کی نسل سے کتنے لوگ تھے؟
  • ایک ہزار دو سو بائیس (عزرا ٢:١٢)
  • دو ہزار تین سو بائیس (نحمیاہ ٧:١٧)

١٩۔ عدین کی نسل سے کتنے لوگ تھے؟
  • چار سو چوّن (عزرا ٢:١٥)
  • چھ سو پچپن (نحمیاہ ٧:٢٠)

٢٠۔ حاشوم کی نسل سے کتنے لوگ تھے؟
  • دو سو تئیس (عزرا ٢:١٩)
  • تین سو اٹھائیس (نحمیاہ ٧:٢٢)

٢١۔ یبت ایل اور عی کے شہروں سے کتنے لوگ تھے؟
  • دو سو تئیس (عزرا ٢:٢٨)
  • ایک سو تئیس (نحمیاہ ٧:٣٢)

٢٢۔ عزرا (٢:٦٤) اور نحمیاہ (٧:٦٦)، دونوں کتابیں اس بات پر متفق ہیں کے واپس آنے والے لوگوں کی کل تعداد ٤٢،٣٦٠ ہے۔ لیکن جب دونوں میں موجود رقموں کو جمع کیا جائے تو کل تعداد اس دیے گئے نمبر (یعنی ٤٢،٣٦٠) کے قریب تک نہیں آتی۔ دونوں کتابوں میں تمام لوگوں کی اصل تعداد کچھ اس طرح آتی ہے۔
  • ٢٩٨١٨ (عزرا)
  • ٣١٠٨٩ (نحمیاہ)

٢٣۔ اس اسمبلی میں گلوکاروں کی تعداد کتنی تھی؟
  • دو سو (عزرا ٢:٦٥)
  • دو سو پینتالیس (نحمیاہ ٧:٦٧)

٢٤۔ شاہ ابیاہ کی ماں کا نام کیا تھا؟
  • میکایاہ بنت اوری ایل (دوم تواریخ ١٣:٢)
  • معکہ بنت ابی سلوم (دوم تواریخ ١١:٢٠)
  • لیکن ایک دوسری جگہ پے ہے کہ ابی سلوم کی تو ایک ہی بیٹی تھی جس کا نام تھا تمار (دوم سموئیل ١٤:٢٧)

٢٥۔ کیا یشوع اور اسرائیلیوں نے یروشلم پر قبضہ کیا تھا؟
  • ہاں (یشوع ١٠:٢٣)
  • نہیں (یشوع ١٥:٦٣)

٢٦۔ مریم کے شوہر یوسف کا باپ کون تھا؟
  • یعقوب (متی ١:١٦)
  • عیلی (لوکا ٣:٢٣)

٢٧۔ یسوع (عیسیٰ) کا نزول داؤد کے کس بیٹے سے ہوا؟
  • سلیمان (متی ١:٦)
  • ناتن (لوکا ٣:٣١)

٢٨۔ سیالتی کا باپ کون تھا؟
  • یکونیاہ (متی ١:١٢)
  • ایل نیری (لوکا ٣:٢٧)

٢٩۔ زربابل کا کون سا بیٹا یسوع مسیح کے آباؤ اجداد میں سے تھا؟
  • ابیہود (متی ١:١٣)
  • ریسا (لوکا ٣:٢٧)
  • لیکن تواریخ کے مطابق تو زر بابل کے تمام سات بیٹوں کے نام کچھ اس طرح ہیں: ١) مسلام، ٢) حنایاہ، ٣) حسوبہ، ٤) اوہل، ٥) برکیاہ، ٦) حسدیاہ، اور ٧) یوشب حسد۔(اول تواریخ ٣:١٩،٢٠)

٣٠۔ عزّیاہ کا باپ کون تھا؟
  • یورام (متی ١:٨)
  • امصیاہ (دوم تواریخ ٢٦:١)


گذارش ہے کے پوسٹ مکمل ہونے تک کوئی اس کا جواب نا دے۔ شکریہ
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
٣١۔ یکونیاہ کا باپ کون تھا؟
  • یوسیاہ (متی ١:١١)
  • یہویاکیم (اول تواریخ ٣:١٦)

٣٢۔ بابل میں قید رہنے کے بعد سے مسیح کے پیدا ہونے تک کتنی پشتیں گزریں؟
  • متی کی انجیل کے مطابق چوداں پشتیں گزریں (متی ١:١٧)
  • لیکن اگر ٹھیک طرح سے گنا جائے تو صرف تیراں پشتیں ہوتی ہیں (متی ١: ١٢تا ١٦)
٣٣۔ سلح کا باپ کون تھا؟
  • قینان (لوکا ٣:٣٥،٣٦)
  • ارفکسد (پیدائش ١١:١٢)

٣٤۔ کیا یوحنا ہی وہ ایلیا تھا جس کی پیشین گوئی کی تھی؟
  • ہاں (متی ١١:١٤)
  • نہیں (یوحنا ١:١٩)

٣٥۔ کیا یسوع داؤد کے تخت کا وارث بنے گا؟
  • ہاں (لوکا ١:٣٢)
  • نہیں، کیونکہ یسوع کا نزول یہویاکیم کی نسل سے ہوا ہے (دیکھیں: متی ١:١١، اور اول تواریخ ٣:١٦)، اور یہویاکیم پر خدا کی لعنت ہے جس کی وجہ سے اس کی کوئی بھی نسل داؤد کی وارث نہیں بن سکتی (یرمیاہ ٣٦:٣٠)

٣٦۔ یسوع کتنے جانوروں پر سوار ہو کر یروشلم میں آئے؟
  • ایک جانور--گھوڑا (لوکا ١٩: ٣٥)
  • دو جانور--ایک گھوڑا اور ایک گدھا (متی ٢١:٧)

٣٧۔ شمعون پطرس کو کیسے پتا چلا کہ یسوع ہی مسیحا ہے؟
  • آسمان سے وحی کے زریعے (متی ١٦:١٧)
  • اس کے بھائی اندریاس نے اسے بتایا (یوحنا ١:٤١)

٣٨۔ یسوع نے شمعون پطرس اور اندریاس کو سب سے پہلے کہاں دیکھا؟
  • گلیل کے سمند پر (متی ٤: ١٨تا٢٢)
  • دریائے اردن کے کنارے (یوحنا ١:٤٢)

٣٩۔ جب یہودی عبادت گاہ کا ایک عہد یگار یسوع کے پاس آیا، تو کیا اس کی بیٹی پہلے ہی مر چکی تھی؟
  • ہاں (متی ٩:١٨)
  • نہیں (مرکس ٥:٢٣)

٤٠۔ کیا یسوع نے اپنے حواریوں کو سفر پر لے جانے کے لیے ایک لاٹھی کی اجزات دی تھی؟
  • ہاں (متی ٦:٨)
  • نہیں (متی ١٠:٩، اور لوکا ٩:٣)

جاری ہے۔۔۔۔۔​
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
٤١۔ کیا ہیرودیس کے مطابق یسوع بپتسمہ دینے والے یوحنّا تھے؟
  • ہاں (متی ١٤:٢، مارکس ٦:١٦)
  • نہیں (لوکا ٩:٩)

٤٢۔ کیا یوحنّا یسوع کو بپتسمہ دینے سے پہلے پہچانتا تھا؟
  • ہاں (متی ٣:١٣،١٤)
  • نہیں (یوحنّا ١:٣٢،٣٣)

٤٣۔ کیا یوحنّا یسوع کو بپتسمہ دینے کے بعد پہچانتا تھا؟
  • ہاں (یوحّنا ١:٣٢،٣٣)
  • نہیں (متی ١١:٢)

٤٤۔ یوحنّا کی انجیل کے مطابق، یسوع نے اپنی گواہی کے بارے میں کیا فرمایا؟
  • اگر میں لوگوں سے اپنے بارے میں کچھ کہوں تو وہ میری گواہی پر کبھی یقین نہیں کریں گے (یوحنّا ٥:٣١)
  • ہاں یہ سب کچھ میں اپنے متعلق گواہی میں کہتا ہوں، اور یہی سچ ہے اور لوگ اس پر یقین کرتے ہیں (یوحنّا ٨:١٤)

٤٥۔ جب یسوع یروشلم میں داخل ہوا، کیا انہوں نے اسی دن گرجا کی صفائی کرائی تھی؟
  • ہاں (متی ٢١:١٢)۔
  • نہیں، جب یسوع گرجا میں داخل ہوا اور وہاں کی ہر چیز کو دیکھا، لیکن اس وقت تک دیر ہو گئی تھی، اس لیے یسوع نے بارہ رسولوں کے ساتھ بیت عنیاہ میں رات گزاری، اور اگلے دن جا کر گرجا کی صفائی کرائی (مارکس ١١:١١-١٧)

٤٦۔ انجیل میں ہے کہ یسوع نے ایک انجیر کے درخت کو بدعا دی، تو کیا وہ انجیر کا درخت اسی وقت سوکھ گیا تھا؟
  • ہاں (متی ٢١:١٩)
  • نہیں، ایک رات کے بعد (مارکس ١١:١٢)

٤٧۔ کیا یہودا نے یسوع کو بوسہ دیا تھا؟
  • ہاں (متی ٢٦:٤٨،٤٠،٥٠)
  • نہیں، یہودا یسوع کے اتنے قریب نا آسکا کے بوسہ دے پاتا (یوحنّا ١٨: ٣-١٢)

٤٨۔ یسوع نے پطرس کے انکار کے بارے میں کیا کہا؟
  • جب تک مرغ بانگ نا دے، تُو میرا تین بار انکار کرے گا، کہ تُو مجھے نہیں جانتا (یوحنا ١٣:٣٨)
  • مرغ کے دو بار بانگ دینے سے قبل تُو میرا تین بار انکار کرے گا (مارکس ١٤:٣٠)
  • جب مرغ نے پہلی بانگ دی، تو یہ تین انکارات ابھی پورے نہیں ہوئے تھے (مارکس ١٤:٧٢)
لہٰذا پیشین گوئی غلط ثابت ہوئی!

٤٩۔ کیا یسوع نے خود اپنی صلیب اٹھائی تھی؟
  • ہاں (یوحنا ١٩:١٧)
  • نہیں (متی ٢٧:٣١،٣٢)

٥٠۔ کیا یسوع نے اپنی جان گرجا کا پردہ پھٹنے سے پہلے ہی دے دی تھی؟
  • ہاں (متی ٢٧:٥٠،٥١)
  • نہیں، پردہ پھٹنے کے بعد یسوع نے اونچی چیخ ماری اور خدا سے کلام کرتے ہوئے چند الفاظ کہے (لوکا ٢٣:٤٥،٤٦)

٥١۔ کیا یسوع نے کچھ حفیہ کہا تھا؟
  • نہیں (یوحنا ١٨:٢٠)
  • ہاں (مارکس ٤،٣٤)

٥٢۔ صلیب پر چڑھائے جانے والے دن کے چھٹویں گھنٹے، یسوع کہاں پر تھا؟
  • وہ صلیب پر لٹکا ہوا تھا (مارکس ١٥:٢٣)
  • پیلاطس کی عدالت میں تھا (یوحنا ١٩:١٤)

٥٣۔ تمام اناجیل کے مطابق یسوع کے ساتھ دو چور بھی صلیب پر لٹکائے گئے تھے، کیا ان دو چوروں نے یسوع کا مذاق اڑایا تھا؟
  • ہاں (مارکس ١٥:٣٢)
  • نہیں، ان میں سے ایک نے یسوع کا مذاق اڑایا اور دوسرے نے ان کا دفاع کیا (لوکا ٢٣:٤٣)

٥٤۔ کیا یسوع صلیب پر لٹکائے جانے والے دن ہی فردوس (جنت) کی طرف اٹھائے گئے تھے؟
  • ہاں (لوکا ٢٣:٤٣)
  • نہیں (یوحنا ٢٠:١٧)

٥٥۔ جب ساؤل دمشق کے راستے میں تھا تو اس نے ایک روشنی دیکھی اور ایک (غیبی) آواز سنی۔ جو لوگ اس کے ساتھ تھے، کیا انہوں نے بھی یہ آواز سنی تھی؟
  • ہاں (رسولوں کا اعمال ٩:٧)
  • نہیں (رسولوں کے اعمال ٢٢:٩)
٥٦۔ جب ساؤل نے روشنی دیکھی تو زمین پر گڑ پڑا۔ کیا اس کے ساتھی جو اس کے ساتھ سفر پے تھے، وہ بھی زمین پر گڑے تھے؟
  • ہاں (رسولوں کے اعمال ٢٦:١٤)
  • نہیں (رسولوں کے اعمال ٩:٧)

٥٧۔ کیا اس آواز نے ساؤل کو اسی وقت بتا دیا تھا کہ اس کی کیا کیا ذمہ داریاں ہوں گی؟
  • ہاں (اعمال ٢٦:١٦،١٧،١٨)
  • نہیں، آواز نے ساؤل کو پہلے دمشق جانے کا حکم دیا، اور پھر وہاں سے اسے پتا چلا کہ اس کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں (اعمال ٩:٧؛٢٢؛١٠)

جاری ہے۔۔۔۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
٥٨۔ جب اسرائیلی اکاکیا میں ٹہرے تھے، اس وقت انہوں نے موآبی عرتوں کے ساتھ زنا کیا، تو حدا نے انہیں بیماری میں مبتلا کر دیا، اس بیماری سے کتنے لوگوں کی موت ہوئی؟
  • چوبیس ہزار (گنتی ٢٥:١،٩)
  • تئیس ہزار (١- کرنتھیوں ١٠:٨)

٥٩۔ یعقوب کے کتنے رشتہ دار مصر میں بلائے گئے تھے؟
  • ستّر (پیدائش ٤ اور ٢٧)
  • پچتّر (اعمال ٧:١٤)

٦٠۔ یہودا نے اس پیسے کے ساتھ کیا کیا، جو اس کو یسوع کے خلاف بغاوت کرنے پر ملی تھی؟
  • اس نے اس سے ایک میدان خرید لیا (اعمال ١:١٨)
  • اس نے وہ سارا پیسہ گرجا میں پھینک دیا۔ پادری چونکہ اس دیت کے پیسے کو گرجا کے خزانے میں رکھ نہیں سکتے تھے، اس لیے انہوں نے اس پیسے سے لاوارث مردوں کو دفن کرنے کے لیے ایک میدان خرید لیا۔ (متی ٢٧:٥)

٦١۔ یہودا کس طرح مرا؟
  • پیسے کو گرجا میں پھینکنے کے بعد وہ وہاں سے چلا گیا اور اپنے آپ کو سولی پر چڑھا لیا (متی ٢٧:٥)
  • یہودا سر کے بل گرا، اس کا پیٹ پھٹا اور انتریاں باہر نکل پڑیں (اعمال ١:١٨)
٦٢۔ وہ میدان" ہقل و مار" یعنی خونی کھیت کیوں کہلایا گیا؟
  • کیونکہ پادری نے اسے دیت کے پیسے سے خریدا تھا (متی ٢٧:٨)
  • کیونکہ یہودا کی خون آلود موت وہاں ہوئی (اعمال ١:١٩)

٦٣۔ کون کس کے لیے فدیہ ہے؟
  • یسوع مسیح نے اپنے آپ کو تمام لوگوں کے لیے فدیہ کے طور پر پیش کیا (١- تیمتھس ٢:٥،٦)
  • شریر لوگ راستباز لوگوں کے لیے فدیہ ہیں، اور اسی طرح دغاباز لوگ ایماندار لوگوں کے لیے فدیہ ہیں (امثال ٢١:١٨)

٦٤۔ کیا موسیٰ کی شریعت کارآمد ہے؟
  • ہاں، تمام تحریریں حدا کی دی ہوئیں ہیں، یہ کارآمد ہیں (٢- تیمتھس ٣:١٦)
  • نہیں، جو شریعت پہلے دی گئی تھی ختم ہو گئی کیونکہ وہ کمزور اور بے فائدہ تھیں (عبرانیوں ٧:١٨)

٦٥۔ صلیب پر ٹھیک ٹھیک کیا الفاظ لکھے ہوئے تھے؟
  • یہ یسوع ہے، یہودیوں کا بادشاہ (متی ٢٧:٣٧)
  • یہودیوں کا بادشاہ (مرکس ١٥:٢٦)
  • یہ یہودیوں کا بادشاہ ہے (لوکا ٢٣:٣٨)
  • ناضرت کا یسوع، یہودیوں کا بادشاہ (یوحنا ١٩:١٩)

٦٦۔ کیا ہیرودیس یوحنا کو قتل کرنا چاہتا تھا؟
  • ہاں (متی ١٤:٥)
  • نہیں، ہیرودیاس، جو ہیرودیس کی بیوی تھی وہ یوحنا کو مارنا چاہتی تھی۔ اور ہیرودیس جانتا تھا کہ وہ (یوحنا) ایک راستباز شخص ہے اور اس نے اس (یوحنا) کو محفوظ رکھا (مرکس ٦:٢٠)

٦٧۔ یسوع کے بارہ حواریوں کی فہرست میں دسواں حواری کون تھا؟
  • تدّی (متی ١٠:٣،٤)
  • یہودا (لوکا ٦:١٤،١٥،١٦)

٦٨۔ جب یسوع جھیل کے کنارے کزر رہا تھا، اس نے وہاں ایک محصول وصول کرنے والے کو دیکھا اور اسے اپنا حواری چن لیا، اس کا نام کیا تھا؟
  • متی (متی ٩:٩)
  • لاوی (مرکس ٢:١٤)

٦٩۔ کیا یسوع کو صلیب پر عید فسح کے کھانے کے بعد لٹکایا گیا یا پہلے؟
  • بعد میں (مرکس ١٤: ١٢-١٧)
  • پہلے (یوحنا ١٩:١٤)

٧٠۔ کیا یسوع نے اپنے لٹکائے جانے پر خدا سے اسے روکنے کے لیے دعا کی تھی؟
  • ہاں (متی ٢٦:٣٩)
  • نہیں (یوحنا ١٢:٢٧)

٧١۔ اناجیل میں ہے کہ یسوع نے اپنےلٹکائے جانے کو روکنے کے لیے خدا سے دعا کی، یسوع کتنی دفعہ دعا کرنے کے لیے اپنے حواریوں سے دور گئے؟
  • تین دفعہ (متی ٢٦:٣٩)
  • ایک دفعہ، پہلی دفعہ کرنے کے بعد موقع ہی نہیں ملا (لوکا ٢٢: ٢٩-٤٦)

٧٢۔ متی اور مرکس متفق ہیں کہ یسوع اپنے حواریوں سے دور گئے اور تین دفعہ دعا کی، دوسری دفعہ جانے پر دعا کے الفاظ کیا تھے؟
  • مرکس نے دعا کے الفاظ تو نہیں بتائے لیکن اتنا ضرور بتایا ہے کہ دعا کے الفاظ پہلی دعا جیسے ہی تھے (مرکس ١٤:٣٩)
  • متی نے الفاظ بیان کیے ہیں، اور ان کو دیکھ کر ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ وہ پہلی دعا جیسے بالکل نہیں ہیں (متی ٢٦:٤٢)
٧٣۔ تمندار نے یسوع کی موت پر کیا کہا؟
  • بیشک یہ آدمی راستباز ہے (لوکا ٢٣:٤٧)
  • بیشک یہ آدمی خدا کا فرزند تھا (مرکس ١٥:٣٩)

٧٤۔ جب یسوع نے کہا کہ "اے میرے خدا! اے میرے خدا، مجھے اکیلا کیوں چھڑ دیا"، یہ الفاظ انہوں نے کس زبان میں کہے تھے؟
  • عبرانی زبان میں---الفاظ ہیں "ایلی ایلی۔۔۔" (متی ٢٧:٤٦)
  • آرامی زبان میں---الفاظ ہیں "ایلوہی ایلوہی۔۔۔" (مرکس ١٥:٣٤)

٧٥۔ اناجیل کے مطابق، مرنے سے پہلے یسوع کے آخری الفاظ کیا تھے؟
  • اے میرے باپ! میں اپنی روح کو تیرے حوالے کرنا ہوں! (لوکا ٢٣:٤٦)
  • سب کچھ ختم ہو گیا! (یوحنا ١٩:٣٠)

٧٦۔ جب یسوع کفر نحوم شہر میں داخل ہوا تو اس نے ایک تمندار کے غلام کو شفاء بخشی۔ کیا وہ تمندار یسوع کے پاس خود درخواست لے کر آیا تھا؟
  • ہاں (متی ٨:٥)
  • نہیں، اس نے یہودیوں کے چند اکابرین اور اپنے دوستوں کو بھیجا (لوکا ٧:٣،٦)

٧٧۔ آدم اور پھل!
  • خدا نے آدم سے کہا کہ اگر اور جب تم اس حرام پھل کو کھاؤ گے تو تم اسی دن مر جاؤ گے (پیدائش ٢:١٧)
  • آدم کے پھل کھانے کے بعد بھی وہ ٩٣٠ سال کی عمر تک زندہ رہا (پیدائش ٥:٥)

٧٨۔ انسان کی زندگی!
  • خدا نے فیصلہ کیا کہ انسانوں کی زندگی ١٢٠ سال تک محدود رہے گی (پیدائش ٦:٣)
  • اس کے بعد پیدا ہونے والے بہت سے لوگ ١٢٠ سال کی عمر سے زیادہ زندہ رہے۔ ارفکسد ٤٣٨ سال تک زندہ رہا، اس کا پیٹا سلح ٤٣٣ سال تک زندہ رہا، اس کا بیٹا عبر ٤٦٤ سال تک زندہ رہا، وغیرہ۔ (پیدائش ١١: ١٢-١٦)

٧٩۔ یسوع کے علاوہ کیا کوئی دوسرا بھی آسمان کی طرف اٹھایا گیا تھا؟
  • نہیں (یوحنا ٣:١٣)
  • ہاں، ایلیاہ کو ایک طوفانی ہوا کے زریعے جنت میں کھیچ لیا گیا تھا (دوم سلاطین ٢:١١)

٨٠۔ جب داؤد خدا کے گھر گئے اور اس کو نظر کی ہوئی روٹی کھائی، اس وقت سردار کاہن کون تھا؟
  • ابی یاتر (مرکس ٢:٢٦)
  • اخیملک، ابی یاتر کا باپ (اول سموئیل ٢٢:٢٠)

٨١۔ کیا یسوع کی لاش دفن کرنے سے پہلے مصالحوں میں لپٹی ہوئی تھی، جیسا کہ یہودیوں کا طریقہ ہے؟
  • ہاں (یوحنا ١٩:٣٩،٤٠)
  • نہیں، یسوع سادے سن کے کفن میں لپٹی ہوئے تھے، پھر عرتیں آئیں اور مصالحے تیار کیے تا کہ یسوع کو مسح کر سکیں (مرکس ١٦:١)

٨٢۔ عرتوں نے مصالحے کب خریدے؟
  • سبت (ہفتہ) کے گذر جانے کے بعد (مرکس ١٦:١)
  • سبت کے پہلے (لوکا ٢٣:٥٥ تا ٢٤:١)

٨٣۔ دن کے کس وقت میں عرتیں قبر پر گئیں؟
  • سحری کے وقت (متی ٢٨:١)
  • جب سورج طلوع ہو گیا (مرکس ١٦:٢)

٨٤۔ عورتیں کس مقصد کے لیے قبر پر گئیں؟
  • یسوع کے جسم کو مصالحوں سے مسح کرنے کے لیے (مرکس ١٦:١)
  • صرف قبر کو دیکھنے کے لیے (متی ٢٨:١)
  • کسی خاص وجہ کے لیے نہیں، اس انجیل میں مصالحے تو پہلے سے لگا دیے گئے ہیں (یوحنا ٢٠:١)
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
٨٥۔ ایک بڑی چٹان کے زریعے قبر کے منہ کو بند کیا گیا تھا۔ وہ چٹان کہاں تھی جب عورتیں وہاں پہنچیں؟
  • جب وہ عورتیں قبر پر پہنچی تو دیکھا کہ وہ چٹان لڑھکی ہوئی ہے (مرکس ١٦:٤)، انہوں نے چٹان کو قبر سے لڑھکا ہوا پایا (لوکا ٢٤:٢)، انہوں نے دیکھا کہ چٹان قبر سے دور کر دی گئی تھی (یوحنا ٢٠:١)
  • جیسے ہی عورتیں قبر کو دیکھنے کے لیے آئیں، خداوند کا ایک فرشتہ آسمان سے اتر کر آیا، فرشتے نے قبر سے چٹان کو لڑھکایا، اور عورتوں سے کچھ گفتگو کی (متی ٢٨: ١-٦)
باقی انجیلوں کے مطابق، جب عورتیں وہاں پہنچی تو پھتر پہلے سے ہی لڑھک چکا تھا، جبکہ متی نے اپنی انجیل میں عورتوں کو پتھر لڑھکتا ہوا دکھا دیا۔

٨٦۔ کیا کسی نے عورتوں کو بتایا کہ یسوع کی لاش کے ساتھ کیا ہوا؟
  • ہاں، سفید پوشاک میں ایک جوان آدمی نے (مرکس ١٦:٥)، دو آدمیوں نے--جو بعد میں فرشتے ظاہر ہوئے (لوکا ٢٤:٤)، انہوں نے عورتوں کو بتایا کہ یسوع دوبارہ جی اٹھا ہے (متی ٢٨:٧)
  • نہیں، مریم کسی سے نا ملی، وہ دوڑتی ہوئی واپس گئی، یہ کہتے ہوئے کہ: "انہوں نے مالک (یسوع) کو قبر سے نکال لیا، پتہ نہیں انہیں کہاں رکھا گیا ہے" (یوحنا ٢٠:٢)

٨٧۔ مریم مگدینی یسوع کے دوبارہ زندہ ہونے کے بعد، سب سے پہلے انہیں کہاں ملی؟ اور کس طرح رد عمل کیا؟
  • مریم اور دوسری عورتیں، قبر پر پہلی سیر کی واپسی کے دوران ہی یسوع سے ملیں، انہوں نے یسوع کے پیر چھوئے اور ان کی عبادت کی (متی ٢٨:٩)
  • قبر پر اپنی دوسری سیر کے دوران، مریم یسوع سے مزار کے باہر ملی، جب اس نے یسوع کو دیکھا تو انہیں پہچان نا سکی، مریم سمجھی کہ شاید یہ آدمی باغ کا نگہبان ہے، وہ ابھی بھی سمجھتی ہے کہ یسوع کا جسم کہیں پڑا ہوا ہے، اور وہ یہ جاننے کا مطالبہ کرتی ہے کہ جسم کہاں ہے؟ لیکن جب یسوع مریم کا نام لیتے ہیں، وہ انہیں پہچان جاتی ہے، اور انہیں استاد کہہ کر پکارتی ہے۔۔۔۔ (یوحنا ٢٠: ١١-١٧)

٨٨۔ یسوع نے اپنے حواریوں کو کیا ہدایت کی؟
  • "میرے بھائیوں کے پاس جاؤ اور انہیں گلیل میں آنے کے لیے کہہ دو۔ اسلیے کہ وہ وہاں پر میرا دیدار کریں گے" (متی ٢٨:١٠)
  • "میرے بھائیوں کے پاس جا کر کہو کہ میں اپنے اور تمہارے باپ کے پاس اوپر جا رہا ہوں، میں اوپر اپنے اور تمہارے خدا کے پاس جا رہا ہوں" (یوحنا ٢٠:١٧)

٨٩۔ حواری گلیل واپس کب لوٹے؟
  • فوراً، کیونکہ جب انہوں نے یسوع کو گلیل میں دیکھا تھا تو ان میں سے چند نے اس کے یسوع ہونے پر شک کیا (متی ٢٨:١٧)، اس شک کے دوران کا عرصہ، اس میں جمع نہیں ہو گا۔
  • تقریباً چالیس دن بعد، اس رات حواری یروشلم میں ہی تھے (لوکا ٢٤:٣٣)، یسوع وہاں ان پر ظاہر ہوا اور انہیں بتایا کہ جب تک تم عالم بالا سے قوت کا لباس نہ پہن لو اس وقت تک تم یروشلم میں ہی انتظار کرو (لوکا ٢٤:٤٩)، وہ (یسوع) انہیں چالیس دن تک نظر آتا رہا (اعمال ١:٣)

٩٠۔ مدیان کے تاجروں نے یوسف کو کہاں بیچا؟
  • اسمعیلی تاجروں کو (پیدائش ٣٧:٢٨)
  • فرعون کے محافظین کے سردار فوطیفار کو (پیدائش ٣٧:٣٦)

٩١۔ یوسف کو مصر میں کون لایا؟
  • اسمعلیوں نے پہلے یوسف کو خریدا، اور پھر انہیں مصر لے گئے (پیدائش ٣٧:٢٨)
  • مدیانیوں نے انہیں مصر میں ہی بیچا تھا (پیدائش ٣٧:٣٦)
  • یوسف نے اپنے بھائیوں سے کہا کہ میں تمہارا بھائی ہوں جسے تم نے مصر میں بیچ دیا تھا (پیدائش ٤٥:٤)

٩٢۔ کیا خدا اپنا ذہن بدلتا ہے؟
  • ہاں، سموئیل کو خداوند سے ایک پیغام ملا: خداوند نے کہا: "ساؤل نے میرے کہنے پر عمل کرنا چھوڑ دیا، اس لیے میں رنجیدہ ہوں کہ میں نے اسے بادشاہ بنایا (اول سموئیل ١٥:١٠،١١)
  • نہیں، خدا نہ کبھی دھوکہ دیتا ہے اور نہ کبھی اپنا ذہن بدلتا ہے، وہ انسان نہیں کہ اسے اپنا ذہن بدلنا چاہیے (اول سموئیل ١٥:٢٩)
  • ہاں، اور خدا پچھتایا کہ اس نے ساؤل کو بادشاہ بنایا (اول سموئیل ١٥:٣٥)
اس کے علاوہ بھی کئی جگہوں پر بتایا گیا ہے کہ خدا نے اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا:
ا۔ خدا کو افسوس ہوا کہ اس نے انسان کو پیدا کیا (پیدائش ٦:٦)
ب۔ خداوند نے جو اپنے لوگوں کے لیے عذاب تیار کر رکھا تھا، اس سے رجوع کیا (خروج ٣٢:١٤)
ج۔ ایسے اور بہت سے مقامات ہیں۔​

٩٣۔ بائبل میں ہے کہ ہر وہ معجزہ جو موسیٰ اور ہارون نے دکھایا، اس کے جواب میں جادوگروں نے بھی بالکل ویسا ہی کر کے دکھایا، لیکن پھر آتی ہے ایک چالاکی جو مندرجہ ذیل ہے:
  • جتنا بھی پانی اس وقت موجود تھا، تمام کے تمام پانی کو موسیٰ اور ہارون نے خون میں بدل دیا (خروج ٧:٢٠،٢١)
  • جادوگروں نے بھی ایسا ہی کیا (خروج ٧:٢٢)
یہ ناممکن ہے، کیونکہ جب موسیٰ اور ہارون نے تمام دستیاب پانی خون میں بدل دیا، تو باقی تو کوئی پانی بچتا ہی نہیں جس کو وہ خون میں بدلتے۔

٩٤۔ جولیت کو کس نے مارا؟
  • داؤد نے (اول سموئیل ١٧:٢٣)
  • الحنان نے (دوم سموئیل ٢١:١٩)

٩٥۔ کیا ہر آدمی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے؟
  • ہاں، کوئی ایسا انسان نہیں جو گناہ نہ کرتا ہو (اول سلاطین ٨:٤٦)
  • نہیں، جب خدا کسی شخص کو اپنا بچہ (یعنی تابعدار) بناتا ہے تو وہ شخص گناہ نہیں کرتا (اول یوحنا ٣:٩)

٩٦۔ ساؤل کو کس نے مارا؟
  • ساؤل نے اپنی خود کی تلوار لی، اور اس پر گر گیا۔۔اور مر گیا۔۔۔ (اول سموئیل ٣١: ٤-٦)
  • ایک عمالیکی نے اسے مار دیا (دوم سموئیل ١: ١-١٦)

٩٧۔ کون کس کا بوجھ اٹھائے گا؟
  • ایک دوسرے کا بوھ اٹھاؤ اور مسیح کی شریعت کو پورا کرو (گلتیوں ٦:٢)
  • ہر شخص کو اپنا بوجھ خود اٹھانا پڑے گا (گلتیوں ٦:٥)

٩٨۔ دوبارہ جی اٹھنے کے بعد، یسوع کتنے حواریوں کے سامنے ظاہر ہوئے؟
  • بارہ (کرنتھیوں ١٥:٥)
  • گیارہ (متی ٢٧: ٣-٥)، (اعمال ١: ٩-٢٦)

٩٩۔ یسوع اپنے بپتسمہ کے تین دن بعد کہاں تھے؟
  • بپتسمہ کے بعد، روح نے یسوع کو صحرا میں بھیج دیا، یسوع وہاں چالیس دن کی مدت تک درندوں کے ساتھ بسر کر کے شیطان سے آزمایا گیا (مرکس ١:١٢،١٣)
  • بپتسمہ کے اگلے دن، یسوع نے اپنے دو حواری چنے، دوسرے دن یسوع گلیل چلا گیا، تیسرے دن یسوع گلیل میں ایک شادی کی دعوت پر گیا (یوحنا ١:٣٥، ١:٤٣، ٢: ١-١١)

١٠٠۔ کیا بچپن میں یسوع کی زندگی خطرے میں تھی؟
  • ہاں، اسی لیے یوسف انہیں لے کر مصر فرار ہو گیا، اور ادھر ہی رکا جب تک ہیرودیس کی موت نہ ہوئی (متی ٢: ١٣-٢٣)
  • نہیں، ان کا خاندان کہیں فرار نہ ہوا، انہوں نے اطمینان سے بچہ یروشلم کے گرجا میں دے دیا، جیسا کہ یہودیوں کا رواج ہے، اور پھر گلیل واپس آ گیا (لوکا ٢: ٢٢-٤٠)

١٠١۔ جب یسوع پانی پر چلے تو ان کے حواریوں نے اس پر کیا جواب دیا؟
  • انہوں نے یسوع کی عبادت کی، یہ کہتے ہوئے کہ واقعی تم خدا کے بیٹے ہو (متی ١٤:٣٣)
  • ان کو حیرت ہوئی، روٹیوں والا واقعہ تو دیکھ چکے تھے، لیکن اب تک اس کے معنی نہ سمجھ سکے، ان کے ذہن بند ہو گئے تھے (مرکس ٦:٥١،٥٢)


مضمون مکمل ہوا، الحمدللہ!
جتنے بھی تضادات اوپر بیان کیے گئے ہیں، یہ بہت کم ہیں، جبکہ بائبل میں اس سے بھی کئی زیادہ تضادات پائے جاتے ہیں۔ اس مضمون کے بعد، عیسائی بھائیوں سے سوال ہے کہ:

کیا خدا کا کلام، کسی بھی قسم کی خطا پر مشتمل ہو سکتا ہے؟ اگر ہو سکتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ خدا غلطیاں بھی کر سکتا ہے، جو کہ نا ممکن ہے۔ اور اگر خطائیں انسان کی طرف سے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان نے خدا کے کلام میں تبدیلیاں کر دیں ہیں۔ خدا کا کامل کلام تو صرف اس کی طرف سے وحی کے زریعے بھیجے گئے لا خطا الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے، یعنی انسان کے خطاؤں بھرے کلام سے پاک۔
بائبل میں موجود یہ واضح غلطیاں اور تضاد بہت پریشان کن نظر آتی ہیں، اور جیسا کہ کوئی بھی عیسائی اس بات پر اتفاق کرے گا کہ خدا پریشان کن چیزوں کا نازل کرنے والا نہیں ہو سکتا، جیسا کہ بائبل میں بھی لکھا ہوا ہے کہ:
خدا پریشانی نہیں بلکہ امن بھیجنے والا ہے (اول کرنتھیوں ١٤:٣٣)​

اس لیے موجودہ بائبل خدا کا "لا خطا" کلام کہلانے کے قریب بھی نہیں ہے۔

اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔آمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ رضا بھائی جان۔ دوٹوک، مختصر مگر جامع مضمون ہے۔ بہت عرصہ قبل انٹرنیٹ پر انگریزی میں اسی طرح کا مضمون پڑھا تھا۔ آج اردو میں دیکھ کر ازحد خوشی ہوئی۔

کچھ روز قبل جب کہ میں جرمنی ایک نمائش میں شرکت کے سلسلے میں گیا ہوا تھا۔ ایک صاحب وہاں ٹرالی لئے میرے پاس تشریف لائے اور انگریزی میں پوچھا کہ ہندی آتی ہے؟ میں نے سمجھا شاید وہ خود انڈین ہے اور انگریزی میں درست بات نہیں کرسکتا۔ لہٰذا میں نے کہا کہ ہاں آتی ہے۔ اس نے ٹرالی میں سے ایک کتابچہ سا نکالا اور مجھے تھما دیا۔ جو کہ ہندی میں تھا۔ تو میں نے اسے سمجھایا کہ میں سمجھ سکتا ہوں لیکن ہندی پڑھ نہیں سکتا۔ اس نے پوچھا پنجابی؟ میں نے کہا پنجابی بھی آتی ہے لیکن پڑھ نہیں سکتا۔ پھر اس نے پوچھا اردو؟ میں نے کہا ہاں میں اردو پڑھ سکتا ہوں۔ اس نے پھر اپنی زنبیل میں سے ایک اردو میں کتابچہ نکالا اور مجھے تھما دیا۔ اس کا عنوان تھا ’امن کا پیغام‘۔ میں نے کہا یہ کیا ہے؟ اس نے کہا تمہارے لئے گفٹ ہے۔ اس نے اپنا کارڈ دیا جس میں ان کی ویب سائٹ کا بھی ایڈریس تھا اور چلا گیا۔ میں حیرانی میں ورق گردانی شروع کی تو معلوم ہوا کہ وہ عیسائی مشنریز کی طرف سے عیسائیت کے فروغ کے لئے شائع شدہ لٹریچر ہے۔ جس میں زیادہ زور خدا سے محبت اور خفیہ الفاظ میں اسلامی دہشت گردی کے بالمقابل عیسائیت کی طرف سے امن کے پیغامات پر مشتمل تھا۔

اس روز کافی رات گئے مجھے نیند نہ آ سکی۔ میں یہی سوچتا رہا کہ ہم مسلمان ان عیسائیوں کے مقابلے میں اپنے دین کے فروغ کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ پیسوں کی بات چھوڑیں۔ اگر آج ہمیں کوئی اچھا مضمون، کوئی حدیث یا کسی اچھی سائٹ کا معلوم ہوتا ہے تو ہمارے اندر کتنا جذبہ پیدا ہوتا ہے اس کو دوسروں سے شیئر کرنے کا؟ کہیں اللہ تعالیٰ ہماری جگہ کوئی دوسری قوم نہ لے آئے جو اس کے دین کو خوب پھیلائے۔ آج ہمیں موقع دیا گیا ہے کہ ہم ان غیر مسلموں میں اپنے دین کو پھیلائیں، ان تک اسلام کا پیغام پہنچائیں۔ لیکن افسوس کہ ہماری کاوشیں نہ ہونے کے برابر ہی ہیں۔

رضا بھائی ، آپ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آپ نے یہ بہت اہم مضمون شیئر کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں میں اس کا اچھا بدلہ عطا فرمائیں۔ آمین۔ امید ہے کہ دیگر بھائی بھی اس مضمون کو اپنے اپنے حلقوں میں ضرور پھیلائیں گے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاک اللہ شاکر بھائی،
اس نے پھر اپنی زنبیل میں سے ایک اردو میں کتابچہ نکالا اور مجھے تھما دیا۔ اس کا عنوان تھا ’امن کا پیغام‘۔ میں نے کہا یہ کیا ہے؟ اس نے کہا تمہارے لئے گفٹ ہے۔
شاکر بھائی میرے حساب سے وہ واقعی گفٹ تھا، کیونکی اس کرسچن کی وجہ سے آپ کچھ دیر ہم مسلمانوں کے لئے سوچنے پر مجبور ہوے، اور اس بات کو یہاں شیر بھی کیا. آپکی باتوں کو غور کرتے ہوے میں نے بھی اپنے بلوگ میں ایک نیا پیج بنایا ہے. جسکا نام یہ ہے.

Submit a Link
امید ہے اس پیج میں لوگ اپنے یا کسی دوسری اہم اسلامک ویبسائٹ اڈریس دیں، اور وہ لنک دوسروں کے لئے راہ ہدایت کا سبب بن جائے. ان شااللہ
 
Top